کوئٹہ: وسطی علاقے میں واقع پلازہ کا ایک حصہ منہدم ۔ ہمارا آفس بھی متاثر

زین

لائبریرین
کوئٹہ کے وسطی علاقے میں واقع پلازہ کا ایک حصہ بیس منٹ میں سیوریج کا پانی بھرجانے کے باعث منہدم ہوگیا ہے ،جناح روڈ پر آٹھ سال قبل تعمیر کئے جانے والے سوئس پلازہ کا ایک حصہ سیوریج پانی بھرجانے کے باعث منہدم ہوگیا ،جس کی وجہ سے کئی دفاتر اور رہائشی فلیٹس کو نقصان پہنچا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا.

ضلعی انتظامیہ نے فور ی طور پر سوئس پلازہ کے متاثرہ حصے کے علاوہ قریب میں واقع عمارت کو بھی خالی کروالیا ہے ، عمارت پر نصب موبائل کمپنی کا ٹاور بھی جھک گیا ہے جس کے گرنے کا امکان ہے
ماخذ
اے آر وائی نیوز
یہ اللہ کا کرم ہوا کہ رات کے وقت وہاں کوئی نہیں تھا اور جانی نقصان نہیں ہوا۔

ہمارا آفس بھی اس عمارت کے تیسرے فلور پر فرنٹ کی طرف ہے ۔ وہاں بھی دراڑیں پڑگئی ہیں ۔ کل ہم لوگوں نے احتیاطآ عارضی طور پر دفتر شفٹ کردیا۔ اب نئی جگہ آفس بھی ڈھونڈ لیا ہے جلد ہی وہاں شفٹ ہوجائیں گے ۔

1496q0g.jpg
 

زین

لائبریرین
فرنٹ کی جانب سے پلازہ کی تصویر ۔ ہمارا آفس بھی دکھ رہا ہے ، کونے میں تھرڈ فلور پر​
206bu4i.jpg
 

زین

لائبریرین
معلوم نہیں ۔ آپ کو ٹیگ کی اطلاع موصول ہوئی ؟
@ کے آگے نام لکھنے کے باوجود ٹیگ نہیں ہورہا ۔ باقی دھاگوں میں بھی اس طرح کا مسئلہ ہوا میرے ساتھ
 

نایاب

لائبریرین
شکر واجب ہے ہے انسانی جان کا نقصان نہیں ہوا ۔
یہ ساتھ عمارت کی کھدائی کی وجہ سے گرا
کہ تہ خانے میں پانی جمع ہونا اس کاسبب بنا ÷؟
 
معلوم نہیں ۔ آپ کو ٹیگ کی اطلاع موصول ہوئی ؟
@ کے آگے نام لکھنے کے باوجود ٹیگ نہیں ہورہا ۔ باقی دھاگوں میں بھی اس طرح کا مسئلہ ہوا میرے ساتھ
نام مکمل کرنے کے بعد کاما وغیرہ نہ لگائیں پھر دیکھیں شاید درست نتیجہ نکلے۔ :)
 

رانا

محفلین
اللہ کا شکر ہے کہ اس نے آپ بخیریت ہں ورنہ تصویریں تو بہت خطرناک صورت حال کو ظاہر کررہی ہیں۔
 

زین

لائبریرین
اللہ کا شکر ہے کہ اس نے آپ بخیریت ہں ورنہ تصویریں تو بہت خطرناک صورت حال کو ظاہر کررہی ہیں۔
جی ۔ اللہ تعالیٰ کا لاکھ لاکھ شکر ہے
ساتھ والی کئی عمارتوں کو بھی خالی کرالیا گیا ہے
ہمارا آفس ویسے ہی ایک ہفتے بعد دوسری جگہ شفٹ ہورہا تھا ۔ اب تو ایمر جنسی میں سب کچھ شفٹ کررہے ہیں
 

زین

لائبریرین
اسی بہانے آپ لوگوں نے ہمارا آفس بھی دیکھ لیا
برف باری اور بارش میں ہمارے آفس سے سامنے والی سڑک کا نظارا بہت دلکش ہوتا ہے
wce9f6.jpg
 
Top