سیدہ شگفتہ
لائبریرین
ہفتۂ کتاب
محفل کی تیسری سالگرہ کا جشن
میں نے اسی مقصد کو دھیان میں رکھتے ہوئے لائبریری کتابوں کے لئے ایک پورٹل سائٹ ڈیویلوپ کی ہے جس میں ابھی حقیقی مواد فراہم نہیں کرایا ہے۔ بس تجرباتی طور پر کچھ مہمل اور مجازی مواد ڈال رکھے ہیں۔ پچھلے ڈیڑھ دو ہفتوں سے سمت شمارے پر کام میں مصروف تھا اس لئے اس سائٹ کا کام موقوف ہو گیا تھا۔ پھر بھی پورٹل اس شکل میں آچکا ہے کہ اسے دیکھ کر اس کے مستقبل کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔ نیز بہتری کے لئے رائے دی جا سکتی ہے۔
اس سائٹ کے موجودہ اور مفروضہ فیچرس کی تفصیل انشاء اللہ سافٹوئیر انٹروڈکشن ڈے پر پیش کروں گا۔
فی الحال انتظار ہے چاچو کے آنے کا کہ وہ آکر سمت12 اور برقی کتابوں کی سائٹ کا اجرا کریں۔
سمت کا شمارہ اس بار اپنی روایت کے خلاف مؤخر ہو گیا ہے۔ جس کی سراسر ذمہ داری مجھ پر عائد ہوتی ہے۔ پر آج لائبریری ڈے ہے اس لئے بہانہ اچھا ہے کہ "ہوئی تاخیر تو کچھ باعث تاخیر بھی تھا۔"
والسلام!
شگفتہ، ایک بہت اہم نکتہ لائبریری پراجیکٹ کی پریزنٹیشن کا ہے۔ میں نے کافی عرصے سے سوچا ہوا ہے کہ لائبریری سائٹ اور محفل فورم دونوں جگہ پر لائبریری پراجیکٹ کو بہتر انداز میں نمایاں کیا جائے۔ بدقسمتی سے اس اہم کام میں درست طور پر پیشرفت نہیں ہو پائی ہے۔ لائبریری سیکشن میں جو کتابیں کافی عرصے سے مکمل ہو چکی ہیں، انہیں ڈھونڈنے میں ہی مشکل پیش آتی ہے۔ دوسرے لائبریری پراجیکٹ کی پیشرفت کے بارے میں بہت کم معلومات پائی جاتی ہیں کہ کس وقت کن کن متون کو برقیانے پر کام ہو رہا ہے اور اس کی ذمہ داری کن لوگوں نے اٹھائی ہوئی ہے۔ حال میں تکمیل شدہ متون کے بارے میں بھی معلومات نہیں ملتیں۔ میرے خیال اس موضوع پر بھی گفتگو ہونی چاہیے تاکہ اس سمت میں بھی پیشرفت کی جا سکے۔
آپ کی ذاتی آئی ڈی سے تو وہ باؤنس ہو گیا ہے۔