حسیب
محفلین
’’اسٹڈی پورٹلز‘‘ ایسے تمام طلبا و طالبات جو یورپ میں جا کر اپنی تعلیم جاری رکھنا چاہتے ہیں، کے لیے ایک انتہائی اہم ویب سائٹ ہے جو کہ یورپ میں کسی بھی یونیورسٹی میں کسی بھی کورس کو ڈھونڈ کر دیتی ہے اور اس طرح ایجنٹوں کے ہاتھ کھلونا بننے سے بچا سکتا ہے۔
http://www.studyportals.eu/
ماسٹر پورٹلز پر آپ ماسٹرز، بیچلر، شارٹ کورس، پی ایچ ڈی اور اسکالر شپ تک ڈھونڈ سکتے ہیں۔
یہاں سب سے پہلے آپ اپنی مرضی کا کوئی موضوع چنیں کہ آپ کس جماعت میں داخلہ لینے کے خواہشمند ہیں۔ ہم ماسٹرز کو مثال بناتے ہوئے آگے چلتے ہیں۔
یہاں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ اس سائٹ پر 20 592 مختلف یونیورسٹیز کے ماسٹرز میں داخلے موجود ہیں۔ اب اگلا قدم ہے کہ کس شعبے میں آپ ماسٹرز کرنا چاہتے ہیں۔شعبے اور ان کی ذیلی شاخیں اس میں موجود ہیں آپ کو صرف ڈراپ ڈاؤن لسٹ سے کوئی ایک چننا ہے۔نیچے تصویر میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ ہم نے سوشل سائنس میں جغرافیہ چنا ہے۔ اس میں آرٹ، بزنس /اکنامکس، سائنس، سوشل سائنس اور قانون کے شعبے بھی میسر ہیں۔
ہم نے سرچ پر کلک کر دیا اور ہمارا رزلٹ سامنے ہے:
آپ دیکھ سکتے ہیں کہ نہ صرف یونیورسٹی کا نام بتایا گیا ہے بلکہ کورس کی تفصیل، کس زبان میں پڑھا یا جا رہا ہے ، یونیورسٹی کس ملک میں واقع ہے اور فیس کتنی ہے یہ معلومات بھی موجود ہے۔اگر آپ نیچے دیے گئے ڈیٹیل ڈسکرپشن بٹن پر کلک کریں تو کورس کی ساری تفصیل آپ کے سامنے آ جاتی ہے۔
آپ دیکھ سکتے ہیں کہ اوپر دیے گئے لنک میں کورس کی تفصیل امیدوار کی قابلیت ہر شے تفصیل سے بتائی گئی ہے۔ یہاں سے آپ کسی بھی یونیورسٹی میں رابطہ کر کے خود داخلہ لے سکتے ہیں جبکہ بہت سے کورس مفت بھی آفر کیے جاتے ہیں تو یہ آپ کی ڈھونڈنے کی قابلیت پر رہ جاتا ہے۔ اس کے بعد صرف ویزا کا حصول ایک مرحلہ رہ جاتا ہے اور اگر آپ کی یونیورسٹی اچھی ہے اور آپ نے فیس بھر دی ہے تو ویزا کم کم ہی مسترد کیا جاتا ہے۔
یونیورسٹی کی رینکنگ دیکھنے کے لیے آپ اس سائٹ کی مدد لے سکتے ہیں۔
http://www.webometrics.info/
یہاں پر آپ نہ صرف دنیا بھر کی رینکنگ دیکھ سکتے ہیں بلکہ براعظم کے حساب سے رینکنگ ، ملک کے حساب سے رینگ اور شعبے کے لحاظ سے رینکنگ بھی دیکھ سکتے ہیں۔
(یہ تحریر کمپیوٹنگ شمارہ اپریل 2013 میں شائع ہوئی)