گور خور (ضب) کی عربی بریانی ۔ ۔ ۔ (؟)

طالوت

محفلین
غالبا اسے گور خور کہتے ہیں اور عرب اسے کھاتے ہیں ۔ چند روز قبل ایک صاحب بتا رہے تھے کہ عرب انتڑیاں بھی کھاتے ہیں ، جبکہ ہمارے ہاں انھیں نہیں کھایا جاتا البتہ کچھ اور کاموں میں ضرور استعمال ہوتی ہیں ۔
وسلام
 
عربی میں اسے ضب کہتے ہیں۔بعض احادیث مبارکہ سے اس کی حلت ثابت ہے۔
حديث سيدنا ابن عمر رضي الله عنهما مرفوعاً : ( الضب لست آكله ولا أحرمه ) رواه البخاري في :"الصحيح"
وفي رواية عند مسلم: (كلوا فإنه حلال ولكنه ليس من طعامي )
 

طالوت

محفلین
تاثرات کہاں سے شروع کئے جائیں دائیں سے بائیں یا بائیں سے دائیں :confused:
گوشت لگتا ہے نمکین ذائقہ کا اور مزیدار ہے
ذرا اس گُر کا ہمیں بھی بتائیے کہ جس سے کچا گوشت دیکھتے ہی اس میں “نمکیات“ کا تناسب معلوم ہو سکے ۔ :nailbiting:
وسلام
 

عندلیب

محفلین
طالوت بھائی بریانی کے چاول تو بہت اچھے ہیں لیکن گوشت :noxxx:
مجھے تو دیکھ کر ہی چکر آرہے ہیں، معلوم نہیں لوگ کیسے کھاتے ہیں ۔ ؟
 

ھارون رشید

محفلین
تاثرات کہاں سے شروع کئے جائیں دائیں سے بائیں یا بائیں سے دائیں :confused:

ذرا اس گُر کا ہمیں بھی بتائیے کہ جس سے کچا گوشت دیکھتے ہی اس میں “نمکیات“ کا تناسب معلوم ہو سکے ۔ :nailbiting:
وسلام
بس ایویں اندازا ہوتا ہے جوکہ اکثر غلط ثابت ہوجاتا ہے
 

وجی

لائبریرین
جھینگا بھی کچھ لوگوں کے خیال میں ٹھیک نہیں اور کچھ کے خیال میں ٹھیک ہے
ویسے ہمیں بھی کافی پسند ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔جھینگا
طالوت بھائی کیا آپ نے جھینگے کے گوشت کو اسکی اصل حالت سے نکالا ہے
 

شمشاد

لائبریرین
اب ایسی بھی بات نہیں ہے۔ میں نے تو کئی دفعہ ان کے ساتھ کھانا کھایا ہے اور ڈٹ کر کھایا ہے۔
 

فہیم

لائبریرین
جھینگے کے بارے میں کیا خیال ہے ؟ ویسے مجھے تو بےحد پسند ہے ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ جھینگا ۔
وسلام

جھینگا تو خیر ہمیں بھی بہت پسند ہے۔

لیکن یہ چیز جو بھی ہے اس کو دیکھ کر تو دماغ میں چھپکلی کی نسل آتی ہے۔
اور یہ کموڈو ڈریگن کا چھوٹا بھائی معلوم پڑتا ہے۔
 
Top