مبارکباد مقدس بٹیا شرما کر گلابی ہو گئیں

ایک ننھی پری جیسی محفلین، مقدس بٹیا، جو کہ آتے ہی اپنے کئی کارناموں سے محفل کی رونق اور ہر دلعزیز بن گئیں۔ بھئی ہم اپنی نستعلیق انگریزی والی گڑیا رانی کی ہی بات کر رہے ہیں جن کا انٹرویو بیشتر محفلین کی دلچسپی کا سامان رہا اور اب بھی جاری ہے۔ جنھوں نے اپنی تیز رفتار ٹائپنگ کے ذریعہ تن تنہا شگفتہ بٹیا کو اسکیننگ سے بے حال کر کے محفل کی لائبریری میں اپنے خلوص کا جھنڈا گاڑ دیا۔ آج ہمارے بے حد اصرار پر بالآخر مارے شرم کے گلابی ہونے پر راضی ہو گئیں۔

ترجمہ: مقدس بٹیا اب باقاعدہ لائبریری ٹیم کی رکن بن چکی ہیں۔

آپ کو یہ ذمہ داری بہت بہت مبارک ہو۔ اس کے فیض سے پروردگار آپ کی زندگی کو انتہائی خوشگوار اور گلابی کر دیں۔ آمین۔
 

مقدس

لائبریرین
شرمانے کا کام ابھی رہنے دیتی ہوں بھیا
اور وہ اسٹوری ٹائپ کر لوں
ہاہاہاہا
 

شمشاد

لائبریرین
اچھی بات ہے۔ یہ کودک کہانیاں ختم ہونے دو پھر ایک بڑے منصوبے پر کام شروع کرنا ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
سعود بھائی اللہ تعالٰی سے دعا ہے کہ بچی کے ماں باپ حیات ہیں تو اپنے ہاتھوں سے کنیادان کریں۔ میں تو لائبریری کے حوالے سے بات کر رہا تھا۔
 

عثمان

محفلین
گلابی رنگ مبارک ہو جی
اور یہ آپ کا ہی ہی ہی ، ہاہاہا میں کیوں تبدیل ہوگیا ؟ کیا یہ بھی رنگ کا اثر ہے ؟
نیز یہ کووک کہانی میں کووک کیا شے ہے ؟
 

محمدصابر

محفلین
گلابی رنگ مبارک ہو جی
اور یہ آپ کا ہی ہی ہی ، ہاہاہا میں کیوں تبدیل ہوگیا ؟ کیا یہ بھی رنگ کا اثر ہے ؟
نیز یہ کووک کہانی میں کووک کیا شے ہے ؟
ملاحظہ فرمائیں
ضرور کر لیں ٹائپ مقدس ۔

کودک یعنی بچہ ۔ جیسے ہم انگلش میں کڈز کہیں ۔
"کودک" کی اصطلاح میں نے دراصل فارسی زبان سے لی ہے ۔ فارسی میں بچوں کے لیے استعمال ہوتی ہے یہ اصطلاح ، خاص طور پر چھوٹے بچوں کے لیے۔ کودک کی جمع "کودکان" ۔
 

الف عین

لائبریرین
واہ بھئی واہ۔ مقدس بٹیا پر تو مجھے یہ تعجب ہے کہ ہر وقت "اردلش" بولنے پر بھی ماشاء اللہ اردو ٹائپنگ کی رفتار ایسی ہے۔ مبارک ہو مقدس کو اور لائبریری کے ہر رکن کو ۔
 

مقدس

لائبریرین
گلابی رنگ مبارک ہو جی
اور یہ آپ کا ہی ہی ہی ، ہاہاہا میں کیوں تبدیل ہوگیا ؟ کیا یہ بھی رنگ کا اثر ہے ؟
نیز یہ کووک کہانی میں کووک کیا شے ہے ؟

تھینک یو عثمان بھائی
ہی ہی ہی کا ہاہاہا میں بدلنے کا اس رنگ سے کوئی تعلق نہیں بھیا
وہ بس آپ نے جب کہا تو میں نے سوچا کہ کیا واقعی میں یہ میرے پہچان تو نہ بن جائے
سو آئی ڈسائیڈڈ ٹو گگل ان ڈفرنٹ ویز

کودک کا مطلب صابر بھیا نے آپ کو بتا دیا
 

مقدس

لائبریرین
واہ بھئی واہ۔ مقدس بٹیا پر تو مجھے یہ تعجب ہے کہ ہر وقت "اردلش" بولنے پر بھی ماشاء اللہ اردو ٹائپنگ کی رفتار ایسی ہے۔ مبارک ہو مقدس کو اور لائبریری کے ہر رکن کو ۔

تھینک یو سو مچ
وہ اس لیے کہ آئی لرنٹ اردو ٹائپنگ ۔ اپنے اسائنمنٹس کے لیے ۔
اس لیے ٹائپ کرنا آگیا۔ اب تو اتنی کہانیاں ٹائپ کرنے سے اردو بھی اچھی ہوتی جا رہی ہے
 
Top