گنوم کا ترجمہ۔ سرائے کا پروجیکٹ

الف عین

لائبریرین
انڈ لینکس لسٹ کی اطلاع کے مطابق گنوم 2.2 کے ترجمے کے لئے سرائے لاس فیلو شپ ایک صاحب سعود عالم کو الاٹ کی گئی ہے۔ میں ان سے ربط کرنے کی کوشش کر رہا ہوں کہ ان کو یہاں کے پروجیکٹس سے روشناس کرایا جائے اور سارا پہیہ دوبارہ ایجاد نہ کیا جائ اور نئے نئے الفاظ اور اصطلاحات نہ بنائی جائیں۔
موجودہ سرائے کے یہ پروجیکڑس اپروو ہوئے ہیں
ist of proposals that have been accepted for the
RGF-Sarai FLOSS fellowships programme. Here is the
current list of fellows for the 2007-2008 cycle:
o Sawood Alam, et al:
Urdu localization of GNOME 2.20
o Sachin Joshi, Venkatesh Keri:
Hindi speech recognition system using CMU Sphinx
framework
o Ravishankar Shrivastava:
Hindi localization of KDE 4
o Dr. C. S. Yogananda, and D. Shivashankar:
SAGAR: Typesetting Indian languages in TeX / LaTeX
FLOSS fellows will be contacted independently to inform
them of details.

Please contact floss@sarai.net should you have any further
queries. For a public discussion on this topic, please
address posts to the Sarai PRC mailing list:
https://mail.sarai.net/mailman/listinfo/prc
(گورا موہنتی کا پیغام انڈ لینکس لسٹ پر)
 

الف عین

لائبریرین
ابھی گورا موہنتی کا میل ملا ہے کہ سعود اور ان کے ساتھی مجھ سے ربط کریں گے۔ مکن ہے کہ ہاں وہ لوگ خود ہی جائن کر لیں۔
 
السلام علیکم و رحمہ اللہ

اس قدر تاخیر سے رابطہ کرنے پر پشیمان ھوں۔ دراصل کوشش تو کئی بار کی پر صحیح مقام تک پہوںچ پانے میں خاصہ وقت صرف ھو گیا۔ خیر صبح کا بھولا شام تک ۔۔۔ ۔۔۔ کے مصداق ۔۔۔ ۔۔۔ بہر کیف۔

عرض کرتا چلوں کہ میں ہی وہ نا اھل سعود عالم ہوں جسے گنوم کے ترجمے کا کام سوںپا گیا ہے۔ کاش میرے نام کا ما قبل حرفِ آخر مکسور ہوتا۔

امّید ہے کہ متعلّقہ احباب سے خاطر خواہ رہنمائی حاصل ہوگی۔


خاکسار
سعود عالم ابنِ سعید
دہلی الہند
 
بہت دیر کردی مہرباں آتے آتے

اب مزید شرمسار مت کیجیئے۔

در اصل گورا موہنتی سر سے آپ حضرات کا کوئی رابطہ نہیں ملا تھا مجھے۔ اپنے تئیں سعیِ لا حاصل کرکے رہ گیا۔ اس دوران مصروفیات بھی حد درجہ بڑھ گئی تھیں۔ کل یوں ہی معجزاتی طور پر یہاں کا ربط ہاتھ لگ گیا۔

خیر اب ہمیں تعارفی گفتگو کی ساتھ ساتھ کچھ تعمیری اور عملی گفتگو کا بھی آغاز کر دینا چاہئے۔ اللہ سبحانہ تعالیٰ کی ذات سے بہتری کی امّید کے ساتھ۔
 

دوست

محفلین
میں‌ محمد علی مکی کا رابطہ آپ سے کروا دیتا ہوں۔ وہ ترجمہ کرنے میں جن سمجھے جاتے ہیں‌۔ ایکس ایف سی ای کو ٹھکانے لگا چکے ہیں اب کیڈی یا گنوم کی باری ہے۔ جب گنوم کے لیے ساتھ مل رہا ہے تو بہتر ہے اسے پہلے ٹپکا لیا جائے۔ میں‌ بھی کہیں‌ فٹ‌ ہوجاؤں گا لیکن خاصا بے اعتبارا سا بندہ ہوں جب موڈ نہ ہو تو مہینوں بھی کام نہیں‌ کرتا۔۔۔
 

الف عین

لائبریرین
سعود۔ انڈ لینکس کے آرکائیوز دیکھیں۔ میں نے کئی بار اردو ویب کے روابط دئے ہں۔ تعجب ہے کہ تم نے نہیں دیکھے۔ اور اگر میرا نام اجنبی لگ رہا ہو تو میں وہی ہندوستانی بندہ اعجاز اختر ہوں جو ادھر انڈ لینکس سے مایوس ہو کر فعال نہیں رہا۔
 

الف عین

لائبریرین
ابھی ابھی گورا مو ہنتی کا میل ملا ہے، جو میرے علاوہ وقاص کو بھی بھیجا گیا ہے اور سعود، یعنی ابنِ سعید کو بھی۔ اسے یہاں پیسٹ کر رہا ہوں:
Dear Aijaz, Muhammad, and others,
Sorry for the long hiatus that has again crept into our
communications. Urdu, and other languages using the Arabic
script, fascinate me. This fascination might seem strange
when it involves scripts that I cannot even read, but
personally for me the attraction stems primarily from the
beauty of their calligraphic traditions. A secondary factor
for the attraction is the stark beauty of Urdu poetry.
Unfortunately, by and large, I can only read these directly
in translation, which must be, at best, a faint reflection
of the real resonance of the words. Finally, language being
an integral part of what makes us human, I strongly believe
that the loss of any language is a loss of part of each of
our's humanity. So, there is an urgency for all of us to
not let such travesties pass.

To get back to pragmatic details, we now have a great
team of people (copied on this message) working on Urdu,
and Kashmiri (in both Devanagari, and Arabic scripts).
The current plan is to leverage the Kashmiri effort from
off of the Urdu one. We need to decide immediately on
what files folk should work on. Muhammadji, I see no files
submitted under http://l10n.gnome.org/languages/urd , but
there seems to be an Ubuntu Urdu GNOME language pack with
some files translated. Could you let us know about what
you have worked on, so that we do not duplicate work.

Regards,
Gora
 
میں‌ محمد علی مکی کا رابطہ آپ سے کروا دیتا ہوں۔ وہ ترجمہ کرنے میں جن سمجھے جاتے ہیں‌۔ ایکس ایف سی ای کو ٹھکانے لگا چکے ہیں اب کیڈی یا گنوم کی باری ہے۔ جب گنوم کے لیے ساتھ مل رہا ہے تو بہتر ہے اسے پہلے ٹپکا لیا جائے۔ میں‌ بھی کہیں‌ فٹ‌ ہوجاؤں گا لیکن خاصا بے اعتبارا سا بندہ ہوں جب موڈ نہ ہو تو مہینوں بھی کام نہیں‌ کرتا۔۔۔

میں منتظر ہوں موصوف کے رابطے کا۔ در اصل میرا شمارندہ بھی ان دنوں ناساز تھا بحمدہ اللہ اب ٹھیک ہے۔
 
کیا بات ہے سعود بھائی یہ شمارندہ جیسے الفاظ استعمال کرتے ہیں آپ بھی :) :)
یہ تب کی بات ہے جب محفل میں آئے ہوئے ہمیں دو ہفتے بھی نہیں ہوئے تھے اور وکیپیڈیا سے ہی یہ لفظ دیکھا تھا۔ اس کے بعد تو جب بھی اسے استعمال کیا ہے تب وکیپیڈیا پر تبصرہ کرنے کی غرض سے ہی استعمال کیا ہے۔ :) :) :)
 

نوشاب

محفلین
ابن سعید بھائی السلام وعلیکم
جناب میں یہ ترجمہ والی اصلاحات نہیں سمجھ سکا
ایک تو سمپل ترجمہ ہوتا ہے
I a m a boy یعنی میں ایک لڑکا ہوں ۔
یہ گنوم کا ترجمہ آخر اس میں کرنا کیا ہوتا ہے
مجھ ناچیز کو یہ سمجھ آیا ہے کہ
سوفٹ ویئر میں جہاں جہاں انگلش کے الفاظ درج ہیں وہاں اردو کے الفاظ نظر آئیں تو یہ تو میری سمجھ ہے ۔
لیکن جس ترجمے کی آپ لوگ بات کر رہے ہیں و ہ یقینا اس سے کچھ بالا ہے
جس تک بندہ ناتواں کی ذہنی رسائی باوجود کوشش کی نہ پہنچ سکی ۔
برائے مہربانی یہ ترجمہ والی بات کچھ آسان لفظوں میں سمجھائی جائے ۔
تاکہ میرے جیسے کم فہم محفلین بھی ان دھاگوں سے پوری طرح مستفید ہو سکیں ۔
شکریہ ۔ جزاک اللہ
نوٹ: میں جانتا ہوں کہ آپ کا وقت ہمارے وقت کی نسبت بہت قیمتی ہے لیکن جب کوئی سوال حد سے تجاوز کر جاتا ہے تو
پھر اس کے پوسٹ مارٹم کے لیے آپ کے حوالے کرتا ہوں )
 

دوست

محفلین
سافٹویئر کے ترجمے سے مراد اس میں نظر آنے والے پیغامات کا ترجمہ ہے۔ جیسے فائل مینیو انگریزی میں ہوتی ہے۔ ایڈٹ مینیو انگریزی میں ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ ایف 1 دبانے سے کھلنے والی ہیلپ ونڈو بھی انگریزی میں ہوتی ہے۔ ترجمہ کرنے پر یہ سب کچھ متعلقہ زبان میں نظر آتا ہے۔ مثلاً مائیکروسافٹ آفس 2013 کو اردو میں ترجمہ کیا جا چکا ہے۔ اس کی شکل وہی رہتی ہے لیکن سارے لیبل، نام اور پیغامات اردو ہو جاتے ہیں۔ اس طرح سمجھنا آسان ہو جاتا ہے۔
 

نوشاب

محفلین
دوست السلام و علیکم
تو ان کے ترجمہ کرنے کے بعد بھی تو لوگ ان کو مفت ہی استعمال کرتے ہیں ۔
پھر ترجمہ کرنے والے کو اپنی محنت کا معاوضہ کس سے ملتا ہے ۔
دوسرا کیا یہ ترجمہ کرنا آسان کام ہے یا اس کے لیے کوئی لازمی سند کی ضرورت ہوتی ہے ۔
 
ابن سعید بھائی السلام وعلیکم
جناب میں یہ ترجمہ والی اصلاحات نہیں سمجھ سکا
ایک تو سمپل ترجمہ ہوتا ہے
I a m a boy یعنی میں ایک لڑکا ہوں ۔
یہ گنوم کا ترجمہ آخر اس میں کرنا کیا ہوتا ہے
مجھ ناچیز کو یہ سمجھ آیا ہے کہ
سوفٹ ویئر میں جہاں جہاں انگلش کے الفاظ درج ہیں وہاں اردو کے الفاظ نظر آئیں تو یہ تو میری سمجھ ہے ۔
لیکن جس ترجمے کی آپ لوگ بات کر رہے ہیں و ہ یقینا اس سے کچھ بالا ہے
جس تک بندہ ناتواں کی ذہنی رسائی باوجود کوشش کی نہ پہنچ سکی ۔
برائے مہربانی یہ ترجمہ والی بات کچھ آسان لفظوں میں سمجھائی جائے ۔
تاکہ میرے جیسے کم فہم محفلین بھی ان دھاگوں سے پوری طرح مستفید ہو سکیں ۔
شکریہ ۔ جزاک اللہ
نوٹ: میں جانتا ہوں کہ آپ کا وقت ہمارے وقت کی نسبت بہت قیمتی ہے لیکن جب کوئی سوال حد سے تجاوز کر جاتا ہے تو
پھر اس کے پوسٹ مارٹم کے لیے آپ کے حوالے کرتا ہوں )
وعلیکم السلام برادرم! :) :) :)
گنوم در اصل لینکس آپریٹنگ سسٹھ کے لیے ایک ڈیسکٹاپ کا نام ہے۔ واضح رہے کہ لینکس کے کئی ڈیسکٹاپ دستیاب ہیں اور صارف اپنی مرضی کا ڈیسکٹاپ منتخب کر سکتے ہیں۔ کچھ لوگوں کو گنوم پسند ہے تو کچھ کو کے ڈی ای، تو کچھ ایکس ایف سی ای وغیرہ۔ :) :) :)
اور جو بات آپ کے سمجھ میں آئی ہے، وہی کرنا ہوتا ہے، اس سے بالا تر کچھ نہیں۔ یہ کام کرنے کے لیے مناسب حد تک سیاق و سباق کو سمجھنے اور ترجمہ کرنے کی صلاحیت درکار ہے، اس کے لیے کسی قسم کی سرٹیفیکیشن کی ضرورت نہیں۔ :) :) :)
 

دوست

محفلین
یہ سارا کام رضاکارانہ ہوتا ہے یعنی اوپن سورس سافٹویئر کا ترجمہ۔
مائیکروسافٹ اپنی مصنوعات بیچتا ہے اس لیے اس کے ترجمے کے پیسے ملتے ہیں۔
ترجمہ کرنے کے لیے اب ٹرانسلیشن ایجنسیاں تجربہ اور تعلیم بھی مانگتی ہیں۔ اس لیے ہر کسی کے لیے کرنا ذرا مشکل ہو گیا ہے۔
 
Top