ہم اردو ویب کے شیدائی۔ از ابنِ سعید آواز کے ساتھ

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
السلام علیکم
بہت دن پہلے فرزانہ آپی کے پروگرام میں سعود بھائی نے یہ ترانہ سنایا تھا۔ اتفاق سے وہ ترانہ میں بھی سن رہا تھا۔ اور میں نے ریکارڈ کر لیا تھا آج کافی دن کے بعد پھر سنا تو مزہ آیا پھر اس پر کچھ کوشش کر کے یوٹیوب پر لگا دیا ہے آپ بھی دیکھیں شکریہ



محفل کا ترانہ


ہم اردو ویب کے شیدائی
محفل کی شمع کے پروانے


یہ بحر وفا کا ہے سنگم
گل بار یہاں کا ہے موسم
احساس کے نازک محلوں پر
لہراتا یہاں کا ہے پرچم


ہم اردو ویب کے شیدائی
محفل کی شمع کے پروانے


ہر بات مثالی ہے اپنی
ہر بات نرالی ہے اپنی
ہر دن ہے مثال عید یہاں
ہر رات دیوالی ہے اپنی


ہم اردو ویب کے شیدائی
محفل کی شمع کے پروانے


ہم سبھی کو عزت دیتے ہیں
اور سب سے محبت لیتے ہیں
دلجوئی ہمارا مسلک ہے
پیغام اخوت دیتے ہیں


ہم اردو ویب کے شیدائی
محفل کی شمع کے پروانے


ہم راگ بھی ہیں ہم رنگ بھی ہیں
ہم ساز بھی ہم آہنگ بھی ہیں
خوشبو کی طرح حساس ہیں ہم
پھولوں کی طرح خوش رنگ بھی ہیں


ہم اردو ویب کے شیدائی
محفل کی شمع کے پروانے


الفاظ کے جادوگر ہم میں
شعراءِ حسیں پیکر ہم میں
ہم میں ہیں قتیل غالب بھی
نباضِ سخن جوہر ہم میں


ہم اردو ویب کے شیدائی
محفل کی شمع کے پروانے


تکنیک و ادب کی ہولی میں
خطاطی کی رنگولی میں
انگنت تحائف کے ڈبے
ڈالے اردو کی جھولی میں


ہم اردو ویب کے شیدائی
محفل کی شمع کے پروانے


اقدار نہ گرنے دینگے ہم
افکار نہ مٹنے دینگے ہم
تکنیک کی آندھی میں اپنی
اردو کو نہ اڑنے دینگے ہم


ہم اردو ویب کے شیدائی
محفل کی شمع کے پروانے

 

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
آپ تکلیف نہ کریں۔ اس کو پاکستان جانے دیں۔ اس کی پٹائی لگانے والی تیار بیٹھی ہے۔

خرم وہ ناز پری کہاں رہ گئی؟

وہ بےچاری نیٹ کے چکروں میں مار کھا رہی ہے پی ٹی سی ایل والوں نے ان کے گھر نیٹ نگانے سے یہ کہہ کر انکار کر دیا ہے کہ آپ کے علاقے میں ابھی تک ڈی ایس ایل نہیں پہنچا:grin:
آج کسی اور کمپنی سے رابطہ ہوا تھا اور سننے میں تو یہی آیا تھا کہ آج نیٹ لگ جائے گا پہلے کمپیوٹر خراب رہا اور ایک مہینہ تک چھٹی اور اب نیٹ نہیں لگ رہا جلد ہی انشاءاللہ لگ جائے گا
 

عثمان

محفلین
فرزانہ آپی کون ہیں اور ان کا پروگرام کیا ہے؟
ابن سعید بھائی کی آواز تو سن لی۔ دیدار کب ہوگا؟ :)
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
کلام ابھی تک سنا نہیں صرف پڑھا ہے ، بہت عمدہ !
سعود بھائی ، سننے میں کامیابی ہو گئی تو لکھوں گی یہاں ۔
 
فرزانہ آپی کون ہیں اور ان کا پروگرام کیا ہے؟
ابن سعید بھائی کی آواز تو سن لی۔ دیدار کب ہوگا؟ :)

فرزانہ اپیا ایک اعلیٰ پائے کی شاعرہ ہیں۔ یو کے میں ہوتی ہیں اور وہاں کے ادبی حلقے میں مشہور نام ہیں۔ ان کا ایک عدد ریڈیو پروگرام ہوتا تھا۔

مجھ میں قابل دید کچھ بھی نہیں سوائے بڑھاپے کے گر ہو۔ اور وہ آپ اوتار میں ملاحظہ فرما سکتے ہیں۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
سعود بھائی ، غیر دلچسپ کہانیاں نہیں سنا کیجیے بلکہ آپ کچھوا اور خرگوش کی وہ کہانی سنیں جس میں کچھوا جیت جاتا ہے ۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
:happy: :happy:

ضرور دھاندلی ہوئی ہو گی بلکہ ظلم ہوا ہو گا ۔ ویسے سعود بھائی یہ سیکوئل پیش کیا جا چکا ہے یا ابھی تصوراتی ہے ؟ اور یہ کس کی پیشکش ہے اگر کوئی ربط ہو تو وہ بھی پلیز ۔
 
Top