ابن سعید
خادم
ہمیں اس بات کا اعلان کرکے بے حد مسرت ہو رہی ہے حال ہی میں شرم سے گلابی ہوئی اپنی مقدس بٹیا اب اپنی زندگی کے ایک انتہائی اہم باب میں قدم رکھنے جا رہی ہیں، جہاں سرخ رنگ کی اسپاٹ لائٹ ان کی قدم بوسی کو تیار ہے۔ وہ مبارک گھڑی اس ماہ مبارک کے آخری ایام میں یعنی 27 اگست کو طے پائی گئی ہے۔ اللہ ان کی زندگی میں خوش بختیوں کے تمام رنگ بکھیر دیں۔ اور دونوں دلوں میں ایک دوسرے کے لئے محبت، چاہت، اعتماد اور وفا کے خزانے کھول دیں۔ ذہنی ہم آہنگی اور حسن ظن تاحیات ان کا مشترکہ اثاثہ ہوں۔ آمین۔
مزید ضروری احوال عرضینکہ آنجناب عالی صفت، سلیم الطبع، خوش گفتار و خوش مزاج، علم ریاضی میں ماسٹرس کی ڈگری کے حصول کے لئے کوشاں ہیں۔ خبر یہ بھی ہے کہ پی ایچ ڈی کرکے مکمل "ناکارہ" بننے کا عزم غیر مصمم کیئے بیٹھے ہیں۔ کچھ تھوڑے بہت حواس باقی بچے تو وہ ہماری ننھی پری کی شوخیوں کی نذر ہو جائیں گے، جنھیں ہم نے دلار کرکے سر چڑھا رکھا ہے۔
اب کام کی بات پر آتے ہیں، وہ یہ کہ ان شاء اللہ بٹیا رانی کی محفل گردی چند دنوں یا بمشکل ایک ہفتہ سے زیادہ متاثر نہیں ہوگی۔ ایک بار پھر ہم محفل کی ہر دلعزیز ننھی سی پری کو محفل، تمام محفلیں اور ان کے بھیا کی جانب سے ڈھیروں مبارکباد کے نذرانے پیش کرتے ہیں۔
تصویریں، نغمے، ڈھولک، پھول اور کیک وغیرہ کا ذمہ آپ سب کا۔