کوائف نامے

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،
براہ کرم نوٹ فرمائیں کہ فی الوقت پروفائل کمنٹس ارسال کرنے کی سہولت ختم کر دی گئی ہے۔ آپ سب سے گزارش ہے کہ پبلک فورم پر مناسب زمرہ جات میں اپنے مراسلات ارسال کریں۔ اگر انتظامیہ سے کوئی سوال یا شکایت کرنا مقصود ہے تو اس کے لیے ذاتی مکالمے یا آپ کی شکایات فورم کا استعمال کیا جا سکتا ہے۔
والسلام
 
نبیل

تکنیکی معاون
میں ایک مرتبہ پھر عرض کرنا چاہتا ہوں کہ اگر انتظامیہ سے کسی سلسلے میں رابطہ کرنا مقصود ہے تو اس کا مناسب طریقہ موجود ہے۔ اگر کسی کے خیال میں پبلک فورم پر ہنگامہ کھڑا کرکے اور دوسروں پر اس کو اکسا کر کوئی مقصد حاصل کیا جا سکتا ہے تو یہ غلطی ہوگی۔ میری گزارش ہے کہ فورم انتظامیہ کو چیلنج نہیں کریں اور اپنے الفاظ کے انتخاب میں بھی احتیاط بریں۔ شکریہ۔
 
درست:)
 
فرقان احمد

محفلین

نہایت مناسب بات ہے اور اچھا لگا آپ کا یہ مراسلہ پڑھ کر :) امید کی جا سکتی ہے کہ انتظامیہ معطل شدہ اراکین کو اپیل کا حق فراہم کرتی ہو گی۔۔۔!!! اگر اس کا جواب ہاں میں ہے تو پیشگی شکریہ، اور اگر اس کا جواب نفی میں ہے تو التماس کی جاتی ہے کہ اس بابت توجہ فرمائی جائے، شکریہ محترمی!
 
نبیل

تکنیکی معاون
پروفائل کمنٹس کی سہولت بحال کر دی گئی ہے۔ براہ کرم اس بات کا خیال رکھیں کہ پروفائل کمنٹس متوازی فورم نہیں ہیں۔ سیاسی اور مذہبی مباحث کے لیے فورم پر زمرہ جات موجود ہیں، اس مقصد کے لیے ان کا استعمال کیا جانا چاہیے۔ اگر پروفائل کمنٹس کو انتشار پھیلانے کے استعمال کیا گیا تو یہ سہولت انفرادی یا مجموعی طور پر واپس لی جا سکتی ہے۔ میں امید کرتا ہوں کہ تمام ارکان فورم ذمہ داری کا مظاہرہ کریں گے۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،
میں تمام قابل احترام دوستوں کو ایک مرتبہ پھر یاد دہانی کروانا چاہتا ہوں کہ فورم پر سیاست اور مذہب سے متعلق زمرہ جات موجود ہیں جہاں سیاسی اور مذہبی گفتگو کی جا سکتی ہے۔ کئی دوست پروفائل کمنٹس پر اپنے نظریات کا اظہار کرتے ہیں۔ اس میں بظاہر ہرج نہیں ہے، لیکن اگر کہیں کوئی تنازعہ شروع ہو جائے تو اس کے سب کے لیے ناخوشگوار نتائج برآمد ہوں گے۔ فورم کے چند زمرہ جات پر موڈریشن کا انعقاد اسی لیے کیا گیا ہے کہ غیرضروری تنازعات سے بچا جا سکے۔ میں ایک مرتبہ پھر سے درخواست کروں گا کہ اس سلسلے میں ہمارے ساتھ تعاون کریں۔
والسلام
 
آخری تدوین:

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،

آج کل فورم کی سالگرہ کی رونق ہے اور ہمیں اس موقعے پر مثبت انداز میں فورم کے ماحول کی بہتری کے لیے سوچنا چاہیے اور اس سلسلے میں اپنا حصہ ڈالنا چاہیے۔ میں نے پہلے بھی عرض کیا تھا کہ فورم کے ماحول کو خراب کرنے کی کوشش کرکے اور دوسروں کو اس پر اکسا کر کوئی مقصد حاصل نہیں کیا جا سکتا۔ مجھے افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ کچھ لوگ اس موقعے کا فائدہ نہیں اٹھا سکے ہیں اور ڈیڑھ مہینہ کے قریب وقت گزرنے کے بعد بھی طنز اور الزام تراشی سے باز نہیں آ رہے ہیں۔ میں ان لوگوں کی فعالیت فورم پر محدود کر رہا ہوں، یعنی یہ لوگ کوائف نامے ، ریٹنگ سسٹم اور کچھ اور سہولتیں استعمال نہیں کر سکیں گے۔ ان میں زیادہ تر لوگ وہ ہیں جنہوں نے اپنے اوتار پر کالا رنگ کیا ہوا ہے، اور اس کے علاوہ بھی اس میں لوگ شامل ہیں۔ یقینا ان میں سے اکثر لوگ محض کسی کے اکسانے پر یا دوستی نبھانے کی خاطر اس میں شریک ہوں گے۔ لیکن میرے لیے ہر ایک سے انفرادی طور پر استفسار کرنا ممکن نہیں ہے۔ میں ایک دن کی مہلت دے رہا ہوں۔ اگر ان میں سے کسی کے خیال میں ان پر کسی غلط فہمی میں پابندی لگی ہے تو وہ بلاشبہ ہم سے رابطہ کر سکتے ہیں۔ اور اگر کچھ لوگوں کے خیال میں انہیں اپنے احتجاج پر مستقل مزاجی سے ڈٹے رہنا چاہیے تو یہ ان کی مرضی پر منحصر ہے، لیکن انہیں یہ بھی جان لینا چاہیے کہ اس کے بعد فورم پر ان کی موجودگی کا کوئی جواز نہیں رہتا۔ کسی کے ذہن میں اس بارے میں کوئی غلط فہمی یا سوال موجود ہے تو یہاں اس کے بارے میں پوچھا جا سکتا ہے۔
والسلام
 
فرقان احمد

محفلین
وعلیکم السلام!
آج کل فورم کی سالگرہ کی رونق ہے اور ہمیں اس موقعے پر مثبت انداز میں فورم کے ماحول کی بہتری کے لیے سوچنا چاہیے اور اس سلسلے میں اپنا حصہ ڈالنا چاہیے۔
نبیل بھیا! بلاشبہ آپ درست فرما رہے ہیں۔
میں نے پہلے بھی عرض کیا تھا کہ فورم کے ماحول کو خراب کرنے کی کوشش کرکے اور دوسروں کو اس پر اکسا کر کوئی مقصد حاصل نہیں کیا جا سکتا۔ مجھے افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ کچھ لوگ اس موقعے کا فائدہ نہیں اٹھا سکے ہیں اور ڈیڑھ مہینہ کے قریب وقت گزرنے کے بعد بھی طنز اور الزام تراشی سے باز نہیں آ رہے ہیں۔ میں ان لوگوں کی فعالیت فورم پر محدود کر رہا ہوں، یعنی یہ لوگ کوائف نامے ، ریٹنگ سسٹم اور کچھ اور سہولتیں استعمال نہیں کر سکیں گے۔ ان میں زیادہ تر لوگ وہ ہیں جنہوں نے اپنے اوتار پر کالا رنگ کیا ہوا ہے، اور اس کے علاوہ بھی اس میں لوگ شامل ہیں۔ یقینا ان میں سے اکثر لوگ محض کسی کے اکسانے پر یا دوستی نبھانے کی خاطر اس میں شریک ہوں گے۔ لیکن میرے لیے ہر ایک سے انفرادی طور پر استفسار کرنا ممکن نہیں ہے۔
آپ کو یہ باتیں کہنے کا حق پہنچتا ہے، سچ مچ! :)
میں ایک دن کی مہلت دے رہا ہوں۔
ہمیں یہ بات نامناسب لگی، پیشگی معذرت قبول فرمائیے۔ :) آپ زیادہ بہتر الفاظ کا چناؤ کر سکتے تھے محترم!
اگر ان میں سے کسی کے خیال میں ان پر کسی غلط فہمی میں پابندی لگی ہے تو وہ بلاشبہ ہم سے رابطہ کر سکتے ہیں۔ اور اگر کچھ لوگوں کے خیال میں انہیں اپنے احتجاج پر مستقل مزاجی سے ڈٹے رہنا چاہیے تو یہ ان کی مرضی پر منحصر ہے
بالکل درست! شکریہ :)
لیکن انہیں یہ بھی جان لینا چاہیے کہ اس کے بعد فورم پر ان کی موجودگی کا کوئی جواز نہیں رہتا۔
دل پر چوٹ لگی، تاہم ۔۔۔ کیا کیا جائے؟ کاش، یہ ناگوار صورت حال پیدا نہ ہوئی ہوتی۔ ہمیں یہ محفلین از حد عزیز ہیں۔ بہتر ہو گا کہ کوئی درمیانی راستہ نکالا جائے۔ بے شک، میانہ روی بہترین حکمت عملی ہے۔
کسی کے ذہن میں اس بارے میں کوئی غلط فہمی یا سوال موجود ہے تو یہاں اس کے بارے میں پوچھا جا سکتا ہے۔
بالکل درست۔ :)
 
آخری تدوین:

فرقان احمد

محفلین
وہ محفلین، جو سیاہ اوتار لگائے ہوئے ہیں، ان سے دست بدستہ استدعا کی جاتی ہے کہ محفل کی سالگرہ کا ہی خیال کر لیں۔ :) اس حوالے سے ہم ایک لڑی پہلے بھی بنا چکے ہیں تاہم ہماری سنتا کون ہے یہاں؟ :(
 
وعلیکم اسلام
ہم نے ابھی ایک نیو اکاوئنٹ بنایا ہے اپنے دوست کا اپنے کمپیوٹر سے انہیں کھاتہ بنانے نہیں آتا تھا لیکن استعمال وہ اپنے موبائل سے کریں گے آپ تعارف میں پوچھ سکتے ہیں سید شاہ زمان نام کی آئی ڈی ہے
 
نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،
میں فورم کے مفاد کی خاطر مہلت میں اضافہ کر رہا ہوں، لیکن واضح رہے کہ یہ مہلت لامحدود نہیں ہے۔ ایک مرتبہ پھر سے، اس بارے میں اگر کوئی سوال ہیں تو یہاں پوچھے جا سکتے ہیں۔
والسلام
 
فرقان احمد

محفلین
السلام علیکم،
میں فورم کے مفاد کی خاطر مہلت میں اضافہ کر رہا ہوں، لیکن واضح رہے کہ یہ مہلت لامحدود نہیں ہے۔ ایک مرتبہ پھر سے، اس بارے میں اگر کوئی سوال ہیں تو یہاں پوچھے جا سکتے ہیں۔
والسلام
وعلیکم السلام!
دس کے قریب اراکین کے اوتار سیاہ ہیں؛ کوئی بڑا فرق نہیں پڑتا ہے۔ سالگرہ اچھے طریقے سے منائی جانی چاہیے۔ آپ کا فیصلہ مناسب ہے۔ امید ہے رفتہ رفتہ بہتری کی صورت پیدا ہوتی چلی جائے گی۔ :) :) :)
 
با ادب

محفلین
اور ڈیڑھ مہینہ کے قریب وقت گزرنے کے بعد بھی طنز اور الزام تراشی سے باز نہیں آ رہے ہیں۔ میں ان لوگوں کی فعالیت فورم پر محدود کر رہا ہوں،

مہربانی فرما کر میرا فرمایا گیا کوئی طنز الزام تراشی بمعہ ثبوت اثبات پیش فرمائیں گے ... ؟؟
پچھلے ڈیڈھ ماہ سے سوائے کالمز کے میں نے تو کوئی منفی بات نہیں کی ... اب یہ میری سمجھ سے بالکل باہر ہے کہ ادبی تحاریر لگانا محفل کی شان کے منافی ہے ... رہی بات کالی ڈی پی کی تو ڈی پی ہماری کالی ہو نیلی ہو سفید ہو وہ آپکو کیا کہتی ہے بھائی؟ ؟
رہی بات سالگرہ پہ مناسب رویے کی تو

آپ ہی اپنی اداؤں پہ ذرا غور کریں ...
 
با ادب

محفلین
وہ محفلین، جو سیاہ اوتار لگائے ہوئے ہیں، ان سے دست بدستہ استدعا کی جاتی ہے کہ محفل کی سالگرہ کا ہی خیال کر لیں۔ :) اس حوالے سے ہم ایک لڑی پہلے بھی بنا چکے ہیں تاہم ہماری سنتا کون ہے یہاں؟ :(

پیارے بھائی آپ سب کو کالے رنگ سے کیا پر خاش ہے. ؟؟ آپ بتا دیں ہم ابھی تبدیل کیے دیتے ہیں ..
 
فرقان احمد

محفلین
پیارے بھائی آپ سب کو کالے رنگ سے کیا پر خاش ہے. ؟؟ آپ بتا دیں ہم ابھی تبدیل کیے دیتے ہیں ..
ارے بھئی، ہم تو محفل کی سالگرہ کے تناظر میں ہر ایک سے یہ 'فرمائش' کرتے پھر رہے ہیں۔ تاہم، ہماری بات کوئی بھی سننے پر آمادہ نہیں ہے۔ :) :) :)
 
با ادب

محفلین
ارے بھئی، ہم تو محفل کی سالگرہ کے تناظر میں ہر ایک سے یہ 'فرمائش' کرتے پھر رہے ہیں۔ تاہم، ہماری بات کوئی بھی سننے پر آمادہ نہیں ہے۔ :) :) :)
چلو بھائی فرقان تمھاری نیک فطرت کے سبب کر دی ڈی پی چینج .. کیا یاد رکھیں گے ... اب خوش؟ ؟
 
Top