ساحر :::: ہم جو اِنسانوں کی تہذیب لیے پھرتے ہیں -- Sahir Ludhianvi

طارق شاہ

محفلین

لوگ عورت کو فقط جسم سمجھ لیتے ہیں

ساحر لدھیانوی

لوگ عورت کو فقط جسم سمجھ لیتے ہیں
رُوح بھی ہوتی ہے اُس میں یہ کہاں سوچتے ہیں

رُوح کیا ہوتی ہے اِس سے اُنہیں مطلب ہی نہیں
وہ تو بس تن کے تقاضوں کا کہا مانتے ہیں

رُوح مرجائے، تو ہر جسم ہے چلتی ہوئی لاش
اِس حقیقت کو سمجھتے ہیں نہ پہچانتے ہیں

کئی صدیو ں سے یہ وحشت کا چلن جاری ہے
کئی صدیوں سے ہے قائم یہ گناہوں کا رواج

لوگ عورت کی ہر اِک چیخ کو نغمہ سمجھیں
وہ قبیلوں کا زمانہ ہو، کہ شہروں کا سماج

جبر سے نسل بڑھے، ظلم سے تن میل کرے
یہ عمل ہم میں ہے، بے علم پرندوں میں نہیں

ہم جو اِنسانوں کی تہذیب لیے پھرتے ہیں
ہم سا وحشی کوئی جنگل کے درندوں میں نہیں

ساحر لدھیانوی
 
آخری تدوین:
ہم جو اِنسانوں کی تہذیب لیے پھرتے ہیں
ہم سا وحشی کوئی جنگل کے درندوں میں نہیں
بےشک بےشک ۔۔۔اس سے زیادہ سچی اور کھری بات تو ہو ہی نہیں سکتی ۔
کیا خوب نوحہ انتخاب کیا ہے آپ نے شاہ صاحب ۔
 

عمراعظم

محفلین
جبر سے نسل بڑھے، ظلم سے تن میل کرے
یہ عمل ہم میں ہے، بے علم پرندوں میں نہیں

ہم جو اِنسانوں کی تہذیب لیے پھرتے ہیں
ہم سا وحشی کوئی جنگل کے درندوں میں نہیں
لاجواب کلام، بہترین انتخاب،حقیقت کو بے پردہ کرتی سوچ۔۔۔ شراکت کے لیئے بہت شکریہ طارق شاہ صاحب
 
آخری تدوین:

طارق شاہ

محفلین
ہم جو اِنسانوں کی تہذیب لیے پھرتے ہیں
ہم سا وحشی کوئی جنگل کے درندوں میں نہیں
بےشک بےشک ۔۔۔ اس سے زیادہ سچی اور کھری بات تو ہو ہی نہیں سکتی ۔
کیا خوب نوحہ انتخاب کیا ہے آپ نے شاہ صاحب ۔
واہ کیا کہنے---
لاجواب---
جبر سے نسل بڑھے، ظلم سے تن میل کرے
یہ عمل ہم میں ہے، بے علم پرندوں میں نہیں

ہم جو اِنسانوں کی تہذیب لیے پھرتے ہیں
ہم سا وحشی کوئی جنگل کے درندوں میں نہیں
لاجواب کلام، بہترین انتخاب،حقیقت کو بے پردہ کرتی سوچ۔۔۔ شراکت کے لیئے بہت شکریہ طارق شاہ صاحب

تشکّر آپ سب کے اظہار خیال کے لئے !
اللہ تعالیٰ ظلم و بربریت اور جہالت کا خاتمہ کرے
اور سب کو انسانی قدروں کی عزت اور تکریم کی توفیق اور سعادت نصیب کرے
 
آخری تدوین:

صائمہ شاہ

محفلین
اس وقت اس سے بڑی سچائی اور کوئی نہیں

ہم جو اِنسانوں کی تہذیب لیے پھرتے ہیں
ہم سا وحشی کوئی جنگل کے درندوں میں نہیں
 

طارق شاہ

محفلین
واہ شاہ صاحب واہ
تلخ سچائی کی تاثیر ہی الگ ہوتی ہے

ہم سا وحشی کوئی جنگل کے درندوں میں نہیں
اس وقت اس سے بڑی سچائی اور کوئی نہیں

ہم جو اِنسانوں کی تہذیب لیے پھرتے ہیں
ہم سا وحشی کوئی جنگل کے درندوں میں نہیں
اعلیٰ انتخاب شاہ جی
سدا خوش رہیئے
سرفراز صاحب ، شیزان صاحب اور صائمہ شاہ صاحبہ !
آپ سب کے اظہار خیال کے لئے تشکّر
بہت افسوس کے ساتھ ساحر صاحب کی سچائی براہ راست دل اور دماغ پر اثر کرتی ہے
اور طبیعت رنجیدہ کرتی ہے

بہت خوش رہیں
 

x boy

محفلین
اچھی باتوں کا مجموعہ ہے
لیکن"
رُوح مرجائے، تو ہر جسم ہے چلتی ہوئی لاش
اِس حقیقت کو سمجھتے ہیں نہ پہچانتے ہیں"
روح کبھی مرتی نہیں ہے پرواز کرجاتی ہے ایک جہاں سے دوسرے جہاں۔
 

x boy

محفلین
بے شک۔۔۔ روح مرتی نہیں ، لیکن ایک وقت تو آئے گا، جب یہ بھی مرے گی۔۔۔
الحمدللہ، الصلواۃ السلام علی رسول اللہ۔
ہم مسلمانوں کا ایمان
اللہ پر
رسولوں اور رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر
کتابوں اور آخری کتاب پر۔
آخری کتاب میں ہے جس کا مفہوم ہے کہ جنتی ہمیشہ آرام میں رہیں گے اور جہنمی جنہوں نے اللہ کے ساتھ شرک کیا ہے وہ جہنم میں ہمیشہ رہیں گے، موت کو لایا جائیگا اور سب کے سامنے ذبح کردیا جائے گا پھر انسان اور جن پر کبھی موت نہیں آئے گی۔
انتھی۔
آپکی بات یہ والی دل کو لگی کہ فخر کرتے ہیں شاعر
 

یوسف-2

محفلین
اچھی باتوں کا مجموعہ ہے
لیکن"
رُوح مرجائے، تو ہر جسم ہے چلتی ہوئی لاش
اِس حقیقت کو سمجھتے ہیں نہ پہچانتے ہیں"
روح کبھی مرتی نہیں ہے پرواز کرجاتی ہے ایک جہاں سے دوسرے جہاں۔
برادر آپ کی بات سو فیصد درست ہے۔
لیکن آپ شعراء کی باتوں کو اتنی ”سنجیدگی” سے نہ لیا کریں یہ تو نہ جانے کن کن وادیوں میں بھٹکتے پھرتے ہیں۔ :D
ویسے یہاں “روح نکل جائے” لکھنا چاہئے تھا، شاعر کو۔۔۔ شاید وہ اسی مفہوم کو “ضرورت شعری“ کے تحت “روح مرجائے” لکھ گیا ہے، جو اسلامی عقیدہ کے مطابق یقیناً غلط ہے۔
 

شاہد شاہنواز

لائبریرین
دیکھئے "کل نفس ذائٖقۃ الموت " بھی قرآن میں لکھا ہے اور "بے شک تیرے پروردگار کی ذات ہی باقی رہنے والی ہے" ۔۔ (سورہ رحمٰن )یہ بھی قرآن ہی میں لکھا ہے ۔۔۔ میرا ذاتی خیال اس پر یہ ہے کہ جب صور پھونکا جائے گا تو روح ہر شے کی فنا ہوجائے گی۔۔۔ کچھ باقی نہیں بچے گا۔۔۔ موت کو ذبح کرنے والی جو بات آپ نے لکھی، وہ درست ہے کہ جنتی او ر دوزخی ہمیشہ رہیں گے، لیکن یہ قیام قیامت کے بعد کی بات ہے۔۔
 

x boy

محفلین
دیکھئے "کل نفس ذائٖقۃ الموت " بھی قرآن میں لکھا ہے اور "بے شک تیرے پروردگار کی ذات ہی باقی رہنے والی ہے" ۔۔ (سورہ رحمٰن )یہ بھی قرآن ہی میں لکھا ہے ۔۔۔ میرا ذاتی خیال اس پر یہ ہے کہ جب صور پھونکا جائے گا تو روح ہر شے کی فنا ہوجائے گی۔۔۔ کچھ باقی نہیں بچے گا۔۔۔ موت کو ذبح کرنے والی جو بات آپ نے لکھی، وہ درست ہے کہ جنتی او ر دوزخی ہمیشہ رہیں گے، لیکن یہ قیام قیامت کے بعد کی بات ہے۔۔
اچھی طرح قرآن و حدیث پڑھیں گے تو آپ کو علم ہوجائے گا۔
روح شفٹ کیا جاتا، کل نفس ذائقہ الموت۔ یعنی ہم جو بھی ہیں جوکاننات ہے اس کو لپیٹ لی جائے گی پھر سزا و جزا کا دن بھی ہے
اللہ کا عدل و انصاف زبردست ہے وہ کسی کے ساتھ بے انصافی نہیں کرے گا۔
کیا یہ بدمعاش، قاتل، بھتہ خور، کھال چور، اللہ کے ساتھ مخلوق کی آمیزش کرنے والا، اللہ کو چھوڑ کرپکارنے والے کا معاملہ ایسا ہوگا کہ موت کے بعد اٹھایا نہ جائے
اور سب کے سب ختم ہو، جبکہ متعدد جگہہ قرآن الکریم میں آیا ہے جسکا مفہوم ہے کہ یہ جہنمی لوگوں اور جنتی لوگوں کے سامنے موت کو ذبح کردیا جائیگا۔
پھر جہنمی کہیں گے کہ کاش ہم مٹی میں مل جاتے اور دوبارہ اٹھائے نہیں جاتے۔
انتھی۔
 
آخری تدوین:
Top