گورنمنٹ ڈگری کالج شرقپور میں بہار کے رنگ

عاطف بٹ

محفلین
گورنمنٹ ڈگری کالج، شرقپور کا تعارف بمعہ تصاویر میں نے کچھ عرصہ پہلے آپ لوگوں کے لئے پیش کیا تھا اور اس میں بتایا تھا کہ اس کالج میں درخت اور پودے بہت زیادہ تعداد میں ہیں مگر افسوس کی بات یہ ہے کہ ان پر کوئی خاص توجہ نہیں دی جاتی۔ کالج میں مالی تو ہیں مگر وہ درختوں اور پودوں کی دیکھ بھال کی بجائے کچھ اور کاموں میں مصروف رہتے ہیں۔ کالج کی زبوں حالی دیکھ کر میرا دل بہت کُڑھتا ہے۔ تین روز پہلے میں نے کالج میں بہار کے مختلف رنگوں کو تصویروں میں قید کرنے کی کوشش کی تھی تاکہ آپ لوگوں کو دکھایا جاسکے کہ یہ کالج کس حد تک خوبصورت ہے۔ تو لیجئے پیشِ خدمت ہیں وہ تصاویر:

کالج کے صدر دروازے پر پہنچیں تو یہ پھول آپ کا استقبال کریں گے​
hmpgQ.jpg
 
قیصرانی

لائبریرین

ویسے محترم، تین دن قبل میرے علم کے مطابق کسی بھی معلوم اور نامعلوم جاندار پر بہار نہیں آتی :) اس کے لئے سال کے دیگر اوقات مقرر ہیں
 
قیصرانی بھائی، کیا ضروری ہے کہ بہار موسم کی ہی محتاج ہو؟ مجھے تو جہاں بھی اور جب بھی پھول نظر آجائیں میرے لئے بہار کا موسم ہوتا ہے۔
 
Top