تعارف ھوئی تاخیر تو کچھ باعث تاخیر بھی تھا

فرخ منظور

لائبریرین
یہ فورم اتنی دیر بعد جوائن کرنے کا افسوس رھے گا خیر میرا نام فرّخ ھے- ایک اچھے دوست کی وجہ سے اس فورم تک میری رسائی ممکن ھوئی- دیر آید درست آید کے مصداق شاید یہ دیر اچھی ھی ثابت ھو- میرا تعلق دانشوروں اور کالجوں کےشہر لاھور سے ھے - امید کرتا ھوں کہ آپ کا اور میرا اچھا ساتھ رھے گا اور ھم سب ایک دوسرے کو اپنے علم سے یا کم علمی سے فیض یاب کرتے رہیں گے - شکریہ
خیراندیش
فرّخ
 
فرخ منظور

لائبریرین
شکریہ

بہت شکریہ آپ سب خواتین و حضرات کا - میرا خیال ہے مجھے یہاں‌بےگانگی کا احساس کبھی نہیں ہو گا -
 
شمشاد

لائبریرین
خوش آمدید فرخ بھائی
آج آپ یہاں پکڑے ہی گئے۔
میرے ایک دوست اور ساتھی تھے یہاں ہماری ہی کمپنی میں کام کرتے تھے ان کا نام بھی فرخ ہے اور ان کا تعلق بھی لاہور ہی سے ہے۔
کہیں وہ آپ ہی تو نہیں۔
 
فرخ منظور

لائبریرین
بہت شکریہ شمشاد بھائی نہیں میں وہ نہیں ہوں - میں نے تو آج تک پاسپورٹ تک نہیں بنوایا - کیونکہ میں پاکستان بلکہ لاہور کی جدائی برداشت نہیں کرسکتا - :)
 
فرخ منظور

لائبریرین
بہت شکریہ خرم صاحب! اب تو یہ دھاگہ کافی پرانا ہوچکا - اتنا ہی پرانا جتنے ہم پرانے ہوچکے - :)
 
خرم شہزاد خرم

لائبریرین
بہت شکریہ خرم صاحب! اب تو یہ دھاگہ کافی پرانا ہوچکا - اتنا ہی پرانا جتنے ہم پرانے ہوچکے - :)

بھائی آپ مجھے صاحب نا کہا کرؤ میں‌صاحب نہیں‌ہوں خرم ہوں:grin:

میرے خیال میں‌ شاعر اور شاعری کبھی بھی پرانی نہیں ہوتی کیا کہتے ہیں‌آپ
 
شمشاد

لائبریرین
اب آپ نے خود اس دھاگے کا عنوان " ہوئی تاخیر تو کچھ باعث تاخیر بھی تھا" رکھا ہوا ہے، تو جتنی بھی تاخیر ہو جائے کوئی مضائقہ نہیں۔

اور ہاں آپ صحیح کہہ رہے ہیں کہ آپ وہ فرخ نہیں ہیں کیونکہ میرا دوست تو شادی شدہ ہے۔ ;)
 
زینب

محفلین
ہایئں یہ اپ کو 1682 پیغامات ارسال کرنے کے بعد خیال ایا تعارف کا۔۔۔۔۔۔۔لگتا ہے اب مجھے بھی 3000 پوسٹس کے بعد اپنا تعارف کروا دینا چاہیے۔۔۔۔۔ایسے خوش آمدید پہا جی
 
شمشاد صاحب میں بھی شادی شدہ ہوں اور دو بچوں کا باپ - عمر عزیز 39 ہوا چاہتی ہے -
 
فرخ منظور

لائبریرین
ہایئں یہ اپ کو 1682 پیغامات ارسال کرنے کے بعد خیال ایا تعارف کا۔۔۔۔۔۔۔لگتا ہے اب مجھے بھی 3000 پوسٹس کے بعد اپنا تعارف کروا دینا چاہیے۔۔۔۔۔ایسے خوش آمدید پہا جی

زینب یہ دھاگہ تو بہت پرانا ہے - بہرحال بہت شکریہ آپ کا -
 
Top