فاتح
لائبریرین
مینا کماری جس کا اصل نام 'ماہ جبین بانو' تھا انڈین فلموں میں ٹریجڈی کوئین کے طور پر مشہور ہوئی۔ وہ ایک شاعرہ بھی تھی اور ناز تخلص کرتی تھی۔
مینا کماری ناز کی ایک غزل کے چند اشعار پیش خدمت ہیں۔
ذیل میں مینا کماری کی اپنی آواز میں اس غزل کی آڈیو بھی منسلک کر رہا ہوں
[ame]http://www.divshare.com/download/4421549-a8f[/ame]
یوں تیری رہگزر سے دیوانہ وار گزرے
کاندھے پہ اپنے رکھ کے اپنا مزار گزرے
بیٹھے ہیں راستے میں دل کا کھنڈر سجا کر
شاید اسی طرف سے اک دن بہار گزرے
بہتی ہوئ یہ ندیا۔۔۔ گھُلتے ہوئے کنارے
کوئی تو پار اترے، کوئی تو پار گزرے
تو نے بھی ہم کو دیکھا، ہم نے بھی تجھ کو دیکھا
تو دل ہی ہار گزرا۔۔۔ ہم جان ہار گزرے
مینا کماری ناز