یونی اسکرائبر انسٹالر

السلام علیکم
بعض دوستوں کو مایکروسافٹ ورڈ میں کچھ فونٹس میں مسائل پیش آتے ہیں جوکہ زیادہ تر یونی اسکرائب کی وجہ سے ہوتے ہیں اور پرانے یونی اسکرائبر کو نئے یونی اسکرائبر پر تبدیل کرنے سے بھی مسئلہ ختم نہیں ہوتا اسکے حل کیلئے مجھے ایک چھوٹا سا ٹول ملا ہے آپ دوستوں کے خدمت میں پیش ہے۔
یہ ٹول ڈاونلوڈ کرنے کے بعد ایکسٹراکٹ کرلیں اور فولڈر میں موجود InstallUSP10.exeکو چلائیں اب Yes بٹن کو کلک کرلیں اور ایک منٹ کے انتظار کے بعد اپنا سسٹم ریسٹارٹ کریں لیجئے آپکا یونی اسکرائبر تبدیل ہوگیا ہے اور آپکے مسائل بھی حل ہوچکے ہیں۔
نوٹ: یہ ٹول آفس 2003 کیلئے بھی کار آمد ہے
 
نعیم سعید

محفلین
عبدالمجید بھائی! بہتر ہو کہ ان مسائل کی کچھ وضاحت بھی کیجیے جو اس کی مدد سے حل ہو رہے ہیں، تاکہ اس کی افادیت کا صحیح اندازہ ہوسکے۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
شکریہ عبدالمجید۔ تم یہ بھی بتا دو کہ اس ٹول میں یونی سکرائب کا کونسا ورژن شامل ہے؟ بہتر تو یہ ہوگا کہ ایسا ٹول تیار کیا جائے جو یونی سکرائب کا حالیہ ورژن انسٹال کرتا ہو۔ میرے خیال میں ایسا انسٹالر تیار کرنا زیادہ مشکل نہیں ہونا چاہیے۔
برادرم نعیم سعید، یونی سکرائب usp10.dll فائل پر مشتمل ہوتا ہے۔ عارف کریم نے ایک مرتبہ ایک پوسٹ‌ کی تھی جس میں اس نے بتایا تھا کہ آفس 2007 میں شامل usp10.dll کے استعمال سے سسٹم میں نستعلیق فونٹس کی پرفارمنس کئی گنا بہتر ہو جاتی ہے۔ اس کی بہتر تفصیل آپ کو عبدالمجید اور عارف کریم ہی بتا سکیں گے۔
 
فاتح

لائبریرین
اس زپ فائل کو اَن زِپ کرنے پر ایک فولڈر بنتا ہے جس میں انسٹالر کے ساتھ usp10.dll اور GDX32.dll کی فائلیں موجود ہوتی ہیں۔ اور اس فولڈر میں موجود یونی سکرائب کا ورژن ہے:
1.0626.6001.18000
(longhorn_rtm.080118-1840)
میرے خیال میں محض اس فولڈر میں جدید ترین ورژن مثلاً آفس 2010 کے ساتھ آنے والے یونی سکرائب (ورژن 1.626.7600.16385) کی فائل کاپی کر دینے سے ہی یہ انسٹالر نئے ورژن کو انسٹال کر دے گا۔ گو اسے کسی ریورس انجینئرنگ کے ٹول سے کھولا تو نہیں لیکن اس کی بیرونی ساخت سے ایسا لگتا ہے کہ یہ انسٹالر صرف batch فائل کی exe شکل ہے۔ واللہ اعلم بالصواب
 
نبیل

تکنیکی معاون
اس زپ فائل کو اَن زِپ کرنے پر ایک فولڈر بنتا ہے جس میں انسٹالر کے ساتھ usp10.dll اور gdx32.dll کی فائلیں موجود ہوتی ہیں۔ اور اس فولڈر میں موجود یونی سکرائب کا ورژن ہے:
1.0626.6001.18000
(longhorn_rtm.080118-1840)
میرے خیال میں محض اس فولڈر میں جدید ترین ورژن مثلاً آفس 2010 کے ساتھ آنے والے یونی سکرائب (ورژن 1.626.7600.16385) کی فائل کاپی کر دینے سے ہی یہ انسٹالر نئے ورژن کو انسٹال کر دے گا۔ گو اسے کسی ریورس انجینئرنگ کے ٹول سے کھولا تو نہیں لیکن اس کی بیرونی ساخت سے ایسا لگتا ہے کہ یہ انسٹالر صرف batch فائل کی exe شکل ہے۔ واللہ اعلم بالصواب
جناب ہمیں بھی تو پتا چلے کہ آپ کونسے ریورس انجینیرنگ کے ٹولز استعمال کرتے ہیں؟ :)
 
فاتح

لائبریرین
ہم کہاں کے دانا تھے، کس ہنر میں یکتا تھے
بے سبب ہوا غالب، دشمن آسماں اپنا;)
پی ای ایکسپلورر میں کھولنے سے معلوم ہوا کہ یہ batch2exe جیسے کسی ٹول سے نہیں بلکہ سی پلس پلس میں بنایا گیا ہے۔:)
 
arifkarim

معطل
شکریہ فاتح ، نبیل اور مجید بھائی۔
یونی اسکرائب کا لیٹسٹ ورژن 1.626.7600.16385 ہے جو کہ اس ربط سے اتارا جا سکتا ہے:
http://arifkarim.no/Public/usp10.rar
ویسے میں اسکو ناکامی کیساتھ آفس 2007 پر استعمال کر چکا ہوں۔ یہ اسکی ماڈلز میں‌لوڈ ہی نہیں ہوتا اور واپس اپنے ڈیفالٹ اور فضول یونی اسکرائب ورژن کو تلاش کرتا ہے۔ اسلئے وہاں وولٹ والا (1.626.6001.18000) ہی بہترین چلتا ہے۔ ہو سکتا ہے یہ میری 64 بٹ ونڈوز 7 کی وجہ سے ہو۔ اگر کسی دوست کے پاس 32 بٹ ہے تو وہ مندرجہ بالا ربط سے لیٹسٹ یونی اسکرائب آفس 2007 میں چیک کرکے نتائج پیش کریں۔ شکریہ!
 
مدیر کی آخری تدوین:

یہاں دیکھیے گا۔ ورژن 1.626.6001.18000 اور ورژن 1.626.7600.16385 کے درمیان مائکرو سافٹ تین مزید ورژن بھی ریلیز کر چکا ہے۔ کیا ان میں سے کوئی بھی پہلے سے بہتر نہیں اور کامیابی کے ساتھ نہیں چلتا؟:rolleyes:
 
مدیر کی آخری تدوین:
عبدالمجید بھائی! بہتر ہو کہ ان مسائل کی کچھ وضاحت بھی کیجیے جو اس کی مدد سے حل ہو رہے ہیں، تاکہ اس کی افادیت کا صحیح اندازہ ہوسکے۔
نعیم سعید بھائی ان مسائل میں سے چند ایک یہ ہے کہ مایکروسافٹ ورڈ میں نستعلیق فونٹس کرس پوزیشن صحیح نہیں لیتے یا جیسے القلم قرآن مجید فونٹ میں آیت نمبر آیت کے دائرے سے باہر آجاتا ہے اس ٹول کو استعمال کرنے سے ان مسائل پر قابو پایا جاسکتا ہے
 
شکریہ عبدالمجید۔ تم یہ بھی بتا دو کہ اس ٹول میں یونی سکرائب کا کونسا ورژن شامل ہے؟ بہتر تو یہ ہوگا کہ ایسا ٹول تیار کیا جائے جو یونی سکرائب کا حالیہ ورژن انسٹال کرتا ہو۔ میرے خیال میں ایسا انسٹالر تیار کرنا زیادہ مشکل نہیں ہونا چاہیے۔
نبیل بھائی اس ٹول میں میں نے یونی اسکرائب کا 1.0626.6001.18000 ورژن استعمال کیا ہے میرے تجربے کے مطابق یہ ورژن باقی نئے ورژنز کے مقابلے میں بہتر کام کرلیتا ہے لیکن اگر آپ پھر بھی ورژن تبدیل کرنا چاہتے ہیں تو مطلوبہ ایکسٹراکٹ شدہ ڈائرکٹری میں موجود یونی اسکرائب کو ڈیلیٹ کرلیں اور اپنے مرضی کا ورژن کاپی کرکے ٹول چلا لیں یونی اسکرائب تبدیل ہوجائے گا
 
آفس 2010 اور ونڈوز 7 میں لیٹسٹ ورژن ہی استعمال ہو رہا ہے۔ خیر جب آفس 2010 کی آفیشل ریلیز ہوگی تو اسکی خوبیوں سے متعلق بھی آگاہی ہو جائے گی۔
 
Top