ابن سعید
خادم
آج گوگل نے ایک بلاگ پوسٹ میں بتایا کہ انہوں نے 30 اضافی زبانوں میں بول کر لکھنے (ڈکٹیشن یا ٹیکسٹ ٹو اسپیچ) کی سہولت فراہم کرا دی ہے جن میں اردو کے پاکستانی و ہندوستانی لہجے بھی شامل ہیں۔ یہ سہولت کئی زبانوں میں پہلے سے ہی دستیاب تھی، البتہ ان 30 نئی زبانوں کے ساتھ ان کی مجموعی تعداد 119 ہو گئی ہے۔ اس سہولت سے استفادہ کرنے کے لیے فون میں گوگل سرچ اور جی بورڈ (گوگل کی بورڈ) نصب کیا جا سکتا ہے، بعد ازاں وائس انپٹ سے متعلقہ ترتیبات میں زبانوں کا انتخاب کر کے اسے فعال کیا جا سکتا ہے۔