وِش لسٹ

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
نبیل بھائی،

اجازت دیجیئے کہ آپ کے مسائل میں اضافہ کروں :) میری wish list کتب کی بجائے موضوعات کا احاطہ کرتی ہے ، اس کا پہلا حصہ اس طرح ہے :


اقبالیات (خطبات، خطوط ، کلام ، حیات ، ۔۔۔ )
سرسیدیات (حیات،خطبات،تصانیف،تراجم،تحریک علیگڑھ، ۔۔۔)
غالبیات (حیات ، خطوط ، شاعری ، ۔۔۔)
عناصر خمسہ (حالی، نذیراحمد،شبلی،مولانامحمدحسین،۔۔۔)
مرثیہ (میر انیس، مرزا دبیر، صبااکبرآبادی،جوش ۔۔۔)
دبستان دہلی
دبستان لکھنوء
دبستان کراچی
دبستان لاہور
اردو میں مزاح نگاری
اردو ادب کی تحریکیں ( ترقی پسند تحریک ، ۔ ۔ ۔ )
اصناف ادب (نثر ، نظم)

مقالات :
ابن الہیثم
گارساں دتاسی
سر سید احمد خان
حسرت موہانی
الطاف حسین حالی
عرشی
حدید
قدرت نقوی
پروفیسر حمید احمد خان
حافظ محمود شیرانی
ایوبی
شبلی
کاظمی
مولانا محمد حسین آزاد
تاثیر
مولوی محمد شفیع
۔ ۔ ۔

مکتوبات:

غالب
حسرت
سرسید احمد خان
اقبال
شبلی
مولونا محمد حسین آزاد
بہادر یار جنگ
مولوی عبدالحق
عبدالماجد دریا آبادی
جاں نثار اختر
جگر
رضیہ
پریم چند
ابوالکلام آزاد
بیگم حسرت موہانی
انشاء
ندوی
قاضی عبدالغفار

خطبات:

اقبال
سرسید احمد خان
پروفیسر حمید احمد خاں
ابوالاعلی مودودی
پطرس بخاری
خطبات مدارس سلیمانی
خطبات بہاولپور

(جاری ۔ ۔ ۔)


آپ یہ رہنمائی کیجئے کہ ان موضوعات کے لئے فورم ، سب فورم الگ مختص کئے جاسکتے ہیں یا میں یہیں کسی جگہ پوسٹ کرنا شروع کردوں ۔ علاوہ ازیں درج ذیل کتب میں سے اگر ایسی کتب کی نشاندہی کی جاسکے جو کاپی رائٹ کی قید سے آزاد ہوں تو میں ان کو بھی صفحہ انٹر نیٹ پر بخوشی لے آوں گی۔ آب حیات از مولانا محمد حسین آزاد میرے خیال میں اس قید سے آزاد ہے کیا کوئی صاحب یا صاحبہ اس کی تردید یا تائید کر سکتی ہیں ؟

شکریہ

آب حیات ----------------------------------------- مولانا محمد حسین آزاد
گئودان --------------------------------------------- پریم چند
گنجینہ ء گوہر کھلا ------------------------ صادق الخیری
آنگن ------------------------------------------------ خدیجہ مستور
دستک نہ دو ----------------------------------- الطاف فاطمہ
آبلہ پا --------------------------------------------- رضیہ فصیح الدین
ذات شریف ----------------------------------- مرزا رسواء
امراوجان ادا ---------------------------------- مرزا رسواء
آواز جرس -------------------------------------- نسیمہ بنت سراج
چند ہم عصر ---------------------------------- مولوی عبدالحق
آسماں کیسے کیسے ---------------------- صادق الخیری
توبتہ النصوح ------------------------------- ڈپٹی نذیر احمد
سب رس -------------------------------------- ملا وجہی
گرتے انسان --------------------------------- سراج
بنے بھائی ------------------------------------- سید سجاد ظہیر
سرخ فیتہ ------------------------------------ قدرت اللہ شہاب
یاد رفتگاں ---------------------------------- ماہرالقادری
وے صورتیں الٰہی --------------------- ڈاکٹر عبدالسلام خورشید
اکرم نشان حیدر ------------------------ سعید ارشد

(۔۔۔۔۔)
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
ایک تجویز ہے کہ کتب کے کاپی رائٹ کی قید سے آزاد ہونے کے انتظار میں خدشہ ہے کہ پلوں کے نیچے سے مزید پانی بہہ جائے گا، اگر قابل عمل معلوم ہو تو پہلے مرحلے میں انفرادی کتب کی بجائے موضوعات پر کام شروع کردیا جائے اور مختلف موضوعات پر جو بھی مواد دستیاب ہو پوری کتاب کی بجائے کچھ مضامین یا اسباق ٹائپ کردئے جائیں اس طرح کسی بھی ایک موضوع پر مختلف مصنفین کی تخلیقات ایک جگہ جمع ہوسکتی ہیں اور کاپی رائٹ کی مشکل سے بھی بچا جا سکتا ہے ۔ دوسرے مرحلے میں مکمل کتب کو پیش کرنے میں اس ابتدائی کام سے بھی مدد لی جاسکے گی۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
وعلیکم السلام سیدہ بہن۔ جیتی رہیں۔ آپ کی وش لسٹ‌ دیکھ کر بہت لطف آیا۔ جس وش لسٹ کو ٹائپ کرنے اور پڑھنے میں اتنا وقت لگ جائے، اس کو شرمندہ تعبیر کرنے میں تو ۔۔۔ بہرحال کیا معلوم کہ کل کلاں ہماری تحریک اتنا زور پکڑ جائے کہ ہر اردو بولنے والا دھڑا دھڑ اردو کتب ٹائپ کر کرے شاکر کو ارسال کر رہا ہو اور ان سے کام سنبھالا نہ جا رہا ہو۔ :wink: کاپی رائٹ والی بات ہم بس between the lines ہی کرتے ہیں، آپ اس کو اتنا سیریس نہ لیں۔ :p
 

مہوش علی

لائبریرین
سیدہ سسٹر، یقین کریں آپ کی وش لسٹ پڑھ کر دل کی گہرائیوں سے خود بخود آپ کے لیےدعا نکلی ہے۔
مجھے آپ کی اس موضوعات والی بات سے مکمل اتفاق ہے اور یہ کتاب کی فہرست سے زیادہ پُر کشش معلوم ہو رہی ہے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
سیدہ، میرے خیال میں مواد کو موضوعات اور مصنفین دونوں کے اعتبار سے ترتیب دینے کی ضرورت ہے۔ آپ اگر اس سلسلے میں کوئی پوسٹ شروع کرنا چاہتی ہیں تو مجھے ان موضوعات یا مصنفین کے نام بتائیں جن سے آپ کام شروع کرنا چاہتی ہیں۔ میں ان عنوانات سے یہاں ذیلی فورم سیٹ اپ کر دوں گا۔
 
سیدہ جی آپ کی فہرستِ تمنا( wish list) دیکھ کر بے اختیار غالب کا شعر یاد آگیا

ہزاروں خواہشیں ایسی کہ ہر خواہش پہ دم نکلے
بہت نکلے مرے ارماں مگر پھر بھی کم نکلے

ابھی آپ کی عربی کی کاوش پر آپ کو داد دے رہا تھا کہ اس فہرست کو دیکھ کر ایک بار تو رک گئی گردشِ ماہ و سال بھی۔ اتنی عمدہ کتابیں اور ایسے لاجواب انشاءپرداز اکھٹے کر دیئے ہیں آپ نے اس پوسٹ میں۔ خدارا اب دیر مت کیجئے گا اور جلدی سی کسی ایک مصنف یا موضوع پر کچھ پوسٹ کر دیں تاکہ دل کو تسلی ہو جائے کہ
تھا جس کا انتظار وہ شاہکار آنا شروع ہو گئے ہیں

میں خود بھی چند کتابوں اور موضوعات پر جلدی ہی پوسٹ کرنے کا ارادہ رکھتا ہوں بس شاید اسی قسم کی حوصلہ افزا پوسٹس کی کمی تھی جذبات کو انگیختہ کرنے کے لئے۔ بس اب آپ بسم اللہ کرکے پوسٹس شروع کریں تاکہ ہم بھی رشک کر سکیں اور کچھ احساس بھی کہ صرف گفتار کے غازی بننے سے بات نہیں بنے گی۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
یار محب، کم از کم ہم دونوں مل کر آب گم کو تو زیر کیبورڈ لانا شروع کریں۔ ہمارے نئے دوست رضوان بھی اس کام میں شاید ہمارا ساتھ دیں، اگر ان کی اردو ٹائپنگ رواں ہو جائے۔ یہ بتاؤ اگر تمہیں چوائس دی جائے تو تم آب گم کے کس حصے سے کام شروع کرو گے۔
 
نبیل آپ بس مجھے شرمندہ کرتے رہیں تو انشاءللہ یہ کام جلد ہو سکتا ہے۔ میں خود بڑا شرمندہ ہوں کہ سوائے گپ شپ کرنے کہ کسی کام کا نہیں رہا ہوں میں اور باتیں ہی بناتا رہتا ہوں کام کوئی بھی نہیں کرتا ہوں۔ بس شروع کریں مجھے اصل میں آب گم کی تصویری شکل چاہیے ہو گی کیونکہ ابھی میرے پاس ہے نہیں۔ جہاں سے مرضی دے دیں بس کام شروع ہونا چاہیے
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
نبیل بھائی السلام علیکم

بجا فرمایا آپ نے، موضوعات اور مصنفین دونوں کے لحاظ سے ترتیب دینا بہتر ہے ۔ میں یہاں مصنفین کی جگہ شخصیات کا لفظ استعمال کروں گی کیونکہ کچھ شخصیات ایسی ہیں جنھوں نے لکھا ہے اور کچھ نمایاں نام ایسے بھی ہیں جن پر لکھا گیا اور کچھ نام ایسے بھی ہیں جنھوں نے نہ صرف خود بھی حق قلم ادا کیا ساتھ ہی ان کے معاصرین اور بعد میں آنے والوں نے بھی جب ان پر لکھا تو خوب لکھا ۔

اردو نثری ادب دراصل بنیادی طور پرافسانوی اور غیر افسانوی ادب میں منقسم ہے۔ افسانوی ادب (ناول ، داستان ، افسانہ ، مختصر افسانہ ، کہانی ، ڈرامہ ۔۔۔وغیرہ شامل ہیں جبکہ غیرافسانوی ادب میں ہمیں مضمون نویسی ، مکتوب نگاری ، خاکہ نگاری ، سفرنامہ ، سوانح عمری ، آپ بیتی ، تنقید ، تذ کرہ جات ، تاریخ نویسی ، طنزومزاح وغیرہ ملتے ہیں ۔ موضوعات کے لحاظ سے فہرست بنائیں تو

افسانوی ادب :

داستان
ناول
ڈرامہ
افسانہ
مختصر افسانہ
کہانی


غیر افسانوی ادب:

تذ کرے
خطبات
مکتوبات
مقالات
مضامین
سوانح عمری / آپ بیتی
تنقید
سفرنامہ
خاکہ نگاری
طنزومزاح
تاریخ اردوادب
کلیات / مجموعہ ہائی کلام


چند ذیلی موضوعات:

مرثیہ
بچوں کا ادب
فورٹ ولیم کالج
جان گلکرسٹ

دبستان دہلی
دبستان لکھنو
دبستان لاہور
دبستان کراچی
---------------------------------------------------
شخصیات کے حوالے سے ترتیب یوں ہو سکتی ہے کہ وہ نام جنھوں نے تصنیف ، تالیف اور تراجم جیسی خدمات سر انجام دیں اور اپنی تخلیقات چھوڑیں اور دوسرے وہ شخصیات جن پر لکھا گیا ایسی فہرست کی ایک خام شکل اس طرح ہے


ملاوجہی
میر امن
رجب علی بیگ سرور
قلی شاہ قطب
غالب
سرسید احمد خان
عناصر خمسہ (مولانا محمد حسین آزاد ، نذیر ، حالی ، شبلی)
اقبال
مولوی عبدالحق

بہادر یار جنگ
مولانا محمد علی جوہر
قائد اعظم محمد علی جناح
فاطمہ جناح
عناصر اربعہ (جگر ، فانی ، حسرت ، اصغر گونڈوی)
نظیر اکبرآبادی
ذوق
آتش
میر تقی میر
میر درد
میر انیس
مرزا دبیر
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
اس ترتیب میں جو موضوع اور نام دوسرے رنگ میں لکھے نظر آ رہے ہیں ابتداء میں ان کے حوالے سے لکھنا چاہوں گی
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
نبیل نے کہا:
وعلیکم السلام سیدہ بہن۔ جیتی رہیں۔ آپ کی وش لسٹ‌ دیکھ کر بہت لطف آیا۔ جس وش لسٹ کو ٹائپ کرنے اور پڑھنے میں اتنا وقت لگ جائے، اس کو شرمندہ تعبیر کرنے میں تو ۔۔۔ بہرحال کیا معلوم کہ کل کلاں ہماری تحریک اتنا زور پکڑ جائے کہ ہر اردو بولنے والا دھڑا دھڑ اردو کتب ٹائپ کر کرے شاکر کو ارسال کر رہا ہو اور ان سے کام سنبھالا نہ جا رہا ہو۔ :wink: کاپی رائٹ والی بات ہم بس between the lines ہی کرتے ہیں، آپ اس کو اتنا سیریس نہ لیں۔ :p


نبیل بھائی ، میں اور آپ اور ہم سب تو بس اپنے اپنے حصے کی شمع روشن کر سکتے ہیں اگر اللہ کو پسند ہوا تو اس شمع کو روشن رکھنا پھر اسی کی ذمہ داری ہے ، وہ اسے روشن رکھے یا بجھا دے اس کی مرضی، بما چیہ ، ما کہ فقط اتمام حجت خواھیم کرد :)
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
مہوش علی نے کہا:
سیدہ سسٹر، یقین کریں آپ کی وش لسٹ پڑھ کر دل کی گہرائیوں سے خود بخود آپ کے لیےدعا نکلی ہے۔
مجھے آپ کی اس موضوعات والی بات سے مکمل اتفاق ہے اور یہ کتاب کی فہرست سے زیادہ پُر کشش معلوم ہو رہی ہے۔



مہوش ،
آپ کی دعا کے لئے میرے لئے بہت قیمتی ہے ۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
محب علوی نے کہا:
سیدہ جی آپ کی فہرستِ تمنا( wish list) دیکھ کر بے اختیار غالب کا شعر یاد آگیا

ہزاروں خواہشیں ایسی کہ ہر خواہش پہ دم نکلے
بہت نکلے مرے ارماں مگر پھر بھی کم نکلے

ابھی آپ کی عربی کی کاوش پر آپ کو داد دے رہا تھا کہ اس فہرست کو دیکھ کر ایک بار تو رک گئی گردشِ ماہ و سال بھی۔ اتنی عمدہ کتابیں اور ایسے لاجواب انشاءپرداز اکھٹے کر دیئے ہیں آپ نے اس پوسٹ میں۔ خدارا اب دیر مت کیجئے گا اور جلدی سی کسی ایک مصنف یا موضوع پر کچھ پوسٹ کر دیں تاکہ دل کو تسلی ہو جائے کہ
تھا جس کا انتظار وہ شاہکار آنا شروع ہو گئے ہیں

میں خود بھی چند کتابوں اور موضوعات پر جلدی ہی پوسٹ کرنے کا ارادہ رکھتا ہوں بس شاید اسی قسم کی حوصلہ افزا پوسٹس کی کمی تھی جذبات کو انگیختہ کرنے کے لئے۔ بس اب آپ بسم اللہ کرکے پوسٹس شروع کریں تاکہ ہم بھی رشک کر سکیں اور کچھ احساس بھی کہ صرف گفتار کے غازی بننے سے بات نہیں بنے گی۔


محب علوی ، آپ کے کلمات کے لئے شکریہ
آپ تو ایمرجنسی نافذ کر رہے ہیں :)
 

نبیل

تکنیکی معاون
ہر کسے را بہر کارے ساختند
میل آں اندر دلش داشتند


دیکھیں آپ کی فارسی کے جواب میں اندر سے کتاب اٹھا کر لایا ہوا ہوں وہاں سے ڈھونڈ کر شعر نقل کیا ہے۔ کیسا۔ :wink: 8) جزاک اللہ شگفتہ بہن۔ لگتا ہے کہ جلد ہی یہ تحریک زور پکڑ لے گی۔ میں جلد ہی اس پر مزید لکھوں گا۔
 

رضوان

محفلین
سیدہ صاحبہ تہ دل سے دعاگو ہوں کہ جس کام کا بیڑا آپ نے اٹھایا ہے وہ پایہ تکمیل تک پہنچے۔
نبیل صاحب آب گم کے آخری باب سکول ماسٹرکا خواب پر مشق شروع کر دیتا ہوں لیکن اردو ٹائپنگ کے کچھ رموز مجھے ای میل کردیجئے تو کام سہل ہوجایگا ابھی تو کی بورد بھی تبدیل کروں گا اور اردو لکھائی کاپروگرام بھی انسٹال کرنا ھوگا
 

الف نظامی

لائبریرین
دلی کی جان کنی از خواجہ حسن نظامی
1857 از غلام رسول مہر
ارتھ شاستر از کوٹلیہ چانکیہ
دی کیپیٹل از کارل مارکس
مکالمۃ الصدرین از علامہ شبیر احمد عثمانی رحمۃ اللہ علیہ
 
یہ ایک انتہائی اہم کتاب ہے اور اس کا اردو ترجمہ بہت مفید ثابت ہو سکتاہے اور میری نظر میں راجہ نعیم سے بہتر کوئی اور شخصیت نہیں اس کام کے لئے۔ کارل مارکس کے فریب کو سب کے سامنے لانے کا سہرہ راجہ نعیم کے حصے میں ہی آنا چاہئے :wink:
 

نبیل

تکنیکی معاون
اماں کس فریب کی بات کر رہے ہو۔ کارل مارکس کا فلسفہ تو ایک روش خیال اور سیکولر فلسفہ تھا۔ پوچھ لو ان سے۔۔ مجھ سے تو یہ کچھ ناراض رہتے ہیں۔ :x :?

چلو یار چھوڑو، ہم خوامخواہ ہی ایک سنجیدہ موضوع کو تلپٹ کر رہے ہیں۔
 
Top