شکریہ جمیل نستعلیق۔ کافی دھماکہ خیز انٹری دی ہے آپ نے۔ سکرین شاٹس میں تو یہ فونٹ کافی خوبصورت نظر آ رہا ہے۔ اسے استعمال کرنے کے بعد ہی اس کی افادیت کا اندازہ ہوگا۔ اگر واقعی یہ فونٹ ڈیسک ٹاپ اور ویب پر درست کام کرتا ہے تو نوری نستعلیق فونٹ کی کمی پوری ہو جائے گی جو علوی نوری نستعلیق کی ڈیویلپمنٹ منقطع ہونے کے باعث پیدا ہو گئی تھی۔
بہت بہت شکریہ، جمیل نستعلیق صاحب! آفس 2007 پر بہترین زلٹ دے رہا ہے:
نبیل بھائی: آپ سے عاجزانہ درخواست ہے کہ پلیز اس فانٹ کا ایک اسٹائل 1280*800 اسکرین ریزولوشن کیلئے بھی بنا دیں۔ جہاں فانٹ کا پوئنٹ سائز کم از کم 18 ہو۔ آپ کی بڑی نوازش ہو گی
بہت شکریہ جمیل صاحب! انتہائی خوبصورت اور قابل ستائش۔ جس قدر تعریف کی جائے کم ہے۔
لگتا ہے علوی نستعلیق کی آمد کے بعد اب نستعلیق فونٹس کی آمد کا سلسلہ شروع ہونے والا ہے۔