بلعون صناع مکین و مکاں بفضل خلاق زمین و زماں
ڈاٹ نیٹ میں کسٹم کنٹرول بنانا زیادہ مشکل کام نہیں کیونکہ مائکرو سافٹ نے اسے کافی آسان کر دیا ہے۔ آپ بآسانی اپنا کسٹم کنٹرول بنا سکتے ہیں۔ اس کی ایک سادہ ترین مثال یہ رچ ٹیکسٹ باکس کنٹرول ہے۔ مراسلے کے آخر میں آپ اس کنٹرول کا سورس اور کنٹرول دونوں ڈآؤنلوڈ کر سکتے ہیں۔ کسی بھی ڈاٹ نیٹ کے کنٹرول کو اپنے پراجیکٹ میں استعمال کرنے کا طریقہ مندرجہ ذیل ہے۔نیا پراجیکٹ شروع کریں۔
ٹوک باکس پر رائٹ کلک کر کے چوز آئیٹم منتخب کریں۔
اب براؤز کے بٹن پر کلک کریں
کنٹرول منتخب کریں
اوکے کا بٹن دبائیں
ٹول باکس سے اردو رچ ٹیکسٹ باکس منتخب کریں اور استعمال کریں۔
پروگرامیٹیکلی بھی اسے منتخب کیا سکتا ہے۔
حاصل محنت
سورس کوڈ کی وضاحت۔
کوڈ:
Public Class UrduRichTextBox
'Inherits
' کو استعمال کر کے وی بی کے کسی بھی کنٹرول میں تبدیلی کی جا سکتی ہے۔ مندرجہ ذیل سطر میں رچ ٹیکسٹ بکس
Inherits Windows.Forms.RichTextBox
'جائزہ لینے کے لیے کہ کیا صارف نے اردو کو بطور زبان منتخب کی ہے یا نہیں۔
Private _Urdu As Boolean = True
Public Sub New()
' ونڈوز فورم ڈیزائنر کے لیے یہ کال ضروری ہے۔
InitializeComponent()
' اس کے بعد جو بھی کام آپ کرنا چاہیں۔ جس طرح کسی بھی فارم کا لوڈ ایونڈ کام کرتا ہے ویسے ہی یہ ہے
' مندرجہ ذیل سطر میں صرف کنٹرول کی سمت دائیں کی گئی ہے
Me.RightToLeft = Windows.Forms.RightToLeft.Yes
End Sub
'کسی بھی کنٹرول میں نئی پراپرٹی شامل کرنے کے لیے مندرجہ ذیل پراپرٹی میں صارف کو اختیار دیا گیا ہے کہ وہ اردو کو بطور زبان منتخب کر سکتا ہے۔
Public Overridable Property EnableUrdu() As Boolean
' اگر ویلیو معلوم کرنا مقصود ہو تو گیٹ
Get
Return _Urdu
End Get
'اگر ویلیو کا اندراج مطلوب ہو تو سیٹ
Set(ByVal value As Boolean)
_Urdu = value
End Set
End Property
' رچ ٹیکسٹ باکس کا کی پریس ایونٹ اس ایونٹ میں ہم رچ ٹیکسٹ باکس سے اردو لکھوائیں گے
Private Sub RTB_KeyPress(ByVal sender As Object, ByVal e As System.Windows.Forms.KeyPressEventArgs) Handles Me.KeyPress
' اگر صارف نے اردو کو بطور زبان منتخب کیا ہے تو
If _Urdu = True Then
If Not e.KeyChar = vbBack Then
e.KeyChar = ChrW(AscW(Ascii2Urdu.AsciiToUrdu(AscW(e.KeyChar))))
End If
End If
End Sub
End Class
ڈاؤن لوڈ لنک
http://www.urduencyclopedia.org/soft/UrduRichTextBox/UrduRichTextBox.dll
سورس کوڈ
http://www.urduencyclopedia.org/soft/UrduRichTextBox/testControl.zip