جمیل نوری نستعلیق کے مسائل یہاں بیان کریں!

بلال

محفلین
جمیل نستعلیق کی ٹیم سے گذارش ہے کہ جن چھوٹی چھوٹی غلطیوں کی نشان دہی ہوئی تھی انہیں دور کر کے نیا ورژن دے ہی دیں۔ کیونکہ اب تو ان غلطیوں کی نشان دہی ہوئے کافی عرصہ ہو گیا ہے۔
بی تے کو اکٹھا لکھنے پر بیٹے آرہا ہے
اسی طرح ا+ن+ت+ی+س بھی ٹھیک نہیں لکھا جاتا۔
اسی طرح کی چند اور غلطیاں تھیں۔ جن کی نشان دہی ہوئے تقریبا دو سال ہو گئے ہیں۔
کرننگ کا مسئلہ چلو جب حل ہو تب ہو لیکن اس طرح کی غلطیاں اب دور کر کے نیا ورژن دے ہی دینا چاہئے۔
جمیل نستعلیق کی ٹیم نے یہ فونٹ بنا کر واقعی بہت بڑا کام کیا ہے۔ اب اس فونٹ کی یہ چھوٹی چھوٹی غلطیاں دور کر کے ایک اور کام کر دیں تو ہم شکر گزار ہوں گے۔
 
arifkarim

معطل

اس قسم کی چھوٹی موٹی غلطیاں تو بہت سی ہیں۔ اگر صرف لگیچر والی غلطیوں کو درست کروانا ہے تو میرے پاس تمام لگیچرز کی لسٹ موجود ہے۔ میں فراہم کر دیتا ہوں۔ انکو آمنے سامنے رکھ کر خراب لگیچر کی نشاندہی ہو جائے گی۔ میرے پاس مسئلہ وقت کا ہے۔ اگر کوئی دوست اسکو کرنے کی ذمہ داری لے تو نیا ورژن ریلیز کیا جا سکتا ہے۔
 
سب سے پہلے تو عرض ہے کہ جتنی لگیچر کی غلطیوں کی نشاندہی ہوئی ہے ان کو تو آسانی سے تھوڑے وقت میں درست کیا جا سکتا ہے۔ اگر فی الحال یہی کر دیں تو بڑی مہربانی ہو گی۔ باقی جو آپ نے لگیچر کی فہرست کو آمنے سامنے رکھ کر خراب لگیچر کی نشاندہی کا کہا ہے اس کے بارے میں جاننا تھا کہ ایک تو یہ تعداد کتنی ہے اور آپ کے اندازے کے مطابق اس پر کتنا وقت لگے گا اور کیا میرے جیسا ایک عام بندہ یہ کام کر سکے گا؟ اگر آپ تھوڑی سی تفصیل بتائیں تو میں خود یا اپنے کسی دوست کو پوچھتا ہوں تاکہ یہ کام ہو سکے۔
دراصل پاک اردو انسٹالر میں کچھ تبدیلیاں کی تھیں اور نیا ورژن صرف اسی وجہ سے نہیں دے رہا کہ جمیل نوری نستعلیق اگر پہلے سے بہتر مل جائے تو وہ بھی شامل کیا جا سکے۔
 
دوست

محفلین
بہتر یہی ہوگا کہ ایک بگ فکس ریلیز کر دی جائے۔ جتنی غلطیاں سامنے آچکی ہیں انہیں درست کردیا جائے۔ باقی یہ نظرثانی تو چلتی ہی رہے گی۔
 
sharfi

محفلین
اس قسم کی چھوٹی موٹی غلطیاں تو بہت سی ہیں۔ اگر صرف لگیچر والی غلطیوں کو درست کروانا ہے تو میرے پاس تمام لگیچرز کی لسٹ موجود ہے۔ میں فراہم کر دیتا ہوں۔ انکو آمنے سامنے رکھ کر خراب لگیچر کی نشاندہی ہو جائے گی۔ میرے پاس مسئلہ وقت کا ہے۔ اگر کوئی دوست اسکو کرنے کی ذمہ داری لے تو نیا ورژن ریلیز کیا جا سکتا ہے۔

کب اور کیسے فراہم کیجیے گیا؟ میں دیکھ لو تو کوشش کی ہمت ہوجائے۔
 
ابوشامل

محفلین
کچھ مزید الفاظ جو غلط ہو جاتے ہیں:
ف+ر+ی+ض+ہ = فریضہ
م+ا+ل+ن+گ+ا = مالنگا
ٹ+ی+ن+و = ٹینو

اس فہرست میں اور نام بھی ہیں، لیکن فی الحال میرے ذہن میں یہی تین آ رہے ہیں۔ اگر مزید نام یاد آئے تو میں یہاں پیش کر دوں گا۔ فی الحال یہی التجا ہے کہ خدا کے لیے جمیل نستعلیق کا نیا ورژن جاری کر دو :)
 
ابو شامل بھائی میرے خیال میں آخری دو الفاظ علوی نستعلیق میں غلط ہو جاتے ہیں جبکہ جمیل نوری نستعلیق میں یہ بالکل ٹھیک ہیں اور ”فریضہ“ تو مجھے دونوں فانٹس میں ٹھیک لگ رہا ہے۔
میں بھی آپ کی ہی بات دہراتا ہوں کہ
فی الحال یہی التجا ہے کہ خدا کے لیے جمیل نستعلیق کا نیا ورژن جاری کر دو۔
 
انتہا

محفلین
بلال بھائی میرے سسٹم میں
فریضہ = فرئضہ
مالنگا = گاگنگا
ٹینو = تینو
آ رہا ہے۔
کیا آپ کے پاس اس کے بعد والا ورژن ہے؟
 
بلال

محفلین
بلال بھائی میرے سسٹم میں
فریضہ = فرئضہ
مالنگا = گاگنگا
ٹینو = تینو
آ رہا ہے۔
کیا آپ کے پاس اس کے بعد والا ورژن ہے؟

محترم میں نے ابھی چیک کیا ہے تو پتہ چلا ہے کہ جمیل نوری نستعلیق کے پرانے ورژن اور علوی نستعلیق میں یہ الفاظ واقعی غلط ہیں۔ جبکہ جمیل نوری نستعلیق کے آخری ورژن میں یہ الفاظ ٹھیک ہیں۔ آپ اردو ویب فائٹ سرور سےجمیل نوری نستعلیق کا آخری ورژن ڈاؤن لوڈ کر لیں۔ اس کے علاوہ پاک اردو انسٹالر میں بھی جمیل نوری نستعلیق کا نیا ورژن شامل ہے۔
 
arifkarim

معطل
سب سے پہلے تو عرض ہے کہ جتنی لگیچر کی غلطیوں کی نشاندہی ہوئی ہے ان کو تو آسانی سے تھوڑے وقت میں درست کیا جا سکتا ہے۔ اگر فی الحال یہی کر دیں تو بڑی مہربانی ہو گی۔
بھئی اگر یہ کام اتنا ہی آسان ہوتا تو بہت پہلے ہی نہ ہو گیا ہوتا؟ :grin:

باقی جو آپ نے لگیچر کی فہرست کو آمنے سامنے رکھ کر خراب لگیچر کی نشاندہی کا کہا ہے اس کے بارے میں جاننا تھا کہ ایک تو یہ تعداد کتنی ہے اور آپ کے اندازے کے مطابق اس پر کتنا وقت لگے گا اور کیا میرے جیسا ایک عام بندہ یہ کام کر سکے گا؟ اگر آپ تھوڑی سی تفصیل بتائیں تو میں خود یا اپنے کسی دوست کو پوچھتا ہوں تاکہ یہ کام ہو سکے۔
بھئی جمیل نوری نستعلیق میں کل ۲۴۰۰۰ کے لگ بھر لگیچرز ہیں۔ انکی لسٹ ایک ایکسل فائل میں موجود ہے۔ ایک خانے میں عام نسخ فانٹ جبکہ دوسرے خانہ میں جمیل نوری نستعلیق اپلائی ہوگا۔ اب دیکھنے والا دونوں خانوں کا موازنہ کرے گا اور جہاں غلطی ہوگی اسکے اگلے خانہ میں کوئی بھی انگریزی حرف جیسے x ٹائپ کردے گا۔ یوں تمام فانٹ کی غلطیاں ایک ہی بار میں چیک ہوجائیں گی۔ نیز اس دھاگہ میں بیان کردہ تمام بگز کو بھی ایک ساتھ درست کیا جا سکے گا۔ یہ کام ایک سے زائد بندے بھی کر سکتے ہیں، یوں غلطی کا تناسب بھی کم ہو جائے گا۔ :)

دراصل پاک اردو انسٹالر میں کچھ تبدیلیاں کی تھیں اور نیا ورژن صرف اسی وجہ سے نہیں دے رہا کہ جمیل نوری نستعلیق اگر پہلے سے بہتر مل جائے تو وہ بھی شامل کیا جا سکے۔
آپکو بہتر فانٹ چاہئے یا بہتر انسٹلر؟ میرے تو خیال میں اگر بہتر فانٹ درکار ہے تو پہلے اس طرف توجہ دیں اور جب فانٹ مکمل ہو جائے تو اسکو انسٹلر میں شامل کر لیں؟

کب اور کیسے فراہم کیجیے گیا؟ میں دیکھ لو تو کوشش کی ہمت ہوجائے۔
مجھے ذاتی پیغام میں اپنا جی میل کا پتہ ارسال کر دیں۔ آن لائن رابطہ کر لیتے ہیں۔ وہاں باقی تفاصیل بیان کر دوں گا۔
 
شہزاد وحید

محفلین
پتہ نہیں اس غلطی کی نشاندہی پہلے ہوئی ہے کہ نہیں۔ جمیل نستعلیق استعمال کرتے ہوئے "بیتے" لکھنا چاہو تو وہ "بیٹے" بن جاتا ہے۔ جیسے کوئی لکھنا چاہے کہ "یہ پل مجھ پر بیتے ہیں"
 
میرے پاس تو یہ ٹھیک کام کررہاہے
یہ دیکھے ،۔بیتے ہوئے لمحوں کی کسک ساتھ توہوگی۔شاید آپ کے کی بورڈ کا کوئی مسئلہ ہے ،یہ مینے آفس 2010 میں لکھ کرکاپی پیسٹ کیاہے
 
شہزاد وحید

محفلین
میرے پاس تو یہ ٹھیک کام کررہاہے
یہ دیکھے ،۔بیتے ہوئے لمحوں کی کسک ساتھ توہوگی۔شاید آپ کے کی بورڈ کا کوئی مسئلہ ہے ،یہ مینے آفس 2010 میں لکھ کرکاپی پیسٹ کیاہے

مجھے یہ بیٹے ہی ظاہر ہو رہا ہے۔ میں نے ورڈ 2007 میں چیک کیا ہے وہاں بھی یہی مسلئہ ہے۔ کیا کوئی نیا ورژن تو ریلیز نہیں ہوا جو میرے پاس نہیں؟
 
محفل کے فانٹ سرور سے اتارنے میں ناکامی ہو رہی ہے۔ 404 ایرر آجاتی ہے۔

اردو ویب کی مینٹینینس کے باعث فونٹ سرور ڈاؤن تھا۔ چند گھنٹے قبل اس کو ری استور کر دیا گیا ہے۔ آپ پھر سے کوشش کر لیں۔ اگر اب بھی مشکل درپیش ہو تو مطلع فرمائیں۔
 
شہزاد وحید

محفلین
ڈاؤنلوڈ تو ہو گیا ہے لیکن وہ "بیتے" والی غلطی ہنوز موجود ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ میرے پاس پہلے سے ہی آخری ورژن موجود تھا۔
 
Top