خیال و خواب ہوئی ہیں محبتیں کیسی۔ عبید اللہ علیم (آواز: رونا لیلیٰ)

فاتح

لائبریرین
خیال و خواب ہوئی ہیں محبتیں کیسی
عبید اللہ علیم کی ایک غزل رونا لیلیٰ کی آواز میں
خیال و خواب ہوئی ہیں محبتیں کیسی
لہو میں ناچ رہی ہیں یہ وحشتیں کیسی

نہ شب کو چاند ہی اچھا نہ دن کو مہر اچھا
یہ ہم پہ بیت رہی ہیں قیامتیں کیسی

وہ ساتھ تھا تو خدا بھی تھا مہرباں کیا کیا
بچھڑ گیا تو ہوئی ہیں عداوتیں کیسی

عذاب جن کا تبسّم، ثواب جن کی نگاہ
کھنچی ہوئی ہیں پس ِ جاں یہ صورتیں کیسی

ہوا کے دوش پہ رکھے ہوئے چراغ ہیں ہم
جو بجھ گئے تو ہَوا سے شکایتیں کیسی

جو بے خبر کوئی گزرا تو یہ صدا دی ہے
میں سنگِ راہ ہوں مجھ پر عنایتیں کیسی

نہیں کہ حُسن ہی نیرنگیوں میں طاق نہیں
جنوں بھی کھیل رہا ہے سیاستیں کیسی

نہ صاحبانِ جنوں ہیں نہ اہل ِ کشف و کمال
ہمارے عہد میں آئیں کثافتیں کیسی

جو ابر ہے سو وہ اب سنگ و خشت لاتا ہے
فضا یہ ہو تو دلوں کی نزاکتیں کیسی

یہ دور ِ بے ہنراں ہے بچا رکھو خود کو
یہاں صداقتیں کیسی کرامتیں کیسی
(عبید اللہ علیمؔ)
 
ظفری

لائبریرین
آج کل ۔۔۔۔ " تم سلامت رہو " کے روپ میں بہت سی حکایتیں اور شکایتیں زباں پر درد بھری داستان بن کر چلی آرہی ہے ۔ میاں ۔۔۔ سب ٹھیک تو ہے ۔ ;)
 
فاتح

لائبریرین
آج کل ۔۔۔۔ " تم سلامت رہو " کے روپ میں بہت سی حکایتیں اور شکایتیں زباں پر درد بھری داستان بن کر چلی آرہی ہے ۔ میاں ۔۔۔ سب ٹھیک تو ہے ۔ ;)
کیا کیجیے قبلہ کہ "بزرگوں" کے نقشِ قدم پر چلنے کی کوشش میں کچھ "قصے" ہم بھی یاد کر لیتے ہیں۔:laughing:
 
خوشی

محفلین
واہ فاتح جی آپ تو آج کل نوادرات کی تلاش کرکے لا رھے ھیں بہت شکریہ اس شئیرنگ کے لئے
 
خوشی

محفلین
بہت شکریہ مزید کا انتظار رھے گا

کیا آپ ایس اکر سکتے ھیں کہ کسی ایک دھاگے میں عبید اللہ علیم کا گایا گیا کلام یکجا کر دیں
 
فاتح

لائبریرین
جی بالکل کیا جا سکتا ہے لیکن یہ تو یو ٹیوب سے ڈھونڈ کر ارسال کر رہا ہوں۔ مجھے میری اپنی ہارڈ ڈسکوں میں سے مل جائیں تو وہ کہیں زیادہ مواد ہے۔ تب ایک ہی دھاگے میں تمام آڈیو اکٹھی ارسال کروں گا۔ بس دعا کیجیے کہ کہ وہ مل جائے۔
 
ظفری

لائبریرین
کیا کیجیے قبلہ کہ "بزرگوں" کے نقشِ قدم پر چلنے کی کوشش میں کچھ "قصے" ہم بھی یاد کر لیتے ہیں۔:laughing:

اگر آپ محفل پر جلوہ افروز نہ ہوئے ہوتے ( مشاعرے کی ایک ویڈیو ) تو آپ کو بھی بزرگوں کی قطار میں لوگ کھڑا کردیتے ۔ چونکہ ہم پردہ کرتے ہیں ۔ اس لیئے ہمارے ایسے قصے ہماری بزرگی کے بارے میں شبہات پیدا کرتے ہیں ۔ حالانکہ ہم نے اپنی تصویر بھی لگا رکھی ہے مگر کیا کجیئے کہ لوگ یقین نہیں کرتے ۔ خیر امسال ہماری آزادی سلب ہو رہی ہے ۔ سو ہم بھی جلد آپ کی طرح جلوہ افروز ہوجائیں گے ۔ ;)
 
ہم بزرگ سال تو ضرور ہو سکتے ہیں لیکن مرتے دم تک بزرگی کا دعویٰ نہیں کر سکتے۔ جب کہ آپ کا معاملہ اس کے برعکس ہے کہ آپ بزرگ تو ہمیشہ سے ہیں لیکن بزرگ سالی آپ کے قریب بھی نہیں پھٹکتی۔:laughing:
 
خوشی

محفلین
میں بھی حیران تھی کہ ظفری کو تو ابھی مہندی بھی نہیں لگی یہ بزرگ سالی سے بیر کیسے ہو گیا
 
فاتح

لائبریرین
اگر تو یہ بزر و جمہر والا بزر ہے تو گسالی کے ساتھ اس کو دیکھ کر فاتح کے اندازِ فاتحانہ کا یقین ہو گیا :D
ارے حضور ہم کہاں کے نوشیروان ہیں کہ بزرجمہر اور بختک کے تذکرے کر سکیں۔۔۔ ہم نے تو بزرگ سالیوں اور بزرگ سالی کا ہی ذکر کیا تھا۔ :D
 
Top