کون ہے جو محفل میں آیا - 100

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
السلام علیکم

اردو محفل فورم پر آغاز میں اراکین کی تعداد اگرچہ کم تھی لیکن فورم کی خاص بات یہ رہی ہے کہ یہاں پر گفتگو کے مختلف سلسلے اپنے آغاز سے ہی دلچسپ رہے ہیں ۔ انھی میں سے ایک سلسلہ کا آغاز افتخار راجہ صاحب نے کیا تھا جس میں اندازہ لگانا ہوتا تھا کہ آنے والا اگلا رکن محفل کون ہو گا اس میں اراکین دلچسپ اندازے لگاتے تھے اور آنلائن اراکین یا آفلائن اراکین کے نام لکھا کرتے تھے ، ان دنوں فورم پی ایچ بی بی پر ہوا کرتا تھا اور آنلائن اراکین کے نام جگمگاتے رہتے تھے ، اکثر و بیشتر اراکین اپنا نام خود ہی لکھ دیا کرتے تھے :happy: یہ سلسلہ وقت کے ساتھ ساتھ چلتا رہا اور اس میں ارتقائی شکل یوں ہوئی کہ اردو محفل فورم کی ایک عزیز رکن جیہ نے اس کے عنوان میں کچھ تبدیلی کی ۔ ارتقا سے پہلے کا نام کیا تھا اور بعد میں کیا نام کب رکھا گیا اس کا جواب کون لائے گا ، یہ آپ سب کی یاد داشت ورنہ جاسوسی کی صلاحیتوں پر چھوڑا جا رہا ہے (کون ڈھونڈ سکے گا :happy: ) لیکن آج اس سلسلے نے سنچریوں کی سنچری میں قدم رکھ لیا ہے اور اس سنچری نے مکمل ہونے میں کرکٹ کے ایک بیٹسمین کی طرح بالکل وقت نہیں لینا یقینا کیونکہ یہاں ہر وقت رنز بن رہے ہوتے ہیں ، باؤلنگ کا انتظار کیے بغیر بھی :happy: ۔ یہ دھاگہ اب تک گپ شپ کا دھاگہ رہا ہے لیکن

  • اس میں کب کہاں کون کون سی خاص باتیں ہوئی اگر آپ لکھنا ، یاد کرنا یا شیئر کرنا چاہیں تو کر سکتے ہیں
  • پچھلے دھاگوں سے کسی کی ذاہنت کا امتحان لینا چاہیں تو ضرور لیجیے
  • اس دھاگے کا نیا عنوان کیا ہونا چاہیے آپ کے خیال میں تجویز پیش کر سکتے ہیں، fahim کہاں ہیں آپ ؟
  • آپ کو اس دھاگے میں آنا کیسا لگتا ہے ، بتا سکتے ہیں
  • اور کیوں نہیں آتے ، یہ بھی بتا سکتے ہیں :happy:
  • اس سلسلے میں آپ نے پہلی بار کب شمولیت اختیار کی اگر یاد ہو تو شیئر پلیز
  • اس سلسلے کو گپ شپ کا ہی رہنا چاہیے یا آپ اسے تبدیل کرنا چاہیں گے ، اگر آپ اسے تبدیل کرنا چاہیں تو آپ کس طرح کی تبدیلی کے خواہاں ہیں ؟
چونکہ یہ سنچریوں کی سنچری کا دھاگہ ہے تو اس میں اپنی جانب سے کسی بھی طرح میں خاص انداز کی پوسٹس شامل کر سکتے ہیں اس میں مثلا اپنے ہاتھ کی لکھائی یا دستخط یا پھر کسی بھی دوسری طرح سے جس سے آپ اس یادگاری دھاگہ میں شریک ہو سکیں ۔


چلیں پھر اس دھاگے کی یاد گار میں شامل ہوتے ہیں ،


(نوٹ : تمام سوالات آپشنل ہیں تاہم ان میں سے اپنی دلچسپی کا کوئی بھی ایک لازمی سوال تصور کر سکتے ہیں !)

آپ سب کو خوش آمدید !
 

ظفری

لائبریرین
ہم بھی آجاتے ہیں ۔ ویسے تو ہم ہر جگہ بن بلائے پہنچ جاتے ہیں ۔ مگر یہاں اجازت لیکر حاضر ہو رہے ہیں ۔ کیوں ابنِ سعود بھائی ۔
 

مہ جبین

محفلین
السلام علیکم
اس نئے سینچری کے دھاگے میں سب کو خوش آمدید
شگفتہ کے سوالنامے پر کل غور و خوض کے بعد جواب دوں گی، ابھی تو بس اسی انتظار میں تھی کہ اس 100 دھاگے میں شامل ہوکر یادگار لمحوں میں شامل ہوجاؤں
سب کو بہت بہت مبارک ہو 100 دھاگے کی ابتدا کی
اللہ حافظ دوستوں
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین

مقدس

لائبریرین
السلام علیکم
اس نئے سینچری کے دھاگے میں سب کو خوش آمدید
شگفتہ کے سوالنامے پر کل غور و خوض کے بعد جواب دوں گی، ابھی تو بس اسی انتظار میں تھی کہ اس 100 دھاگے میں شامل ہوکر یادگار لمحوں میں شامل ہوجاؤں
سب کو بہت بہت مبارک ہو 100 دھاگے کی ابتدا کی
اللہ حافظ دوستوں

وعلیکم السلام آنٹی
آپ کو بھی مبارک ہو
شب بخیر
 
السلام علیکم
اس نئے سینچری کے دھاگے میں سب کو خوش آمدید
شگفتہ کے سوالنامے پر کل غور و خوض کے بعد جواب دوں گی، ابھی تو بس اسی انتظار میں تھی کہ اس 100 دھاگے میں شامل ہوکر یادگار لمحوں میں شامل ہوجاؤں
سب کو بہت بہت مبارک ہو 100 دھاگے کی ابتدا کی
اللہ حافظ دوستوں

شب بخیر امی جان۔ :)
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top