سوزشِ دل تو کہاں اس حال میں

فاتح

لائبریرین
کاش محفل میں پسندیدہ "ترین" کلام کا کوئی زمرہ ہوتا۔

سوزشِ دل تو کہاں اس حال میں
جان و تن ہیں سوزنِ جنجال میں

چشمِ بینا چشمہء منقار ہے
دقّتِ افعال ہے اقوال میں

نور کا عالم پری ہو یا کہ حور
ہے صفائی سیم تن کی کھال میں

ہم نفس کہنا غلط ہے گاؤ میش
روغنِ گُل بیضہء گھڑیال میں

غالبِ تیرہ دروں بیروں سیاہ
زُلفِ مشکیں پنجہء خلخال میں​
 
مغزل

محفلین
سوزشِ دل تو کہاں اس حال میں
جان و تن ہیں سوزنِ جنجال میں

چشمِ بینا چشمہء منقار ہے
دقّتِ افعال ہے اقوال میں

ہم نفس کہنا غلط ہے گاؤ میش
روغنِ گُل بیضہء گھڑیال میں

غالبِ تیرہ دروں بیروں سیاہ
زُلفِ مشکیں پنجہء خلخال میں

سبحان اللہ سبحان اللہ کیا بات ہے واہ ۔۔ واہ ۔واہ ۔
بہت خوب ۔ بہت شکریہ فاتح بھیا۔
 
قبلہ! محبتیں‌ہیں آپ کی۔۔۔ کچھ اس کلام کے محاسن و معائب کا بھی ذکر ہو۔
 
فاتح

لائبریرین
امید اور محبت، زینب, سارہ خان, سخنور, فرحت کیانی, محمد امین اور محمد وارث صاحبان، آپ سب کی پسندیدگی کا بہت شکریہ۔
 
فاتح

لائبریرین
بخشو بی بلی ، چوہا لنڈورا ہی بھلا ۔

دو مرتبہ سبحان اللہ، تین مرتبہ واہ، ایک ایک مرتبہ بہت خوب اور بہت شکریہ کے ڈونگرے برسا کر بھی آپ راہ فرار اختیار کرنا چاہتے ہیں۔۔۔ یہ تو سراسر زیادتی ہی کہلائے گی نا۔ میری رائے میں تو یہ انتہائی فضول قسم کا کلام ہے جس میں چنداں کسی قسم کے محاسن کا دور دور تک عمل دخل نہیں اور ہاں میری رائے میں تو معاملہ یہاں بھی "المعنی الشعر فی بطن الشاعر" کا لگ رہا ہے۔ ;) :grin:
آپ اپنی دی ہوئی بے پناہ داد کی وضاحت کیجیے۔
اہم نوٹ: ایسے حالات میں مراسلہ حذف کرنا نہ صرف انتہائی قبیح فعل گردانا جائے گا بلکہ عصیاں میں‌شمار ہو گا۔
 
مغزل

محفلین
دو مرتبہ سبحان اللہ، تین مرتبہ واہ، ایک ایک مرتبہ بہت خوب اور بہت شکریہ کے ڈونگرے برسا کر بھی آپ راہ فرار اختیار کرنا چاہتے ہیں۔۔۔ یہ تو سراسر زیادتی ہی کہلائے گی نا۔

آپ کے جو جی میں آئے کہیں ۔ راہِ فرار وہ اختیار کرتے ہیں جو انا کے اسیر ہوتے ہیں ۔ آپ نے زیادتی سے تعبیر کیا ، بہت شکریہ ۔ ایسا ہی خیال کیجے

میری رائے میں تو یہ انتہائی فضول قسم کا کلام ہے جس میں چنداں کسی قسم کے محاسن کا دور دور تک عمل دخل نہیں اور ہاں میری رائے میں تو معاملہ یہاں بھی "المعنی الشعر فی بطن الشاعر" کا لگ رہا ہے۔ ;) :grin:

آپ کی رائے میں اب ’’ میری رائے میں تو یہ انتہائی فضول قسم کا کلام ہے ‘‘ اور پہلے ’’کاش محفل میں پسندیدہ "ترین" کلام کا کوئی زمرہ ہوتا۔ ‘‘
خیر طبیعت میں اتار چڑھاؤ آتے رہتے ہیں ۔ مجھے حیرت نہ ہوئی کہ حیرت یقیناً داخلی و ذاتی معا ملہ ہے ۔
معنی بہ بطنِ شاعر کی خوب کہی ۔ اب غالب کا پیٹ ہی دیکھیے گا تو کچھ آشکار ہوگا

آپ اپنی دی ہوئی بے پناہ داد کی وضاحت کیجیے۔

وضاحت پر وضاحت کر رہا ہوں میں‌سرِمحفل ---------- بڑا مہنگا پڑا ہے مجھ پہ ان کا مہرباں ہونا -- ( ناچیز )
جیسا کہ آپ جانتے ہیں داد شاعر کو اس کے کلام پر دی جاتی ہے ۔ اگرآپ کا کلام ہے تو داد خیال کیجے ۔
وگرنہ یہ تو میں نے ’’ آپ اور آپ ایسے صاحبان‘‘ کی سنت ادا کرتے ہوئے لکھا ہے۔

امید ہے تشفی ہوچلی ہوگی ۔۔۔۔۔ اچھا بھئی فاتح میاں ہم ٹھہرے مفتوح سو ’’ :rollingonthefloor: ‘‘

اہم نوٹ: ایسے حالات میں مراسلہ حذف کرنا نہ صرف انتہائی قبیح فعل گردانا جائے گا بلکہ عصیاں میںشمار ہو گا۔

اب قبیح ہے کہ فصیح، آپ جانیں ویسے میں آپ کے ’’ بناوٹی قہقہے ‘‘ یہاں بیٹھا سن رہا ہوں ۔
اور ہاں عصیاں کی بھی خوب کہی اب آپ کیا ہمارے گناہوں کا بھی حساب رکھنے لگے ۔۔
’’ پکڑے جاتے ہیں ’’ فرشتو ں ‘‘ کے لکھے پر ناحق ‘‘ کی تفہیم آج ہوئی کہ ’’ ان اہلکاروں ‘‘ کو بھی فرشتہ کہا جاتا ہے ۔
ثبوت اسی محفل میں تین دن قبل کے ایک مراسلے میں مل جائے گا۔ جناب ۔
ست سری اکال
 
الف نظامی

لائبریرین
بہ تقلیدِ مغلیہ رسید:)

کیوں فاتح صاحب کوئی جواب نہیں بن پڑ اکیا ؟؟
 
محمد وارث

لائبریرین
"قسمے جے میرے پلے ہک لفظ وی پیا ہووے۔ ذرا وی سمجھ نہیں آیا۔ ایہہ عالم بالا دیاں گلاں سن کے اسی واہ واہ ای کر سکدے آں اس توں اگے پر ۔۔۔"

بجا فرمایا نظامی صاحب، یہ عالمِ بالا کی باتیں ہیں یا راجوں مہاراجوں کی، ہم جیسے خاکساروں کے پلے تھوڑی پڑیں گی :)
 
فاتح

لائبریرین
اجی فاتح صاحب ہم نے تو 'کلام شاعر بزبانِ شاعر' ہی سنا تھا لیکن اس شعر نے تو 'تفسیرِ بیضہ برزبانِ بیضہ' کا سماں باندھ دیا ;)
حضور ملاحظہ ہو گھڑیال کے گجر کی رعایت سے بیضہ کی اصطلاح جس میں روغنِ گل اس طرح جذب ہو رہا ہے گویا گاؤ خورد ہو گیا ہو۔

"قسمے جے میرے پلے ہک لفظ وی پیا ہووے۔ ذرا وی سمجھ نہیں آیا۔ ایہہ عالم بالا دیاں گلاں سن کے اسی واہ واہ ای کر سکدے آں اس توں اگے پر ۔۔۔"
نظامی صاحب! ہم نے بھی جامعہ مغلیہ کے حضور عرضی گزاری ہے۔ دیکھیے کیا بنتا ہے۔;)
 
مغزل

محفلین
ایسی باتوں سے وہ کافر بد گماں ہو جائے گا;)

بد گماں ایسا کہ اب میں بدگماں ہوتا نہیں
میں جو چلتا ہوں مع بے ساکھیاں ہوتا نہیں
:notworthy:

قبلہ جواباً بھی یہی عرض‌ہے کہ ان اشعار کی تشریح فرما دیجیے۔:)

ہاتھ کنگ کو آرسی کیا جناب ۔ اگر آپ ان کی تشریح لکھ دیں ۔ میں جہل مرتب کیا لکھوں ’’ غالب شناسی ‘‘ تو آپ کا کام ہے :notlistening:
 
فاتح

لائبریرین
بد گماں ایسا کہ اب میں بدگماں ہوتا نہیں
میں جو چلتا ہوں مع بے ساکھیاں ہوتا نہیں
:notworthy:
ہاتھ کنگ کو آرسی کیا جناب ۔ اگر آپ ان کی تشریح لکھ دیں ۔ میں جہل مرتب کیا لکھوں ’’ غالب شناسی ‘‘ تو آپ کا کام ہے :notlistening:

قبلہ کہاں کی غالب شناسی کہ ناچیز کو تو آپ کے مرقومہ بالا شعر کی بھی شناسائی نہ ہو پائی۔
ناچیز نے تو سیکھنے کے ارادے سے یہ کلام ارسال کیا تھا کہ ایسی لغویات کو کیا نام دیا جائے؟
لیکن آپ تو اپنی داد کے ساتھ انصاف کیجیے حضور۔۔۔
 
Top