وادیِ حسن کا تصویری سفر نامہ۔۔۔۔۔۔از سعود ابن سعید

زھرا علوی

محفلین
وادی کشمیر دیکھنے کا شوق ہمیشہ سے رہا مجھے مگر کبھی اس شوق کی تکمیل نہ ہو سکی۔۔۔ مگر آج سعود بھائی کے توسط سے اس خوبصورت وادی کے کچھ مسحور کن نظاروں کو دیکھنے کا اتفاق ہوا تو سوچا اہلیان محفل کو بھی ان نظاروں سے محظوظ کیا جائے۔۔۔سعود بھائی نے تو ٹال مٹول سے کام لیا مگر ہم نے انکے اس سفر نامے کا لنک چرا کر یہاں پیش کر دیا ہے۔۔۔
یقینا آپ سب کو بھی اچھا لگے گا۔۔۔۔

سعود بھیا کی مکمل ڈائری یہاں ہے۔ اس سے قبل کہ ان کی نگاہ پڑے اور وہ چھپا دیں جلدی سے دیکھ لیں۔۔۔۔۔۔۔


------------------------
 

زھرا علوی

محفلین
CIMG1444.JPG


20062008957.jpg



CIMG1617.JPG



CIMG1652.JPG
 

ماوراء

محفلین
زبردست۔۔۔ بہت اچھی تصویریں ہیں۔ ابھی آرام سے ساری دیکھوں گی۔

سعود بھیا، آپ کہاں ہیں ان تصویروں میں؟
 

زیک

مسافر
زبردست ابن سعید۔ یہ بھی تو بتائیں کہ کہاں کہاں کی تصاویر ہیںِ؟ کیا یہ سری‌نگر ہے؟

میرے ابو یہ کہہ کہہ کر تنگ کرتے رہتے ہیں‌کہ کشمیر بہت خوبصورت ہے اور اپنے بچپن کے قصے سناتے ہیں۔ کسی دن میرا بھی ارادہ ہے وادئ کشمیر کی سیر کا۔

ایڈٹ: پکاسا پر معلوم ہو گیا کہ کہاں کہاں کی تصویریں ہیں۔
 

تیشہ

محفلین
ہممم یعنی در پردہ سازش! :grin:

خیر آپ بھی کیا یاد کریں گے کہ کسی دریا دل سے پالا پڑا ہے۔ :)




ابن بھیا میں دیکھ چکی آپکو ، ، ۔ اچھے خاصے ویل ڈریسڈ ہوکر بیٹھے ہوئے ہیں ایسے ہی شروع میں آکر شور ڈالتے رہے ہیں کہ میں نے کبھی کنگھی بھی نہیں کی ، اور کپڑے جو ہاتھ آجائیں پہن لیتا ہوں :confused: ؟ :rolleyes:
 
ابن بھیا میں دیکھ چکی آپکو ، ، ۔ اچھے خاصے ویل ڈریسڈ ہوکر بیٹھے ہوئے ہیں ایسے ہی شروع میں آکر شور ڈالتے رہے ہیں کہ میں نے کبھی کنگھی بھی نہیں کی ، اور کپڑے جو ہاتھ آجائیں پہن لیتا ہوں :confused: ؟ :rolleyes:

ارے اپیا اب آپ کیا چاہتی ہیں کہ اجڑے چمن کی حالت والی تصویریں بھی اپلوڈ کر دوں۔ اب کیا کروں کہ اتفاق سے یہی کپڑے ہاتھ لگ گئے۔ :grin:

اوّل تو میں تصویریں شاذ و نادر ہی کھنچواتا ہوں۔ وہ تو اس بار ساتھ ایک کیمرہ مین تھے جنہوں نے بار بار مجھے ہی ہدف بنایا۔ :) اتنی تصویریں تو شاید اب تک میری مجموعی نہیں ہونگی جتنی اس بار کھنچ گئیں۔ :)
 

گرو جی

محفلین
واہ سعود بھیا آزاد کشمیر کی یاد دلا دی مجھے
میں بھی سوچ رہا ہوں‌جانے کا مگر حالات بہتر ہوں جائیں۔
 
Top