کامٹی کا فساد

احباب محفل! میرا تعلق ہندوستان کے صوبہ مہاراشٹر سے ہے۔ یہا٘ں پر شہر ناگپور میں رہائش ہے۔ اسی ضلع میں ایک تحصیل ہے کامٹی۔ وہاں فساد پھوٹ پڑا ہے۔ مسلم نوجوانوں کی خوب پکڑ دھکڑ چل رہی ہے۔ میرا نانیہال اسی جگہ ہے۔ آپ تمام سے گذارش ہے کہ دعا فرمائیں۔
فی الحال میرے جو منصوبے تھے اردو محفل پر، جس میں سر فہرست عبرانی زبان کی تعلیم ہے یہ سب خطرے میں لگ رہے۔ نہ جانے کس طرح حاضری ہوگی اس پیاری سی محفل میں۔
 
محمد وارث

لائبریرین
بہت افسوس ہوا یہ جان کر شعیب صاحب، اللہ تعالیٰ آپ سب کیلیے آسانیاں پیدا فرمائیں اور آپ سب کو اپنے حفظ و امان میں رکھیں۔
 
یوسف-2

محفلین
اللہ تعالیٰ آپ سب کیلیے آسانیاں پیدا فرمائیں اور آپ سب کو اپنے حفظ و امان میں رکھیں۔ آمین ہم سب محفلین کی دعائیں آپ کے اور کامٹی کے رہنے والوں کے ساتھ ہیں۔
 
محمد امین

لائبریرین
احباب محفل! میرا تعلق ہندوستان کے صوبہ مہاراشٹر سے ہے۔ یہا٘ں پر شہر ناگپور میں رہائش ہے۔ اسی ضلع میں ایک تحصیل ہے کامٹی۔ وہاں فساد پھوٹ پڑا ہے۔ مسلم نوجوانوں کی خوب پکڑ دھکڑ چل رہی ہے۔ میرا نانیہال اسی جگہ ہے۔ آپ تمام سے گذارش ہے کہ دعا فرمائیں۔
فی الحال میرے جو منصوبے تھے اردو محفل پر، جس میں سر فہرست عبرانی زبان کی تعلیم ہے یہ سب خطرے میں لگ رہے۔ نہ جانے کس طرح حاضری ہوگی اس پیاری سی محفل میں۔

اللہ خیر کرے اور آپ سب کو اپنی حفظ و امان میں رکھے۔۔ مگر ہوا کیا ہے؟
 
ساجد

جمعہ کی رات ایک ہزار کے قریب مظاہرین نے ناگپور کے نواحی قصبہ کماٹھی (کامٹی) Kampty , Kamathi Town میں پولیس اسٹیشن پر حملہ کیا۔ ان کا مطالبہ تھا کہ پولیس ان لوگوں کو گرفتار کرے جو کہ علاقہ کی ایک مسجد میں پتھر پھینکنے میں ملوث ہیں۔مظاہرین نے پولیس کی 13 گاڑیوں کی توڑ پھوڑ کی اور 20 پولیس والوں کو زخمی کر دیا۔
جمعہ کی شام کو محمد یونس انصاری کو رمن گڑھ کی مسجد میں نماز پڑھتے ہوئے کچھ لوگوں نے تشدد کا نشانہ بنایا۔ پولیس کے مطابق انہوں نے واقعہ میں ملوث لوگوں کو فورا ہی گرفتار کر لیا تھا ۔ جمعہ کی رات کو مظاہرین پولیس سٹیشن کے سامنے جمع ہوئے اور جب پولیس والوں نے انہیں منتشر کرنے کی کوشش کی تو انہوں نے تھانے پر پتھراؤ شروع کر دیا ۔ اب تک 30 لوگوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
 
یہ خبر کہاں سے ملی آپ کو؟
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
احباب محفل! میرا تعلق ہندوستان کے صوبہ مہاراشٹر سے ہے۔ یہا٘ں پر شہر ناگپور میں رہائش ہے۔ اسی ضلع میں ایک تحصیل ہے کامٹی۔ وہاں فساد پھوٹ پڑا ہے۔ مسلم نوجوانوں کی خوب پکڑ دھکڑ چل رہی ہے۔ میرا نانیہال اسی جگہ ہے۔ آپ تمام سے گذارش ہے کہ دعا فرمائیں۔
فی الحال میرے جو منصوبے تھے اردو محفل پر، جس میں سر فہرست عبرانی زبان کی تعلیم ہے یہ سب خطرے میں لگ رہے۔ نہ جانے کس طرح حاضری ہوگی اس پیاری سی محفل میں۔

بہت افسوسناک خبر ہے ، اللہ تعالیٰ آپ سب کو اپنے حفظ و امان میں رکھے اور حالات معمول پر آ جائیں ، آمین
 
الف عین

لائبریرین
افسوس اور فکر ہوئی۔ کامٹی اپنے دوست مدحت الاختر کو فون بھی ملایا، لیکن شاید وہ نمبر فعال نہیں رہا جو میرے پاس تھا۔ شعیب کو اگر علم ہو تو اپنے علاوہ ان کی خیریت سے بھی آگاہ کریں، اور ان تک میری بات پہنچا دیں۔
 
جی جی۔ ان سے واقف ہوں۔ لیکن فی الحال تو سب گھر میں دبکے ہوئے ہیں۔ ;) اور جناب وہ تو خیریت سے ہی ہونگے شاید۔ اگر کچھ ہو تو خبر مل جاتی ہے۔ بڑی مشہور شخصیت ہے۔
 
تعبیر

محفلین
دعا ہے کہ اللہ آپ سب کو اپنی حفظ امان میں رکھے اور مشکل کی یہ گھڑی جلد ہی ٹل جائے آمین
ویسے اب کیا حالات اور صورتحال ہے؟؟؟
 
Muhammad Qader Ali

محفلین
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
اللہ ہم سب کی راہنمائی فرمائے اور ظالموں سے لڑنے کی طاقت صبر و شکر کے طریقے سے عطافرمائے
آمین
احباب محفل! میرا تعلق ہندوستان کے صوبہ مہاراشٹر سے ہے۔ یہا٘ں پر شہر ناگپور میں رہائش ہے۔ اسی ضلع میں ایک تحصیل ہے کامٹی۔ وہاں فساد پھوٹ پڑا ہے۔ مسلم نوجوانوں کی خوب پکڑ دھکڑ چل رہی ہے۔ میرا نانیہال اسی جگہ ہے۔ آپ تمام سے گذارش ہے کہ دعا فرمائیں۔
فی الحال میرے جو منصوبے تھے اردو محفل پر، جس میں سر فہرست عبرانی زبان کی تعلیم ہے یہ سب خطرے میں لگ رہے۔ نہ جانے کس طرح حاضری ہوگی اس پیاری سی محفل میں۔​
 
Top