بیت بازی سے لطف اٹھائیں (4)

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
بیت بازی کا نیا دھاگہ

تہمت چند اپنے ذمے دھر چلے
کس لئے آئے تھے ہم کیا کر چلے
(خواجہ میر درد)
 

شمشاد

لائبریرین
یہ ریکھائیں اور ورشائیں جن کا تجھ کو گیان نہیں
لے جائیں گی ایسی جگہ پر جس کی تجھے پہچان نہیں
(منیر نیازی)
 

شمشاد

لائبریرین
یہ ہمارا گھر ہے ساتھی یا خوشی کا باغ ہے
یہ کئی رشتوں کی باہم دوستی کا باغ ہے
(منیر نیازی)
 

شمشاد

لائبریرین
یونہی ہم منیر پڑے رہے کسی اک مکان کی پناہ میں
کہ نکل کے ایک پناہ سے کہیں اور جانے کا دم نہ تھا
(منیر نیازی)
 

شمشاد

لائبریرین
وہ جو اس جہاں سے گزر گئے کسی اور شہر میں زندہ ہیں
کوئی ایسا شہر ضرور ہے انہی دوستوں سے بھرا ہوا
(منیر نیازی)
 

زبیر مرزا

محفلین
یہ جو تِیرگی ہے غُرور میں
کوئی روشنی اِسے مات دے
مِری پیاس صدیوں کی پیاس ہے
مِرے کربلا کو فرات دے

نوشی گیلانی
 

مہ جبین

محفلین
یوں نہ لٹی تھی گلیوں گلیوں دولت اپنے اشکوں کی
روتے ہیں تو ہم کو اپنے غم خانے یاد آتے ہیں
حبیب جالب
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top