گئی بھینس پانی میں۔۔۔۔۔۔۔۔

عبد الرحمن

لائبریرین
ابھی ابھی ساقی۔ بھائی کا میسج آیا۔ سچ پوچھیں تو مجھے تو رلا ہی دیا۔ صدمے سے زبان گنگ ہے اب تک۔ ایسے میں تسلی کے دو بول بولوں بھی تو کیسے؟ لیکن حیرت اس بات پر ہے کہ اتنی ٹینس سچویشن میں بھی اللہ کا یہ نیک بندہ مار دھاڑ کرنے کے بجائے ایک نہیں تین تین مسکراہٹیں میری طرف اچھال رہا ہے۔ (مار دھاڑ کی ترکیب اس لیے استعمال کی کہ برادر کبیر کا شمار مایہ ناز مارشل آرٹسٹوں میں ہوتا ہے) اب آپ بھی اگر اپنی جان کی امان چاہتے ہیں تو بغیر وقت ضائع کیے فردا فردا تشریف لائیے اور اظہار ہمدردی و یکجہتی میں کسی بھی قسم کی غفلت سے پرہیز فرمائیے۔ جب تک میں ذرا ایک کونے میں کھڑا ہوکر جی بھر کے رولوں۔ :cry:
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔​

گئی بھینس پانی میں۔
Samsung Galaxy Note 1
کو معلوم نہیں کون سا کیڑا لڑ گیا ہے ۔ رات کو اچھا بھلا الارم لگا کر سویا ۔ صبح جب آنکھ کھلی محسوس ہوا کہ ٹائم کچھ زیادہ ہو گیا ہے ۔ وال کلاک پر نظر ڈالی تو 9 بجنے والے تھے ۔ بڑی حیرانی ہوئی کہ الارم تو صبح 6 بجے کا لگایا تھا ۔موبائل پر نظر ڈالی تو تاریک تاریک سا لگا۔ چھو کر دیکھا تو بھی بالکل نہ کسمسایا۔ ہائے اللہ اسے کیا ہوا ؟۔ ادھر ادھر سے ٹٹولا ۔بٹن دبائے، ایک دو جھٹکے دیئے، ہاتھ پر دو تین بار مارا، بیٹری نکال کر دوبارہ ڈالی مگر۔۔۔۔ یہ نہ تھی ہماری قسمت کہ وصال ِیار ہوتا۔۔۔۔۔خیر موبائل والے بھائی کو دکھایا تو فرمانے لگے کہ اس پر فاتحہ پڑھ لیں ۔ دباؤ آنے کی وجہ سے ٹچ پیڈ بیکار ہو گیا ہے اور ایل سی ڈی سے اس کی روح نکل گئی ہے ۔ ۔۔ پوچھا کوئی حلِ۔۔۔؟۔۔۔۔ فرمانے لگے 2500 تک کا ناشتہ کرے گا آپ کا سیل فون ۔۔تب آنکھ کھولے گا ۔۔۔۔ ورنہ اسے بچوں کو بطور تخفہ دے دیجیئے۔
"اور خود کسی اور پر نظر رکھیے۔"
حد ہو گئی یار ۔۔۔ سوتے ہوئے ٹیکہ لگ گیا مجھے تو ۔
اب پریشان ہونے سے تو فائدہ نہیں ۔
(ایک صابر عورت کے گھر کو آگ لگ گئی ۔ جس نے اس کے گھر کو جلا کر راکھ کر دیا ۔ لوگوں نے کہا ہائے افسوس ۔۔ بیچاری کا مکان جل گیا ۔۔ وہ کہنے لگی اس میں پریشان ہونے والی کون سے بات ہے ۔ میں کافی عرصے سے سوچ رہی تھی مکان بدل لوں۔ مگر بات ٹل رہی تھی۔ چلو اسی بہانے مکان بدل جائے گا)​

:):):)

میں بھی یہی کہوں گا ۔ چلو اسی بہانے نیا موبائل خرید لیں گے ۔ کیسا؟​
 
آخری تدوین:

باباجی

محفلین
بدل لیتے تو بیچارے کی جان نا جاتی
یہ تو اس نے خود کشی کرلی نیچے آکر
کہ اتنے نئے ماڈل آگئے ہیں اور صاحب میری جان چھوڑنے کو تیار نہیں
خیر ایک کی جگہ دوسرا ہی لیتا ہے
 

ساقی۔

محفلین
(مار دھاڑ کی ترکیب اس لیے استعمال کی کہ برادر کبیر کا شمار مایہء ناز مارشل آرٹسٹوں میں ہوتا ہے)
:ROFLMAO::ROFLMAO::ROFLMAO:
میرا ہاسا ای نئی رکدا پیا ۔

ایک تو برادر کبیر کہہ کر ادھیڑ عمر بنا دیا ، اوپر سے " مایہ ناز " کہہ کر جلے پر (بلکہ جلا کر ) مکھن لگا رہے ہیں ۔ واہ رے سیاست !​
 
آخری تدوین:

ساقی۔

محفلین
بھئ کوئی 3310 بیچنا چاہے تو بتائے ۔ نقد دام دوں گا ۔ بس سام سنگ والا میموری کارڈ اس میں چلنا چاہیے۔
 

عبد الرحمن

لائبریرین
بدل لیتے تو بیچارے کی جان نا جاتی
یہ تو اس نے خود کشی کرلی نیچے آکر
کہ اتنے نئے ماڈل آگئے ہیں اور صاحب میری جان چھوڑنے کو تیار نہیں
خیر ایک کی جگہ دوسرا ہی لیتا ہے
یعنی فراز بھائی بھی تبدیلی کے خواہاں ہیں۔ :)
 

باباجی

محفلین
یعنی فراز بھائی بھی تبدیلی کے خواہاں ہیں۔ :)
میری پاس تو تبدیلی آچکی ہے
میرے کہنے کا مطلب تھا کہ بھائی جی نوٹ1 کافی پرانا ہوگیا تھا بیچارہ اور وہ چاہ رہا تھا کہ اس کو بدلا جائے
لیکن نقار خانے میں بیچارے موبائل کی آواز کون سنتا سو بیچارے کو یہ انتہائی قدم اٹھانا پڑا :D:D:D:D
 

عبد الرحمن

لائبریرین
:ROFLMAO::ROFLMAO::ROFLMAO:
میرا ہاسا ای نئی رکدا پیا ۔

ایک تو برادر کبیر کہہ کر ادھیڑ عمر بنا دیا ، اوپر سے " مایہ ناز " کہہ کر جلے پر (بلکہ جلا کر ) مکھن لگا رہے ہیں ۔ واہ رے سیاست !​
یار صدمے میں ہوں۔

نا خوش گوار باتیں اگنور کریں۔ :)
 

نایاب

لائبریرین
کس موڑ پر لا کھڑا کیا ۔
بات تو ہے دکھ بھری مگر ہنسا رہی ہے ۔
شاید کہ زندگی کی جنگ یونہی " ہنستے مسکراتے دکھوں سے لڑتے " جیتی جاتی ہے ۔
بہت دعائیں
 
پتہ نہیں کس کی ہا لگ گئی آپ کے فون کو بھائی ہمدردی ہے آپ سے.
فون کی تبدیلی کے ساتھ ساتھ ایک سائیڈ ٹیبل بھی خرید لیں تاکہ سوتے وقت فون بیڈ پر رکھنے کی بجائے ٹیبل کے سپرد کر دیا کریں
 
آخری تدوین:
Top