تعارف کہ مجھے میری ذات سے نفرت ہے۔۔۔۔۔

طالوت

محفلین
سلام علیکم

اب تو کچھ بھی ہنر باقی نہیں بچا
کہ مجھے میری ذات سے نفرت ہے

نام ظہیر اشرف ، 22 مارچ 1982 کو گجرات کے ایک نواحی گاؤں میں ایک چھوٹے سے زمیں دار جاٹ گھرانے میں پیدا ہوا۔۔۔ پرایمری تک تعلیم گاؤں کے ایک اسکول سے حاصل کی ایک سال منڈی بہاوالدین کے ایک اسکول میں تعلیم حاصل کی بعد ازیں گریجویشن تک تعلیم کراچی سے حاصل کی۔۔۔ قریبا 3 سال تک سرکاری ملازمت کی اور آج کل سعودی عرب میں ملازمت ہی کے سلسلے میں مقیم ہوں۔۔۔ بنیادی طور پر آزاد خیال مگر بنیاد پرست مسلمان ہوں۔۔۔ آزاد خیال بھی اور بنیاد پرست بھی ؟ ؟ تھوڑی حیرت کی بات ہے نا ! ؟ سلسلہ کچھ ایسا ہے کہ روایتی مُلا سے میں اور مُلا مجھ سے چڑتا ہے اور بحیثیت مسلم اسلام کے بنیادی عقائد سے انحراف کسی بھی مصلحت تقاضے یا مجبوری کے تحت میں قطّا حرام سمجھتا ہوں۔۔۔۔ کتابیں پڑھنے کا خبط ہے۔۔۔ طلبہ سیاست میں حصہ لیا اس لیے سیاست سے کافی دلچسپی ہے۔۔۔ تین بھایوں اور ایک بہن کا ساتھ ہے۔۔۔ والدین الحمداللہ حیات ہیں۔۔۔ اور سبھی کراچی میں مقیم۔۔۔ ایک بھائی جوڈو کراٹے کا بلیک بیلٹ اور نیشنل چیمپین ہے (تو ذرا بچ کے;)) ایک بایک رایڈر بننا چاہتا ہے جس کے لیے وہ اکثر ایکسیڈنٹ کرتا ہے۔۔۔ ایک بھای ماشاءاللہ حفظ کر رہا ہے۔۔۔اور بہن چونکہ سب سے چھوٹی ہے اور اکلوتی ہے تو اس کے تو بس مزے ہی مزے تو وہ سب سے اپنی بات منوانے کو اپنا پیدایشی حق سمجھتی ہے۔۔۔ یعنی مختصرا ہیپی ہیپی فیملی۔۔۔والدین کی تربیت کی وجہ سے نا بڑی خواہشیں ہیں نا بڑے خواب۔۔۔ کارٹون ، لوک گیت اور غزلیں اور کبھی کبھار فلیمیں دیکھنا لیکن پسندیدہ ترین چیز ڈاکیومینٹرے فلمز ہیں۔۔۔ ریڑھ کی ہڈی ایک دایمی مرض میں مبتلا ہوں لیکن الحمداللہ صحت کافی اچھی ہے۔۔۔ ابھی تک کنوارہ ہوں (شرماتے ہوئے) ۔۔۔۔۔۔۔ اچھے خاصی ہیپی فیملی کے باوجود مجھے ذرا افسردہ خبریں جاننے کا اور دکھی دکھی رہنے کا شوق ہے جس اندازہ میری پوسٹس اور میری شاعری سے آپ سب کو ہو سکے گا۔۔۔۔۔۔۔ جھوٹ سے سخت نفرت ہے جھوٹ بولنے سے بہتر ہے کہ بندہ خاموشی اختیار کر لے (اگرچہ اسے بھی میں جھوٹ کی ایک ذیلی شاخ سمجھتا ہوں کیا خیال ہے آپ کا؟ )
ایک آدھ فورمز میں چھوڑ چکا اور ایک فورم پر بین کیا گیا (انتظامیہ اور چند ایک سینیر ممبرانز کو آئینہ دکھانے کی سزا) ۔۔۔۔۔۔۔ دوست پاگل اور دشمن بےوقوف کہتے ہیں۔۔۔ کھیلوں میں فٹبال پسند ہے یا پھر مار دھاڑ والے کھیل۔۔۔ سیدنا عمر فاروق پسندیدہ ترین شخصیت ہیں علاوہ ازیں مسلم جرنیل خاص طور پر سید یوسف صلاح الدین اور ٹیپو سلطان کا تو مرید سمجھ لیں۔۔۔ اچھی بری ہر طرح کی محفلیں اختیار کیں کچھ بری عادتیں بھی رہیں لیکن الحمداللہ ان سے جان چھڑا چکا ہوں۔۔۔ (گھر میں سب سے بڑے ہونے اور والدیں کے بھروسے کا ناجایز فائدہ اٹھایا) ۔۔۔۔۔۔ میرا خیال ہے کافی تعارف ہو چکا ۔۔۔۔ اگر مزید کویی گنجایش نکلتی ہو تو آپ پوچھ سکتے ہیں ۔۔۔۔
اللہ ہم سب کا حامی و ناصر ہو۔۔۔۔۔۔۔۔ وسلام
 

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
طالوت صاحب بہت خوب کیا اچھا تعارف کروایا ہے آپ نے آپ کے بارے میں جان کر خوشی ہوئی امید ہے آپ سے بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا بہت شکریہ

یاد ہی نہیں‌رہا خوش آمدید جناب خوش آمدید
 

حسن علوی

محفلین
کافی گہرا مگر دلچسپ تعارف کروایا آپ نے ظہیر صاحب۔ ہم آپ کو اردو محفل میں تہہِ دل سے خوش آمدید کہتے ہیں۔ امید ھے ہمیں آپ سے اور آپ کو محفل سے سیکھنے کو بہت کچھ ملے گا اور یہ بھی امید کرتے ہیں کہ آپ یہاں محفل میں اپنی رکنیت کو بخوبی ذمہ داری سے نبھائیں گے۔ باقاعدگی سے آتے رہیئے گا۔ شکریہ
 

وجی

لائبریرین
ظہیر صاحب خوش آمدید اور بہت خوب تعارف کروایا آپنے تو انشاءاللہ محفل میں وقت اچھا گزرے گا
 

ابوشامل

محفلین
ظہیر صاحب محفل کے دوستانہ ماحول میں خوش آمدید خوش آمدید۔ آپ کا انتہائی تفصییییییلی تعارف ملاحظہ کیا، بہت اچھا لگا۔ یہاں آپ کو بھی بہت کچھ سیکھنے کا اور ہمیں بھی آپ کے تجربات سے مستفید ہونے کا بھرپور موقع ملے گا۔
 

طالوت

محفلین
بہت شکریہ احباب آپ سب کی محبتوں کا جواب نہیں میرے پاس۔۔۔۔۔۔۔۔۔ زبیر احمد اگر آپ "عجیب" کی وضاحت کر دیں تو میں اپنی اصلاح کر سکوں گا۔۔۔۔۔ اور مُلا کے حوالے سے غالبا محترم اقبا ل مرحوم کا ہی کوئی مصرعہ ہے کہ " اسلام کو کیا سمجھےگا یہ ڈیڑھ رکعات کا مُلا" کچھ اسی طرح سے ہے ٹھیک سے یاد نہیں لیکن آپ میری بات یقیننا بخوبی سمجھ گئے ہوں گے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔وسلام
 
طالوت بھائی میں آپکو محفل پر خوش آمدید کہتا ہوں امید ہے کہ آپکا وقت محفل پر بہت اچھا گذرے گا ویسے آپ کی تعارف مجھے بہت پسند آیا آپ میرے ہی ٹائپ کے آدمی ہے بھائی جان
 

امر شہزاد

محفلین
ظہیر صاحب! خوش آمدید

آپ کا تعارف بہت اچھا ہے۔ لیکن کیا میں یہ پوچھ سکتا ہوں کہ طالوت کے پس پردہ کیا ہے؟
 

طالوت

محفلین
شکریہ عبدالمجید۔۔۔۔ دیکھتے ہیں ہم میں کیا مشترک ہے۔۔۔۔۔۔۔ باقی سب احباب کا بھی شکریہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ امر شہزاد بنیادی طور پر بنیاد پرست ہوں اور مسلم جرنیل میرے آیڈیل لوگوں میں سے ہیں۔۔۔۔ طالوت بھی ایک جرنیل ہی تھے جو حضرت داؤد (صلوۃ و سلام ہو تمام انبیا پر) کے زمانے میں جالوت کی فوجوں سے ٹکرائے اور اللہ نے ان کا امتحان لیا۔۔۔ یہ قصہ قران میں بڑی وضاحت کے ساتھ مزکور ہے تاہم بعض اہل علم کے یہاں طالوت بھی نبی تھے جب کے بعض ان کو برگزیدہ شخصیت مانتے ہیں۔۔۔۔۔ تاہم یہ اسلامی امہ کے اولین جرنیلوں میں سے ہیں اور طالوت میرا پسندیدہ نام بھی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔وسلام
 

مغزل

محفلین
[font="urdu_umad_nastaliq"]
کیا بات ہے ظہی۔۔۔۔ر اش۔۔۔رف صاحب۔
بہت خوب ‘‘تعارف’’ پیش کیا ۔
مجھ ناچیز کی جانب سے
’’ اردو محف۔۔۔۔۔ل‘‘
میں صمیمِ قلب سے خوش آمدید
1b3bk0.gif

امید ہے آپ یہاں ’’ بین ‘‘ نہیں کیے جائیں گے۔
والسلام
کہساروں کی وادی ایبٹ آباد سے ہجرتی
روشنی سے طلاق یافتہ شہر ’’کراچی‘‘ سے حرماں نصیب
م۔م۔مغ۔۔۔ل
(محمد محمود مغل)
[/font]
 

شمشاد

لائبریرین
خوش آمدید ظہیر صاحب۔
یہاں سبھی ہی بہت اچھے اراکین ہیں۔ امید ہے آپ کا وقت ان سب کے درمیان بہت اچھا گزرے گا۔

سعودی عرب میں کہاں پر مقیم ہیں اور کب سے مقیم ہیں؟
 

بلال

محفلین
بہت خوب۔۔۔ بہت اچھا تعارف کروایا۔۔۔ آپ کے بارے میں جان کر خوشی ہوئی۔۔۔ ویسے میں بھی گجرات میں رہتا ہوں۔۔۔ کیا آپ بتانا پسند کریں گے کہ آپ گجرات کے کس علاقے میں رہتے تھے۔۔۔
اردو محفل پر خوش آمدید۔۔۔ امید ہے یہاں آپ کا اچھا وقت گزرے گا۔۔۔
اللہ تعالٰی آپ کو خوش رکھے۔۔۔آمین
 

پپو

محفلین
جی بھائی جی پپو بھی آپکو اس محفل پر خوش آمدید کہتا ہے آپکا تعارف جان کر پتہ چلتا ہے کم وقت میں تجربہ زیادہ حاصل کیا ہے مجھے بھی ایسے لوگ پسند ہیں جو ہر فن مولا ہوں مگر مجبوری کسی چیز کو سمجھیں باقی چلتا رہے گا
 
Top