کیا یہ مصرعہ موزوں ہے ؟

اگر ہم لگا ئیں کہ تو کام بگڑ جائے گا۔

ویسے یہ مصرع ہے کس کا۔

بھائی بگڑی نہ ہو تو سنورے گی کیسے.؟
مصرعہ پتا نہیں کس کا ہے. ایک صاحب نے دیا تھا.
اور گمان غالب یہ کہتا ہے کہ مصرعہ موزوں ہے. لیکن افاعیل سمجھ نہیں آرہے. اس لئے بحر بھی گم شدہ ہے.
 

سید ذیشان

محفلین
مجھے تو یہ میر تقی میر کی ہندی بحر لگ رہی ہے۔
اس کی تقظیع کچھ یوں کی ہے:
ہر اک ÷ بات÷میں تو ہے÷ہر اک÷÷÷یاد÷میں تیرا÷افسا÷نہ
فعلن÷فعل÷فعولن÷فعلن÷÷÷فعل÷فعولن÷فعلن÷فع

ہندی بحر کے بارے میں تفصیل یہاں دیکھ سکتے ہیں۔
 
جی ذیش. میں نے بھی یہے تقطیع کی تھی لیکن یہ ہندی بحر نہیں ہے. یہ متدارک کی ایک شاخ ہے جس کی جس کے افاعیل یوں ہیں

فعلن فعل فعولن فعلن فعلن فعلن فعلن فع

اس مین دو فعلن کو مزید فعل فعولن میں بدل دیں تو آپ کی بحر بن جائیگی جن پر متدارک سالم پے
ثلم
احذذ
کے زحافات لگے ہیں. یوں آٹھ رکن ایک مصرعہ میں ہونے کی وجہ سے شنازدہ رکنی بنی.

تصدیق اساتذہ سے درکار ہے.
 

سید ذیشان

محفلین
جی ذیش. میں نے بھی یہے تقطیع کی تھی لیکن یہ ہندی بحر نہیں ہے. یہ متدارک کی ایک شاخ ہے جس کی جس کے افاعیل یوں ہیں

فعلن فعل فعولن فعلن فعلن فعلن فعلن فع

اس مین دو فعلن کو مزید فعل فعولن میں بدل دیں تو آپ کی بحر بن جائیگی جن پر متدارک سالم پے
ثلم
احذذ
کے زحافات لگے ہیں. یوں آٹھ رکن ایک مصرعہ میں ہونے کی وجہ سے شنازدہ رکنی بنی.

تصدیق اساتذہ سے درکار ہے.

جس طرح آپ نے نقل کی ہے یہ افاعیل بھی ہندی بحر کے بنتے ہیں۔ ہندی بحر کی خصوصیت یہی ہے کہ اس کہ افاعیل جامد نہیں ہوتے۔ کوئی اور بحر ہو تو میں کچھ نہیں کہہ سکتا۔ اساتذہ ہی بہتر بتا سکتے ہیں۔
اگر پوری غزل یا دو چار اشعار مل جائیں تو یقین کیساتھ کچھ کہہ سکتے ہیں۔ ایک مصرع کئی بحور پر پورا اتر سکتا ہے تو حتمی رائے قائم کرنا مشکل ہوتا ہے۔
 

محمد وارث

لائبریرین
دیکھیں اس طرح کی بحریں بڑی Tricky قسم کی ہوتی ہیں، آپ دونوں اپنی اپنی جگہ صحیح کہہ رہے ہیں۔ اس کو میر کی بحر ہندی بھی کہتے ہیں اور بحر متدارک میں بھی تقطیع ہوتی ہے۔

اس کے اصل افاعیل یہ ہیں

فعلن فعلن فعلن فعلن فعلن فعلن فعلن فع

اور کسی بھی سبب خفیف کو سبب ثقیل میں توڑا جا سکتا ہے۔

میر کی مشہور زمانہ غزل

پتا پتا بوٹا بوٹا حال ہمارا جانے ہے
جانے نہ جانے گل ہی نہ جانے، باغ تو سارا جانے ہے

دونوں مصرعے مختلف تقطیع ہو رہے ہیں۔

ایک اور خوبصورت غزل اسی بحر میں یاد آ گئی

چاہت میں کیا دنیا داری عشق میں کیسی مجبوری

ان غزلوں کے سبھی اشعار کی تقطیع کر کے دیکھ لیں، امید ہے بحر واضح ہو جائے گی۔
 
شکریہ وارث بھائی. یعنی میرا متدارک والا ائیڈیا بھی غلط نہیں تھا. اور ذیش کا بھی درست تھا.

بہت عمدہ وارث بھائی.. جزاک اللہ خیرا.
 

محمداحمد

لائبریرین
اس طرح کی ہندی بحریں بڑی مترنم ہوتی ہیں اور ان میں شعر کہہ کر بہت لطف آتا ہے (لیکن تقطیع کرنا ذرا مشکل ہوتی ہے)۔ کسی زمانے میں خاکسار نے بھی اس سے ملتی جلتی بحر میں ایک غزل کہنے کی کوشش کی تھی۔
 
Top