آٹھویں سالگرہ کچھ سوالات محفل اور محفلین کے حوالے سے

زبیر مرزا

محفلین
السلام علیکم
1- آپ کی ملاقات کون کون سے محفلین سے ہوچکی ہے؟
2- آپ کو کس محفلین سے ڈر لگتا ہے ؟
1- سعود بن سعید بھائی سے 2 نبیل بھائی سے 3- شمشاد بھائی سے
3- اگر آپ کو ایک کسی ایک محفلین کے لیے کھانا بنانا پڑے تو کس کے لیے اور کیا بنائیں گے؟
4- محفل میں سب سے اچھا شاعرانہ ذوق کس کا ہے - کوئی تین نام بتائیں؟
5- سب سے اچھی حس مزاح کن 3 محفلین کی لگتی ہے آپ کو؟
6- سب سے مفید اور معلوماتی مراسلے کس محفلین کے ہوتے ہیں آپ کے خیال میں؟
7- آپ نے محفل میں کب اور کس کے بتانے پر شمولیت اختیار کی؟
8- آپ محفل میں عام طورپر کتنا وقت صرف کرتے ہیں اور کس وقت داخل ہوتے ہیں؟
9- محفل میں آپ کا سب سے زیادہ پسندیدہ سیکش کون سا ہے ؟
10- کون سے تین محفلین ہیں جن سے آپ نے بہت کچھ سیکھا ؟
 
ملاقات سے کیا مراد ہے؟ بالمشافہ؟ وہ تو ایک دو لوگ ہیں۔ فون پر؟ تو ایک دو اور جمع کر لیجئے۔
2- آپ کو کس محفلین سے ڈر لگتا ہے ؟
1- سعود بن سعید بھائی سے 2 نبیل بھائی سے 3- شمشاد بھائی سے
یعنی؟ یہاں ایک دوجے سے ڈرنے کا بھی ہے؟ اچھا کیا آپ نے بتا دیا، اب دیکھتے ہیں کہ کس سے ڈرا جائے۔
3- اگر آپ کو ایک کسی ایک محفلین کے لیے کھانا بنانا پڑے تو کس کے لیے اور کیا بنائیں گے؟
کس کے لئے؟ جو ہمارا مہمان بننا قبول کر لے! اور بنائیں گے کیا؟ ’’ماحضر تباول فرمائیں‘‘۔
4- محفل میں سب سے اچھا شاعرانہ ذوق کس کا ہے - کوئی تین نام بتائیں؟
بہت مشکل اور ناقدانہ سوال ہے۔ یہاں ایک سے ایک بہتر موجود ہے۔ چلئے کہے دیتے ہیں: ایک تو اپنے محمد وارث ہیں، ایک اپنے اعجاز عبید ہیں، فاتح صاحب بھی تو ہیں اور اور اور ان کے بعد ترتیبِ انتخاب مشکل!
5- سب سے اچھی حس مزاح کن 3 محفلین کی لگتی ہے آپ کو؟
ایک تو اپنے خلیل ہیں، جنہوں نے فاختہ شاید ہی اڑائی ہو۔ اور علامہ صاحب بھی تو ہیں! اور اب کیا اپنا نام بھی لے لوں؟ چلئے اپنا نام نہیں لیتے عینی شاہ کا لئے لیتے ہیں! ہاہاہاہا۔
6- سب سے مفید اور معلوماتی مراسلے کس محفلین کے ہوتے ہیں آپ کے خیال میں؟
اپنے اپنے دائرہِ علوم میں بہت سے دوست طاق ہیں۔ قیصرانی صاحب، مزمل شیخ بسمل صاحب، الف عین صاحب ہیں، سید عاطف علی ہیں، فارقلیط رحمانی ہیں، اور ۔۔۔ دیکھئے اگر میں نے آپ کا نام نہیں لیا تو ناراض مت ہوجئے گا (یہ ’’آپ‘‘ ہر رکن کے لئے ہے)۔
7- آپ نے محفل میں کب اور کس کے بتانے پر شمولیت اختیار کی؟
یہ تو وہی سوال ہوا کہ ’آپ نے بولنا کس سے سیکھا اور کیا لفظ بولا‘! یہ تو مجھے نہیں یاد کہ کسی نے دعوت دی تھی یا نہیں، محمد وارث صاحب سے تحریک ضرور ملی تھی، بات پرانی ہو چکی۔ مجھے شاید کسی فارسی غزل کا ترجمہ درکار تھا۔ اسی کی تلاش میں صریرِ خامہِ وارث اور پھر اردو محفل میں چلا آیا اور پھر یہیں رہ گیا۔
8- آپ محفل میں عام طورپر کتنا وقت صرف کرتے ہیں اور کس وقت داخل ہوتے ہیں؟
آج کل تو مادام برق کے غمزہ و ادا پر منحصر ہے سب کچھ۔
9- محفل میں آپ کا سب سے زیادہ پسندیدہ سیکشن کون سا ہے ؟
ہر وہ سیکشن جہاں کوئی اچھا شعر پڑھنے کو مل جائے، کوئی بات دل کے تاروں کو چھیڑنے والی ہو، کوئی جملہ مسکراہٹ لانے والا ہو۔ سیکشن کی تخصیص نہیں ہے۔
10- کون سے تین محفلین ہیں جن سے آپ نے بہت کچھ سیکھا ؟
یہ تین والی شرط ختم نہیں ہو سکتی کیا؟ تین بلکہ چار پانچ بزرگوں کے نام تو عرض کر چکا (اس بزرگی کا عمر سے کوئی تعلق نہیں)۔

اور وہ جو اپنی بھتیجیوں کی رونق لگی ہوئی ہے محفل میں! ان سب کو بھی دعائیں۔
اور تیسرے سادھو کی خدمت میں سلام۔
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
وعلیکم السلام مرزا صاحب! کیسے مزاج ہیں۔ موسم کیسا ہے؟ سب خیر خیریت ہے؟ بس جی ادھر بھی اللہ کا بڑا کرم ہے۔ گاؤں میں یوں تو سب خیریت ہے۔ لیکن محفل کی سالگرہ کا سامان لاتے لاتے فضلو کمہار کا کھوتا جہانی سے آنجہانی ہوگیا ہے۔ :p

1- آپ کی ملاقات کون کون سے محفلین سے ہوچکی ہے؟
کافی لوگوں سے ملاقات ہے۔ نام لکھ دوں کیا یہاں۔۔۔ پر اگر بھول گیا کسی کا نام تو پھر۔۔۔۔ :(
چلیں کچھ نام لکھ دیتا ہوں
ساجد بھائی
پردیسی بھائی
عاطف بٹ صااااب
باباجی صااااب
سر سید زبیر
سر تلمیذ
محترم سرکار شاکرالقادری صاحب
سعادت
الف نظامی
فاتح بھائی
اور اکادمی ادبیات میں اور بہت سے محفلین سے بھی ملاقات ہوئی تھی۔ اگر فون پر بات والے بھی گنیں تو چند اور نام بھی جمع فرما لیں۔ خاص طور پر اپنا بھی۔۔ :)
2- آپ کو کس محفلین سے ڈر لگتا ہے ؟
1- سعود بن سعید بھائی سے 2 نبیل بھائی سے 3- شمشاد بھائی سے

مجھے ڈر تو کسی سے نہیں لگتا۔ آپ نے جو نام لکھیں ہیں وہ تو ویسے بھی دوستانہ مزاجوں کے مالک ہیں۔

3- اگر آپ کو ایک کسی ایک محفلین کے لیے کھانا بنانا پڑے تو کس کے لیے اور کیا بنائیں گے؟
ویسے تو میں اپنے عاطف بٹ صاحب کے لیے فرنچ ٹوسٹ بنا چکا ہوں۔ جو بھی آئے۔۔ جو موجود ہو کھا لے۔۔ تکلفات کا میں کوئی خاص قائل نہیں۔

4- محفل میں سب سے اچھا شاعرانہ ذوق کس کا ہے - کوئی تین نام بتائیں؟
بھئی اس طرح کے سوالات نہ پوچھا کریں۔۔۔ اب بدذوق بھلا خوش ذوق کا نام کیوں کر لے سکتے ہیں۔۔ اور ویسے بھی محمداحمد بھائی کے علاوہ باقی سب کو تو نیلم نے خوش ذوق بنایا ہے۔۔۔ :laugh:

5- سب سے اچھی حس مزاح کن 3 محفلین کی لگتی ہے آپ کو؟
محفلین کی حس مزاح عمومی طور پر اچھی ہے۔ انیس الرحمن، قیصرانی بھائی اور محمداحمد بھائی کے لطیف مذاق پسند ہیں۔

6- سب سے مفید اور معلوماتی مراسلے کس محفلین کے ہوتے ہیں آپ کے خیال میں؟
مفید مراسلے کا ٹھیکہ تو نیلم کے پاس ہے۔ البتہ معلوماتی مراسلے مجھے پڑھنے کا شوق نہیں۔۔۔ اس لیے اس سوال کو اٹھا رکھا جائے۔

7- آپ نے محفل میں کب اور کس کے بتانے پر شمولیت اختیار کی؟
میں نے گوگل انکل کے کہنے پر شمولیت اختیار کی تھی۔ ابھی میں نے اپنے سال بھر کی داستاں رقم کی ہے یہاں باب رفتگی کے نام سے۔۔۔ آپ نے پڑھی کیوں نہیں ابھی تک۔۔ فورا پڑھ کر آئیں۔

8- آپ محفل میں عام طورپر کتنا وقت صرف کرتے ہیں اور کس وقت داخل ہوتے ہیں؟
محفل میں جھانکتا رہتا ہوں۔ اور جب موجود ہوں تو لاگ ان بھی ہوتا ہوں۔ جب غائب ہوں تو سمجھا کریں کہ اب واقعی غائب ہے۔

9- محفل میں آپ کا سب سے زیادہ پسندیدہ سیکش کون سا ہے ؟
چھوڑیں پسندیدہ کو۔۔۔ ناپسندیدہ پوچھیں۔۔ یہ آسان سوال ہے۔:devil:

10- کون سے تین محفلین ہیں جن سے آپ نے بہت کچھ سیکھا ؟

میں نے سب محفلین سے ہی بہت کچھ سیکھا۔۔۔ کہ محفلین کے لیے ہمارے پاس تو بس یہی ہے کہ
اور مرے پاس کیا ہے دینے کو
دیکھ کر تجھ کو روئے دیتا ہوں
اس لیے صرف سیکھنے پر زور ہے۔ اور اس میں کچھ تخصیص نہیں۔
 
عینی شاہ

محفلین
وعلیکم السلام مرزا صاحب! کیسے مزاج ہیں۔ موسم کیسا ہے؟ سب خیر خیریت ہے؟ بس جی ادھر بھی اللہ کا بڑا کرم ہے۔ گاؤں میں یوں تو سب خیریت ہے۔ لیکن محفل کی سالگرہ کا سامان لاتے لاتے فضلو کمہار کا کھوتا جہانی سے آنجہانی ہوگیا ہے۔ :p

کافی لوگوں سے ملاقات ہے۔ نام لکھ دوں کیا یہاں۔۔۔ پر اگر بھول گیا کسی کا نام تو پھر۔۔۔ ۔ :(
چلیں کچھ نام لکھ دیتا ہوں
ساجد بھائی
پردیسی بھائی
عاطف بٹ صااااب
باباجی صااااب
سر سید زبیر
سر تلمیذ
محترم سرکار شاکرالقادری صاحب
سعادت
الف نظامی
فاتح بھائی
اور اکادمی ادبیات میں اور بہت سے محفلین سے بھی ملاقات ہوئی تھی۔ اگر فون پر بات والے بھی گنیں تو چند اور نام بھی جمع فرما لیں۔ خاص طور پر اپنا بھی۔۔ :)

مجھے ڈر تو کسی سے نہیں لگتا۔ آپ نے جو نام لکھیں ہیں وہ تو ویسے بھی دوستانہ مزاجوں کے مالک ہیں۔

ویسے تو میں اپنے عاطف بٹ صاحب کے لیے فرنچ ٹوسٹ بنا چکا ہوں۔ جو بھی آئے۔۔ جو موجود ہو کھا لے۔۔ تکلفات کا میں کوئی خاص قائل نہیں۔

بھئی اس طرح کے سوالات نہ پوچھا کریں۔۔۔ اب بدذوق بھلا خوش ذوق کا نام کیوں کر لے سکتے ہیں۔۔ اور ویسے بھی محمداحمد بھائی کے علاوہ باقی سب کو تو نیلم نے خوش ذوق بنایا ہے۔۔۔ :laugh:

محفلین کی حس مزاح عمومی طور پر اچھی ہے۔ انیس الرحمن، قیصرانی بھائی اور محمداحمد بھائی کے لطیف مذاق پسند ہیں۔

مفید مراسلے کا ٹھیکہ تو نیلم کے پاس ہے۔ البتہ معلوماتی مراسلے مجھے پڑھنے کا شوق نہیں۔۔۔ اس لیے اس سوال کو اٹھا رکھا جائے۔

میں نے گوگل انکل کے کہنے پر شمولیت اختیار کی تھی۔ ابھی میں نے اپنے سال بھر کی داستاں رقم کی ہے یہاں باب رفتگی کے نام سے۔۔۔ آپ نے پڑھی کیوں نہیں ابھی تک۔۔ فورا پڑھ کر آئیں۔

محفل میں جھانکتا رہتا ہوں۔ اور جب موجود ہوں تو لاگ ان بھی ہوتا ہوں۔ جب غائب ہوں تو سمجھا کریں کہ اب واقعی غائب ہے۔

چھوڑیں پسندیدہ کو۔۔۔ ناپسندیدہ پوچھیں۔۔ یہ آسان سوال ہے۔:devil:

میں نے سب محفلین سے ہی بہت کچھ سیکھا۔۔۔ کہ محفلین کے لیے ہمارے پاس تو بس یہی ہے کہ
اور مرے پاس کیا ہے دینے کو
دیکھ کر تجھ کو روئے دیتا ہوں
اس لیے صرف سیکھنے پر زور ہے۔ اور اس میں کچھ تخصیص نہیں۔
اور میں پسند نہی ہوں اپکو خیال بھائی:cautious:
 
عینی شاہ

محفلین
اچھا بھلا جملہ تھا۔۔۔ پر جو آخر میں سمائلی لگائی ہے۔ تو لگتا ہے کہ بڑوں کو بھی کہانی کروائی جا رہی ہے پوچھنے کی آڑ میں۔۔۔ ۔ :tongueout:

آیا اک اور کراس :skull:
آنے لگا تھا ایک کراس مگر اپ نے جو اینڈ میں سمائلی لگائی ہے نا مزے والی ۔۔اس پر ہنسی نکل پڑی :rollingonthefloor: ایسا لگتا ہے مینگو کھاتے کھاتے منہ پر لگا ہوا مینگو صاف کر رے ہیں آپ :rollingonthefloor:
 
Top