اچھی پریزنٹیشن ویڈیوز ہیں ۔ظاہر ہے دنیا کی سپرپاور کی ترجمان جو ہیں ۔ لقمان پنجابی صاحب بھی کوئی کارکردگی پیش کریں ۔
ان ویڈیوزکے ذریعے ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ کی کارکردگی جان کر اس رائے کو مزید تقویت ملی کہ اب صرف ٹی وی چینلز اور اخبارات کو قابو میں رکھ کر رائے عامہ کو تبدیل نہیں کیا جاسکتا ۔ لہذا ضروری ہے کہ دنیائے انٹرنیٹ میں بھی ہمارے محافظین موجود ہوں ۔ یہ ٹیم تو علی الاعلان اپنی کارکردگی کے بارے میں آگاہ کررہی ہے اس کے علاوہ نہ جانے کتنی ہی ٹیمیں ہوں گی جو یہ کام خاموشی سے انجام دے رہی ہوں گی ۔ اور پھر ان ٹیموں کو دنیائے انٹرنیٹ پر موجود مواد کو کھنگالنے ان کی درجہ بندی کرنے اور اعدادوشمارپیش کرنے کے حوالے سے دنیا کی بہترین ٹیکنالوجی بھی حاصل ہوگی ۔ اس کے بعد یہ ٹیمیں اپنا کام کرتی ہوں گی ۔ اس کے ساتھ ساتھ پرکشش معاوضہ جات کو بھی شامل کرلیں ۔
لیکن کم از کم پچھلے چند سالوں سے جو میرا مشاہدہ ہے اور اس کی روشنی میں باآسانی کہ سکتا ہوں کہ فواد صاحب اور ان کی ٹیم کو امریکہ کے دفاع میں بہت مشکل پیش آرہی ہے ۔ وہ مخصوص اصطلاحات اور حوالوں کی بھرمار کے ساتھ اپنی بات رکھتے ہیں ۔ سوالات میں سے ان کو لائق اعتناء سمجھتے ہیں جن کا جواب ان کے خیال میں ان کے موقف کو مزید قوی کردے ۔ مزید برآں ان کی تمام گفتگو ایک مشینی انداز لیے ہوتی ہے جبکہ یہ بات وہ بھی جانتے ہیں کہ انٹرنیٹ کو لوگ اپنے احساسات کو زیادہ کھل کر استعمال کرنے کے باعث پسند کرتے ہیں ۔ کبھی کبھی تو مجھے لگتا ہے کہ کہیں یہ واقعی کوئی مشین تو نہیں ۔۔۔۔
خیر میں نہیں چاہتا کہ مجھے کسی مشین کا سامنا کرنا پڑے ۔ عرض مدعا یہ ہے کہ وضاحتوں کے ذریعے عمل کو درست قرار دینے کی یہ کوشش کریں یقین جانیں آپ کو کسی ٹیم کی ضرورت نہ ہوگی
کسی انگریز مفکر کا قول ہے کہ ''تم جو کچھ کررہے ہو اس کا شور میرے کانوں میں اتنا زیادہ ہے کہ تم جو کچھ کہہ رہے ہو وہ مجھے سنائی نہیں دیتا'' ۔