کرننگ کا اردو متبادل

arifkarim

معطل
کرننگ کے اردو متبادل کے طور پر کچھ سال پہلے اردو ویکیپیڈیا پر گوشائی استعمال کیا گیا تھا، کیا اسے برقرار رکھا جا سکتا ہے؟ یا کرننگ ہی کو استعمال کیا جانا چاہیے؟
گوشائی کا ماخذ کیا ہے؟ مطلب کن الفاظ یا حروف سے آیا ہے۔
 
arifkarim

معطل
وجہ تسمیہ دیکھا آپ نے؟
لیکن اسمیں انگریزی کا حوالہ تو غلط ہے:
The source of the word kern is from the French word carne, meaning "projecting angle, quill of a pen". The French term originated from the Latin cardo, cardinis, meaning "hinge".[2] In the days when all type was cast metal, parts of a sort that needed to overlap adjacent letters simply hung off the edge of the sort slug. The bit of metal that hung over the edge was called a kern. At that time, the word "kerning" only referred to manufacturing the sorts with kerns, while adjusting space between letters during compositing was called inter-spacing or letter spacing.
https://en.wikipedia.org/wiki/Kerning
جبکہ مضمون میں؛ انگریزی میں kerning کا لفظ corner کا قرابتدار (cognate) ہے اور اسی طرح اردو لفظ جو کہ گوشہ سے بنا ہے خود کونا کا قرابتدار ہے۔
 
ہمارے یہاں گاؤں میں اس سے ملتے جلتے عمل کے لیے "گٹھانا" کا لفظ استعمال ہوتا ہے۔ یہ لفظ خاص کر تب استعمال ہوتا ہے جب کچھ لکھنے کے لیے جگہ کم ہو اور ساری تحریر سمونے کے لیے ترسیموں کے درمیان فاصلہ کم کر دیا جائے، جہاں ممکن ہو ترسیمے ایک دوسرے پر چڑھا دیے جائیں اور تطویل وغیرہ سے بھی گریز کیا جائے۔ یہ لفظ ہم نے کاتب خلیق ٹونکی کے ایک شاگرد جناب کاتب عبد الرحمٰن صاحب (جو کہ ہمارے گاؤں کے پاس کے ہیں اور دہلی میں عرصہ دراز سے کتابت کرتے ہیں) سے بھی سنا ہے۔ البتہ ان کا کہا لفظ اردو نہیں بن جاتا کیونکہ وہ سادہ سے انسان ہیں اور اکثر اپنے گاؤں کی زبان بولتے ہیں۔ بہر کیف اس سے کم از کم یہ بات تو سامنے آتی ہے کہ خطاطوں کا طبقہ الفاظ کو قریب کر کرے لکھنے کے لیے کوئی نہ کوئی اصطلاح استعمال تو ضرور کرتا آیا ہے اور یہ کوئی نیا کانسیپٹ نہیں ہے۔ فوری طور پر ہماری رائے یہ ہے کہ اسے کرننگ ہی کہا جا سکتا ہے، البتہ کچھ دوسرے متبادلات ملتے ہیں تو ان کو کرننگ کی تعریف لکھتے ہوئے اولین پیراگراف میں متبادلات کی صورت لکھا جا سکتا ہے۔ :) :) :)
 
متلاشی

محفلین
کرننگ کے اردو متبادل کے طور پر کچھ سال پہلے اردو ویکیپیڈیا پر گوشائی استعمال کیا گیا تھا، کیا اسے برقرار رکھا جا سکتا ہے؟ یا کرننگ ہی کو استعمال کیا جانا چاہیے؟

وجہ تسمیہ

دوست ، ابن سعید ، arifkarim
والد صاحب سے پوچھنے پر معلوم ہوا کہ کرننگ کو اردو میں وصل و فصل کہتے ہیں ۔۔۔ یہ خطاطانہ اصطلاح ہے
 
شکیب

محفلین
محمد شعیب آپ لفظ بلفظ انگلش کا ترجمہ کرتے ہیں یا اردو ویکیپیڈیا پر اپنی جانب سے بھی انفارمیشن ڈالتے ہیں؟ اس صورت میں اردو میں کرننگ(ان پیج وغیرہ) کا بھی تفصیلی ذکر آنا چاہیے۔ یہ موازنہ بھی کہ کرن شدہ متن اور غیر کرن شدہ متن میں کیا فرق نظر آتا ہے (اردو متن کی مثالیں لیں)
 
arifkarim

معطل
یہ لفظ ہم نے کاتب خلیق ٹونکی کے ایک شاگرد جناب کاتب عبد الرحمٰن صاحب (جو کہ ہمارے گاؤں کے پاس کے ہیں اور دہلی میں عرصہ دراز سے کتابت کرتے ہیں) سے بھی سنا ہے۔
آپ نے کسی زمانہ میں ہم سے کہا تھا کہ آپ خلیق ٹونکی کی خطاطی پر مبنی کچھ کام کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ کیا یہی وہ ہستی ہیں جو دہلوی خط بنا سکتی ہیں؟
 
آپ نے کسی زمانہ میں ہم سے کہا تھا کہ آپ خلیق ٹونکی کی خطاطی پر مبنی کچھ کام کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ کیا یہی وہ ہستی ہیں جو دہلوی خط بنا سکتی ہیں؟
ہاں ہم نے انھیں کا ذکر کیا تھا۔ جب کمپیوٹر کمپوزنگ کا دور نہیں تھا تو وہ ایک سہ روزہ (یا شاید ہفت روزہ یا پھر یومیہ، کچھ یاد نہیں) اخبار کے مستقل کاتب تھے۔ اب ان کے معاشی حالات اچھے نہیں کیونکہ اب کام بہت کم ملتا ہے، البتہ اس ادارے نے شاید ان کو کام کرنے کے لیے اب بھی دفتر میں جگہ دے رکھی ہے جہاں ان کے پاس طغرے، مشاعرہ وغیرہ کے پوسٹر، یا پھر شوقیہ شادی کارڈ (کیوں کہ زیادہ تر شادی کارڈ اب کمپیوٹر پر ہی ڈیزائن ہوتے ہیں) وغیرہ کے کام مل جاتے ہیں۔ :) :) :)
 
اگر کام کم ہے تو لگیچرز لکھوانے میں کیا قباحت ہے؟ :) :) :)
حال ہی میں ایک صاحب انڈیا سے فرما رہے تھے کہ دہلوی خط نوری نستعلیق کے بعد ایک بھی نہیں آیا۔ جبکہ لاہوری تو کئی خطوط بن چکے ہیں اور مزید آ رہے ہیں۔
 
علی نستعلیق تیار ہے
 
قطعی کوئی قباحت نہیں۔ تختیوں، نقاط اور رموز وغیرہ کی جامع فہرست بنا کر ان سے لکھوایا جا سکتا ہے۔ بلکہ تختیوں میں تطویل اور کیلک جیسے ڈیزائن ویریشنز بھی لکھوائے جا سکتے ہیں۔ کام کا تخمینہ لگا کر اس کا جو بھی مناسب حق المحنت ہو وہ رقم اکٹھا کر کے یہ کام کروایا جا سکتا ہے اور تمام کام مکمل طور پر آزاد لائسنس کے تحت جاری کیا جا سکتا ہے تاکہ بعد میں ان کی ٹیگنگ، ٹریسنگ اور دیگر تجربات کے لیے ہر کوئی آزاد ہو جو نہ صرف فونٹ کی تخلیق میں کام آ سکتا ہے بلکہ آپٹیکل کیریکٹر ریگنیشن کے لیے بھی ڈیٹا کار آمد ہو سکتا ہے۔ پنسل نستعلیق کا ذکر چل رہا تھا کہیں، اگر کام کی مقدار کا تعین ہو جائے تو وہ کام بھی ان سے کرایا جا سکتا ہے۔ :) :) :)
 
arifkarim

معطل
۔ تختیوں، نقاط اور رموز وغیرہ کی جامع فہرست بنا کر ان سے لکھوایا جا سکتا ہے۔
یہ جامع فہرست تو ہمارے پاس ہے۔ نوری نستعلیق اور فیض نستعلیق جو بھی چاہئے ہو مل سکتی ہے۔ ان میں سے کشتیاں اور نقطے الگ الگ کئے جا سکتے ہیں۔ دو حرفی، تین حرفی میں بتدریج تقسیم کر سکتے ہیں۔
کام کا تخمینہ لگا کر اس کا جو بھی مناسب حق المحنت ہو وہ رقم اکٹھا کر کے یہ کام کروایا جا سکتا ہے
یہ تو وہی بتا سکتے ہیں کہ اسمیں کتنی لاگت آئے گی۔ اگر 20 ہزار ترسیمے ہوں تو انکی کشتیاں چند ہزار ہی ہوں گی۔ باقی کام کمپیوٹر پر ٹریسنگ اور نکتوں و شوشوں کو فٹ کرنے کا ہوگا۔
 
دوست

محفلین
میں اس سلسلے میں مالی تعاون کے لیے تیار ہوں۔ امید ہے کہ یہ منصوبہ باتوں تک ہی محدود نہیں رہے گا۔
 
Top