قیصرانی
لائبریرین
آج یعنی اوپر بیان کی گئی تاریخ کے مطابق فن لینڈ میں جہاں میں رہتا ہوں، برفباری شروع ہوئی ہے۔ تیز ہوا کل سے یعنی بروز جمعرات سے ہی چلنے لگ گئی تھی تاہم برفباری کافی دیر سے ہوئی۔ فن لینڈ میں ایک مسئلہ کبھی کبھار ہوتا ہے کہ اگر طوفان آئے تو بہت جگہوں پر بجلی کی فراہمی معطل ہو جاتی ہے کیونکہ یہاں جنگلات بہت ہیں اور جونہی کوئی درخت تاروں پر گرا، بجلی ختم۔ خیر اچھی سروس ہے، عموماً فوراً ہی ان کے سسٹم پر الرٹ چلا جاتا ہے کہ کس جگہ خرابی ہوئی ہے اور اس کی مرمت کر دی جاتی ہے
آج جب نیرنگ خیال سے بات شروع ہوئی تو ہمارے دفتر کی بجلی چلی گئی۔ ایسا ہر سال ہی ہوتا ہے جب بھی طوفان آئے۔ تاہم چند گھنٹے بعد بجلی واپس آ گئی۔ بجلی نہ ہونے سے ایک تو سینٹرل ہیٹنگ کام چھوڑ جاتی ہے اور پھر دوسرا یہ بھی کہ پانی اور اندھیرا بھی تنگ کرتا ہے۔ پانی نہ ہونے سے ایک فرق یہ بھی پڑتا ہے کہ ٹائلٹس کام چھوڑ جاتے ہیں۔ آج کل ویسے بھی سورج نو بجے کے بعد نکلتا ہے اور شام کو تین بجے کے بعد غروب
یہ چند تصاویر ہیں جو میرے دفتر کے عین باہر کھینچی گئیں اور کچھ میرے فون کے سکرین شاٹس ہیں اور ایک نیٹ پر ویدر فور کاسٹ بھی
سو انجوائے