ابن سعید
خادم
دو روز قبل ہمارے ریسرچ گروپ کی گروپ میٹنگ تھی۔ پروفیسر نے پیٹسا کا انتظام کر رکھا تھا جبکہ ہماری ایک مصری کولیگ گھر سے کھجور کی مٹھائیاں بنا لائی تھیں۔ ہمیں وہ مٹھائی بہت پسند آئی اور اس کے بنانے کی ترکیب بھی بہت سہل سی لگی۔ لہٰذا ہم وہ ترکیب یہاں شریک کر رہے ہیں۔ واضح رہے کہ یہ ترکیب ہم نے ان سے دریافت نہیں کی ہے بلکہ مٹھائی دیکھ کر خود ہی اندازہ لگایا ہے۔ لہٰذا اپنے تئیں مزید تخریب کاریوں کے لیے خود کو پوری طرح آزاد محسوس کریں۔
اس مٹھائی کے لیے پکے ہوئے کھجور، بادام اور سفید تل کی ضرورت ہو گی۔ کھجور سوکھے نہ ہوں بلکہ ایسے ہوں کہ ان کی اوپری سطح پر چپچپاہٹ محسوس ہو۔ کھجور کے ڈنٹھل والے سرے پر چھوٹا سا سوراخ کر دیں اور مخالف سرے سے سوئی چبھو کر اس کا بیج نکال دیں۔ اس کی کی جگہ بادام داخل کر دیں۔ اگر بادام بڑے ہوں تو ان کو سروطے یا چاقو کی مدد سے لمبائی میں کاٹ کر دو ٹکڑوں میں تقسیم کر لیں اور ایک ایک ٹکڑا ایک ایک کھجور میں داخل کر دیں۔ اب ایک پیالے میں سفید تل کے دانے رکھ کر اس میں بادام بھرے کھجوروں کو لتھڑا لیں۔ (اگر تل پر چھلکا ہو تو اسے کچھ دیر پانی میں بھگو کر رکھیں اور پھر ہتھیلیوں سے مل کر ان کا چھلکا اتار دیں اور سکھا لیں۔) کھجور کی مٹھائی تیار ہے۔ جنھیں اب بھی بنانے کی تحریک نہ ملی ہو ان کے لیے پیش خدمت ہے اس کی تصویر۔