خواتین حضرات ! دھاگے کا عنوان پڑھ کر یہ مت سمجھ لیجئے گا کہ مجھے بی بی سی میں نوکری مل گئی ہے اور میں ڈائری کی تلاش میں سوات جا رہا ہوں۔ دراصل میں ڈائری لکھنے والے قدیم الخیال لوگوں میں سے ہوں لیکن اب کام کی نوعیت کے لحاظ سے فراغت کے وقت اور ٹھکانے کے مقام کا کوئی اعتبار نہیں ہوتا اور ڈائری کو ہر جگہ اپنے ساتھ اٹھائے پھرنا اور اسے دوسروں کی ”دست درازی“ سے محفوظ رکھنا بھی یقینی نہیں ہوتا۔
یہ دھاگہ اس لئے شروع کیا گیا ہے کہ یکم جنوری 2013 سے میں اپنی ڈائری کو آن لائن ( بنا پبلک کئے) لکھنے کا ارادہ رکھتا ہوں۔ اگر آپ کی نظر میں کوئی قابلِ اعتماد سائٹ ہو تو مطلع فرمائیں ۔ اگر وہ سائٹ نوری نستعلیق کو سپورٹ کرتی ہو تو سونے پہ سہاگہ ہو گا۔
شکریہ تو آپ دوستوں میں سے کسی کا بھی ادا نہیں کروں گا کہ یہ میرے اور قیصرانی کے آدابِ دوستی میں شامل نہیں ہے البتہ شاباش اور دعائیں ضرور دوں گا۔