تاسف ایک معذرت

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

فاتح

لائبریرین
کافی تلاش بسیار کے باوجود محفل میں کوئی معذرت کا زمرہ نظر نہیں آ سکا۔۔۔ شاید آج سے پہلے کسی کو معذرت طلب کرنے کی ضرورت ہی نہیں پڑی اور اگر ایسا موقع آیا بھی تب بھی شاید ذاتی پیغامات کے ذریعے ہی کام چلا لیا گیا ہو گا اور میں نے بھی آج یہی ذاتی پیغام کا طریق ہی اختیار کرنا چاہا لیکن پھر خیال آیا کہ چونکہ میں نے زیادتی پبلک فورم میں کی تھی لہٰذا معذرت بھی پبلک فورم میں ہی طلب کرنی چاہیے اور جس دھاگے میں مجھ سے یہ زیادتی سرزد ہوئی تھی وہ مقفل ہو چکا ہے لہٰذا ایک نیا دھاگا کھولنا پڑ رہا ہے۔۔۔
میں اس دھاگے کے توسط سے اعلانیہ طور پر محفل کی ایک معزز رکن قرۃالعین اعوان صاحبہ سے دلی طور پر شرمندہ ہوں اور معذرت طلب کرتا ہوں کہ غصے میں ان سے بات کرتے ہوئے میرا لہجہ ترش ہو گیا جس کا مجھے فی الواقعہ افسوس ہے۔ گو کہ عذرِ گناہ بد تر از گناہ ہوتا ہے لیکن یہ ضرور کہنا چاہوں گا کہ اس وقت کسی اور وجہ سے میں اپ سیٹ تھا اور وہی ترشی میرے مراسلے میں در آئی۔
 
ناعمہ عزیز

لائبریرین
فاتح لالہ مجھے سمجھ نہیں آرہی کہ کیا بولوں :rolleyes: کہیں آپ میرے سے ناراض ہی نا ہو جائیں نا ، کہہ دوں نا ؟
پلیز مجھے ڈانٹیے گا مت ۔
آپ بھی تو میرے لالہ ہیں نا ،
پر مسئلہ یہ ہے
وہ کیا ہے نا کہ آپ سے تھوڑا ڈر لگتا ہے مجھے :(
ویسے آپس کی بات ہےکہ ۔۔ میں نے یہ کہنا تھا کہ
مجھے یہ پڑھ کر بہت خوشی ہوئی کہ آپ نے معذرت کر لی۔

اب میں بھاگنے لگی ہوں کہیں آپ کے پاس کوئی بڑا سا جوتا نا ہو ، کہیں کوئی تکیہ ہی نا ہاتھ لگ جائے ۔۔۔
یو آر گریٹٹٹٹٹت لالہ :zabardast1:
 
ناعمہ عزیز

لائبریرین
ڈر کی تو صرف "ایکٹنگ" تھی۔ سب کچھ تو کہہ دیا بھلا نائمہ نے۔ :D
ارے نہیں احمد بھائی ہی از سو سویٹ ، کبھی کبھی تو سب کو غصہ آتا ہے نا اور غظیم انسان وہ ہی ہے جو غلطی کرے اور پھر اس پر نادم ہو۔ اور سچی میں مجھے واقع بہت خوشی ہوئی فاتح لالہ کے اس عمل سے ۔ :rolleyes:
 
محمداحمد

واقعی غصہ سب کو آجاتا ہے اور غصہ کے بعد نادم ہونا اور تلافی کی کوشش کرنا اچھے لوگوں کا ہی کام ہے۔
 
ہمارا خیال ہے کہ یہ ایک سنجیدہ قسم کا دھاگہ ہے اور سنجیدگی سے معذرت طلب کی گئی ہے۔ اگر صاحب مراسلہ نے بہادری کا ثبوت دیتے ہوئے عمومی فورم میں معذرت طلب کرنے کا مستحسن قدم اٹھایا ہے تو اس کی پذیرائی ہونی چاہئے۔ نہ کہ چڑانے والا رویہ اپنا کر تمسخر اڑانے اور پھر سے غیر مناسب الفاظ کے استعمال پر اکسانے کی کوشش۔
 
بالکل ہم آپ کی بات سے متفق ہیں لالہ۔
 
قرۃالعین اعوان

لائبریرین
فاتح بھیا! میں نے آپ کو معاف کیا اور سچ یہ ہے کہ معافی مانگنا اعلی ظرف لوگوں کا شیوہ ہے۔۔
مجھ سے بھی دانستہ نا دانستہ طور پر جو غلطی ہوئی یا آپ کا دل دکھا میں بھی معذرت خواہ ہوں۔۔
 
نایاب

لائبریرین
ہمارا خیال ہے کہ یہ ایک سنجیدہ قسم کا دھاگہ ہے اور سنجیدگی سے معذرت طلب کی گئی ہے۔ اگر صاحب مراسلہ نے بہادری کا ثبوت دیتے ہوئے عمومی فورم میں معذرت طلب کرنے کا مستحسن قدم اٹھایا ہے تو اس کی پذیرائی ہونی چاہئے۔ نہ کہ چڑانے والا رویہ اپنا کر تمسخر اڑانے اور پھر سے غیر مناسب الفاظ کے استعمال پر اکسانے کی کوشش۔

پہلے سوچا کہ بلا تبصرہ رہنے دیا جائے پھر سوچا کہ منتظم اعلی نے ہم جاہلوں کو نصیحت کی ہے کہ اپنا رویہ بدلیں
سو
اب محترم ابن سعید بھائی سے التجا ہے کہ ذرا غور فرمائیں کہ ان کی سرخی مائل جملے کا اطلاق کس پر ہوتا ہے ۔
 
قرۃالعین اعوان

لائبریرین
ہم سب تو تسبیح کے دانے ہیں جو بہت خوبصورتی سے دو طرح کے خوبصورت دھاگوں میں پروئے گئے ہیں ۔۔۔اسلام اور پاکستان نے ہمیں ایک اٹوٹ بندھن میں باندھ دیا ہے
پھر کیسی ناراضگیاں،کیسے گلے شکوے،کیسی رنجشیں، ہم ایک ہیں ایک ہو کر رہیں۔
اخلاص کے ساتھ اپنے اپنے دائرہ کار میں مثبت کام کریں۔۔ایک دوسرے کے مدد گار ،غمگسار بنیں۔
 
فاتح

لائبریرین
فاتح بھیا! میں نے آپ کو معاف کیا اور سچ یہ ہے کہ معافی مانگنا اعلی ظرف لوگوں کا شیوہ ہے۔۔
مجھ سے بھی دانستہ نا دانستہ طور پر جو غلطی ہوئی یا آپ کا دل دکھا میں بھی معذرت خواہ ہوں۔۔
بہت شکریہ! میں شکر گزار ہوں۔
 
پہلے سوچا کہ بلا تبصرہ رہنے دیا جائے پھر سوچا کہ منتظم اعلی نے ہم جاہلوں کو نصیحت کی ہے کہ اپنا رویہ بدلیں
سو
اب محترم ابن سعید بھائی سے التجا ہے کہ ذرا غور فرمائیں کہ ان کی سرخی مائل جملے کا اطلاق کس پر ہوتا ہے ۔
پیارے! کسی ایک کی غلطی دوسرے کی غلطی کا جواز نہیں بن سکتی۔ جس طرح ہم نے عمومی قیام امن کی درخواست یہاں کی تھی ویسے ہی دیگر ملوث لوگوں سے بھی رابطہ کیا تھا۔ آپ کو ایسا کیوں لگتا ہے کہ جو چیزیں آپ کو نظر نہ آئیں وہ ہو نہیں رہی ہوتیں۔ ضروری تو نہیں کہ ہر کوئی ہر وقت محفل میں ایکشن کے لئے موجود ہی ہو۔ لوگوں کو سونا جاگنا بھی ہوتا ہے۔ اب چوں کہ انھوں نے اپنے پیغام سے غیر مناسب نوٹ حذف کر دیا ہے لہٰذا ہم اسے آپ کے اقتباس سے بھی ہٹا دیتے ہیں۔ :)

"منتظم اعلیٰ، محترم ابن سعید بھائی" بقول آپ کے "جاہلوں" کو نصیحت نہیں کر رہے بلکہ تمام محترم محفلین سے درخواست کر رہے ہیں کہ معاملات کو صلح جوئی اور امن کی طرف لے چلیں۔ :)
 
انہوں نے صرف ایک فرد سے معافی مانگی ہے اور باقیوں کو بھینسیں اور دیگر بیہودے جملے کہنے کے باوجود اپنے کہے پر قائم ہے مجھے تو اس میں کوئی "اعلیٰ ظرفی "نظر نہیں آتی
 
مقدس

لائبریرین
حسیبب بھائی اگر ایک طرف انتظامیہ معاملہ سلجھانے کی بھرپور کوشش کر رہی ہے تو کیا ضروری ہے کہ اس طرح کے کمنٹس کر کے بیک ٹو سکوئیر ون پر جایا جائے.
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top