ماورائی فیڈر: میری پسندیدہ اردو سائٹوں کی فیڈ

السلام علیکم!

آج تھوری سی مشقت کے بعد ایک عدد اردو فیڈ ریڈر تیار کر پانے میں کامیاب ہو سکا جسے اردو بلاگنگ کی روح رواں عزیزہ ماوراء بٹیا کے نام منتسب کر رہا ہوں۔

ماورائی فیڈر کا جائزہ لیں۔

اگر آپ گوگل ریڈر استعمال کرتے ہیں تو یہ چیز آپ کے لئے نئی نہیں ہوگی۔ بس اسی قسم کا ایک آسان لیکن اردو کے لئے کسٹمائزڈ ایپلیکیشن ہے۔ واضح رہے کہ اس کی تیاری ای ایکس ٹی جے ایس جاوا اسکرپٹ لائبریری میں موجود ایک تمثیلی ایپلیکیشن کی کسٹمائزیشن کے ذریعہ کی گئی ہے۔ اردو ترجمہ، دائیں سے بائیں سپورٹ اور کچھ مزید کسٹمائزیشن یا مختصراً یوں کہیں کہ میں نے اس کی اردو کاری کی ہے۔ نیز بنیادی ایپلیکیشن پی ایچ پی کے لئے تھا جس میں خاطر خواہ تبدیلیاں کرکے اسے روبی آن ریلس میں چلنے کے قابل بنایا ہے۔ واضح رہے کہ اس میں صرف آر ایس ایس 2 فیڈس کی سپورٹ دستیاب ہے۔

ابھی تجرباتی طور پر صرف چند سائٹوں کے فیڈ شامل کئے ہیں۔ ان شاء اللہ چند روز میں تمام اردو بلاگرس اور دیگر اچھی اردو سائٹوں کا فیڈ بھی شامل کر دوں گا۔

یوں تو اسے اپنے ذاتی استعمال کے لئے بنایا تھا پر کوئی دوسرا اس سے فائدہ اٹھانا چاہے تو مجھے قطعی کوئی اعتراض نہیں۔ آپ چاہیں تو مارائی فیڈر کو بک مارک کر لیں۔ ساتھ ہی وہ احباب جو ذاتی ڈومین نیم کے مالک ہیں اگر وہ چاہیں تو میں اس ایپلیکشن کو ان کے کسی سب ڈومین الائس سے منسلک بھی کر سکتا ہوں۔ اور جو احباب میری کسٹمائزیشن اور سائٹوں کے انتخاب سے متفق نہ ہوں وہ مجھ سے سورس کوڈ طلب کر سکتے ہیں۔ اور اسے کسی بھی پی ایچ پی، ریلس یا کسی اور ویب سرور پر معمولی تبدیلی کے بعد استعمال کر سکتے ہیں اور اپنی مرضی کے فیڈ شامل کر سکتے ہیں۔

امید ہے کہ اس ایپلیکشن میں موجود بے شمار فینسی اور ہینڈی فیچرس پر کشش ہونگے اور احباب کو میری یہ چھوٹی سی کوشش پسند آئے گی۔

فی الحال میری لینکس مشین پر فائرفاکس 3.5 میں جمیل نوری نستعلیق کے ساتھ اس کی شکل کچھ یوں‌بنتی ہے۔

21eyc92.jpg


والسلام

--
ابن سعید
 

فخرنوید

محفلین
اچھی چیز بنائی ہے جناب نے۔

میں اگر کوئی ڈومین دوں تو اس پر کیا اسے آپ سیٹ کر کے دے سکتے ہیں جناب من
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
السلام علیکم
:applause:
سعود بھائی ، بہت اچھا لگ رہا ہے دیکھنے میں ۔ یہ بتائیں کہ ماوراء کے جانے سے پہلے کیوں نہیں اناؤنس کیا ، تھوڑا پہلے کر دینا تھا ناں ۔ ایک سوال بھی ایگریگیٹر اور فیڈر ایک ہی بات ہے یا الگ الگ چیزیں ہیں یہ ؟
 

مکی

معطل
آپ کی یہ پوسٹ لکھنے سے پہلے ہی میں اسے دریافت کر چکا تھا.. :happy: اچھا ہوا جو آپ نے اسے شیئر کردیا ورنہ مجھے تو یہ آپ کا کوئی خفیہ منصوبہ لگا تھاجس پر میں آپ سے پھڈا کرنے پر کمربستہ تھا.. :laughing:
 
اچھی چیز بنائی ہے جناب نے۔

میں اگر کوئی ڈومین دوں تو اس پر کیا اسے آپ سیٹ کر کے دے سکتے ہیں جناب من

میں نے اپنے مراسلے میں دو طریقے بتائے ہیں۔ اول یہ کہ اپنے کسی سب ڈومین کا سی نیم الائس اس ایپلیکیشن کو پوائنٹ کرنا چاہیں۔ جیسا کہ میں نے کر رکھا ہے۔ ایپلیکیشن کہیں اور ہوسٹیڈ ہے اور میں نے اپنے ذاتی ڈومین کا ایک سی نیم اسے پوانٹ کر دیا ہے جس کی وجہ سے آپ اسے میرے ذاتی ڈومین کے تحت دیکھ رہے ہیں۔ اس طرح یہ ایپلیکشن سبسکرائب کرنے کا فائدہ یہ ہوگا کہ مستقبل میں اس ایپلیکیشن میں کچھ بہتری کی تو وہ ہر جگہ ریفلیکٹ ہو گا۔ جب کہ نقصان یہ ہے کہ فیڈ کے لئے اکٹھا کی گئی سائٹوں کی فہرست اور ان کی ترتیب اپنی مرضی سے نہیں مرتب کر سکیں گے۔ ویسے میں دو ایک روز میں زیادہ تر اردو بلاگرز کی فیڈ شامل کرنے والا ہوں۔

دوسرا طریقہ یہ ہے کہ میں آپ کو ایپلیکیشن کا سورس کوڈ فراہم کر سکتا ہوں۔ زیادہ تر کوڈ تو جاوا اسکرپٹ ہی ہے۔ بس سرور سائڈ کی اسکرپٹنگ کی ضرورت اس لئے پڑتی ہے کہ جاوا اسکرپٹ سے کراس ڈومین ایکسس کا مسئلہ ہوتا ہے اس لئے سرور سائڈ میں ایک عدد پراکسی فائل لکھنی پڑٹی ہے جو فیڈ ایکس ایم ایل کو پڑھ کے براؤزر تک پہونچانے میں پراکسی کا کام کرتی ہے۔ میرے پاس یہ اسکرپٹ پی ایچ پی اور روبی آن ریلس کے لئے لکھی ہے۔ ان میں سے جس کی ضرورت ہو وہ مہیا کرا سکتا ہوں۔
 
السلام علیکم
:applause:
سعود بھائی ، بہت اچھا لگ رہا ہے دیکھنے میں ۔ یہ بتائیں کہ ماوراء کے جانے سے پہلے کیوں نہیں اناؤنس کیا ، تھوڑا پہلے کر دینا تھا ناں ۔ ایک سوال بھی ایگریگیٹر اور فیڈر ایک ہی بات ہے یا الگ الگ چیزیں ہیں یہ ؟

آپ کا حسن نظر ہے بٹیا۔ اب کیا بتاؤں کہ اسے بنایا ہی کل ہے۔ اس سے پہلے صرف سوچا تھا کرنے کا پر وقت نہیں مل پا رہا تھا۔ کل اتوار کی وجہ سے ایک اسائنمینٹ مکمل کرنے کی بعد تھوڑی سی فرصت میسر آ گئی تو سوچا آج یہی سہی۔

جی ایگریگیٹر فیڈر سے قدرے مختلف ہوتا ہے۔ اس میں ایک اسکرپٹ ایسی ہوتی ہے جو تمام فیڈ سورسیز سے تھوڑے تھوڑے وقفے پر فیڈ ریڈ کر کے سبھی کو ایک ٹائم لائن پر اکٹھا کر دیتی ہے۔ ممکن ہے میں اس میں ایگرگیٹر کی قوتیں بھی شامل کر دوں لیکن اس کے لئے چند گھنٹے اور درکار ہوں گے اور وہ چند گھنٹے جانے کب میسر ہوں۔
 
آپ کی یہ پوسٹ لکھنے سے پہلے ہی میں اسے دریافت کر چکا تھا.. :happy: اچھا ہوا جو آپ نے اسے شیئر کردیا ورنہ مجھے تو یہ آپ کا کوئی خفیہ منصوبہ لگا تھاجس پر میں آپ سے پھڈا کرنے پر کمربستہ تھا.. :laughing:

ہائیں؟؟!!! :eek: :eek: :eek:

کیا آپ ہمیشہ سرور لاگ پڑھتے رہتے ہیں؟ خیر آپ تو ویسے بھی لینکس کے بھوت میرا مطلب ہے جن کہے جاتے ہیں اب ایک آدھ جناتی خصوصیات اور آگئیں تو کیا کہا جا سکتا ہے۔ مکی بھائی ایسا نہیں لگتا کہ آپ کی اس خصوصیت کو سن کر لنکسینز کو ہیکر کہنے والوں کا خوف اور پختہ ہو جائے گا؟ :grin: :grin:
 
بہت اچھا ہے۔
لیکن یہ بلاگ کی پوسٹ کو کھول کر نہیں دکھاتا۔

برادرم یہ وہی دکھا سکتا ہے جو اس کو فیڈ ایکس ایم ایل میں دستیاب ہوگا۔ مثلاً اردو سیارہ کی فیڈ Atom فارمیٹ میں مل رہی ہیں بڑی تلاش کے بعد اس کا آر ایس ایس ٹو فیڈ یو آر ایل کھنگالا۔ لیکن وہ صرف ٹآئٹل دے رہا ہے لہٰذا وہاں میں کچھ نہیں‌کر سکتا۔ ویسے آپ ڈائریکٹ پوسٹ پر بھی جا سکتے ہیں یعنی اوریجنل سورس پر اس کے لئے فیڈ گرڈ میں کسی ٹائٹل پر دایا کلک کریں یا ریڈنگ پین میں موجود بٹن کا استعمال کریں۔

میری انمول اردو کی پوسٹ تو کھل کر نظر آتی ہیں۔وہ بھی مکمل

جی برادرم اگر فیڈ میں مکمل پوسٹ شامل ہوئی تو مکمل نظر آئے گی۔

میں نے خاور کے بلاگ کی پوسٹ کھولنے کی کوشش کی تھی۔

اگر آپ کا اشارہ کسی ایسے مسئلے کی جانب ہے جو میرے سمجھ میں نہیں آ رہی تو مزید وضاحت چاہوں گا۔

ویسے میں اردو محفل کے نئے عنوانات کی فیڈ کے بجائے کمنٹ فیڈ بھی چاہتا تھا پر مجھے اس کا فیڈ نہیں مل سکا شاید سیٹ اپ ہی نہ کیا گیا ہو۔ اسی طرح بی بی سی اردو والوں کا فیڈ آر ایس ایس ٹو نہیں ہے۔
 
بہت خوب سعود بھائی۔
بہت عمدہ فیڈر ہے۔

میرے پاس بھی کوئی مسئلہ نہیں کھلنے میں۔

شکریہ، جزاک اللہ

عمدہ شراکت ہے جناب سعود صاحب

جی آپ لوگوں کے لئے میرے پاس صرف شکری کا لفظ بچا ہے۔ استعمال کریں اور کوئی مشورہ ہو تو ضرور نوازیں۔ ویسے میں نے اسے فائرفاکس کے علاوہ کسی اور براؤزر میں ٹیسٹ نہیں کیا ہے۔
 
میں نے ابھی ابھی کئی اور بلاگرز کے فیڈ شامل کیئے ہیں مزید بھی ان شاء اللہ جلدی ہی شامل کر دوں گا۔

خاور کھوکھر، حیدرابادی اور ایسے ہی دوسرے احباب جو بلاگ اسپاٹ استعمال کرتے ہیں ان کی آر ایس ایس ٹو فیڈ نہیں مل پا رہیں اس لئے انھیں شامل نہیں کر سکا۔ اس کے علاوہ فیڈ برنر کے ذریعہ مہیا کرائی گئی فیڈز بھی Atom فارمیٹ میں ہیں جو اس میں‌نہیں چل رہیں۔

اگر شامل شدہ فیڈز میں‌کوئی مسئلہ نظر آئے تو آپ کا فیڈ بیک قابل ستائش ہوگا۔ نیز اپیا فیڈ شامل کرانا چاہیں تو آر ایس ایس ٹو فیڈ کا ربط مہیا کرا دیں۔

والسلام
 

مکی

معطل
ہائیں؟؟!!! :eek: :eek: :eek:

کیا آپ ہمیشہ سرور لاگ پڑھتے رہتے ہیں؟ خیر آپ تو ویسے بھی لینکس کے بھوت میرا مطلب ہے جن کہے جاتے ہیں اب ایک آدھ جناتی خصوصیات اور آگئیں تو کیا کہا جا سکتا ہے۔ مکی بھائی ایسا نہیں لگتا کہ آپ کی اس خصوصیت کو سن کر لنکسینز کو ہیکر کہنے والوں کا خوف اور پختہ ہو جائے گا؟ :grin: :grin:

سرور لاگ کے علاوہ اور بھی بہت سارے طریقے ہیں.. :biggrin: جن تو میں نہیں ہوں اب لوگوں کو ویسے ہی لینکسیوں سے خوف آنے لگا ہے تو کیا کیا جاسکتا ہے.. :grin:

خیر آپ اجازے چیک کریں وہاں حذف اور شامل کرنے کے اختیارات ظاہر ہو رہے ہیں جو نہیں ہونے چاہئیں.. دوسری بات یہ کہ اب مجھے نہیں لگتا کہ یہ ذاتی فیڈ ایگریگیٹر رہنے والا ہے بلکہ عوامی بننے والا ہے چنانچہ آپ فونٹ کا حجم مناسب کریں اور جمیل نستعلیق استعمال کریں..

اور ڈرتے ڈراتے رہیں.. :grin:
 
مکی بھائی بہت شکریہ آپ کے فیڈ بیک کا۔ میں اپنی مشین میں علوی نستعلیق استعمال کرتا ہوں لیکن اسی لئے علوی کو فانٹ سیکوئینس میں سب سے پہلے نمبر پر رکھا ہے جبکہ جمیل نوری نستعلیق کو دوسرے نمبر پر۔ فانٹ سائز والی بات دل کو لگتی ہے۔ در اصل میں‌ وہاں فانٹ سائز کنٹرول کرنے کے لئے ایک عدد مینو شامل کرنے والا ہوں۔ جس سے 50 فیصد سے 500 فیصد تک فانٹ سائز کو ایڈجسٹ کیا جا سکے۔

رہی بات نئے فیڈ شامل کرنے اور سیلیکٹیڈ فیڈ کو حذف کرنے کی تو وہ مفید ہیں اور ان کا اثر صرف اس براؤزر سیشن تک محدود ہے۔ اگر صفحہ ری لوڈ کریں گے تو سب کچھ ڈیفالٹ ہو جائے گا۔ وہ ساری تبدیلیاں فیڈ مینو آبجیک میں‌ڈائنامک ہیں اور صارف کے سیشن تک محدود۔ اس کا فائدہ یہ ہے کہ آپ اپنی مرضی کے کچھ فیڈ شامل کر سکتے ہیں اور جب تک براؤزر یا ٹیب بند کرنے کی نوبت نہ آئے تب تک اس کا فایدہ اٹھا سکتے ہیں۔

محترم حیدرابادی صاحب کی عنایت ہے کہ انھوں نے بلاگ اسپاٹ سے آر ایس ایس فیڈ حاصل کرنے کا طریقہ بتایا۔ لہٰذا اب بلاگ اسپاٹ والے بلاگ بھی شامل کئے جا سکیں‌ گے۔
 

فہیم

لائبریرین
ہممممممم۔
مزے کا ہے۔
کہ جس کا چاہیں پورا بلاگ ہی ملاحظہ کرلیں۔

لیکن فونٹ سائز آنکھیں خراب کردینے والا ہے۔
 

arifkarim

معطل
بہت خوب ابن سعید۔ آپکی ویب پروگرامنگ اسکیلز لاجواب ہیں!
کچھ تجاویز:
1) اردو ویب اور اردو ٹیک وینس کی بلاگ پوسٹس دکھانے کا کوئی نظام نہیں۔ یوں نئی پوسٹس پڑھنے کیلئے حضرات کے بلاگز پر جانا پڑتا ہے!
2) ڈیفالٹ فانٹ جمیل نوری نستعلیق کر دیں اور سائز بھی بڑا کریں!
 
بہت شکریہ فہیم بھائی۔ فانٹ سائز تھوڑی دیر میں تبدیل کرتا ہوں۔ ابھی ایک لمبی فہرست بلاگرس کے فیڈ کی کمپائل کر رہا ہوں۔ تا کہ کوریج بڑھ جائے۔
 
Top