صرف جولائی کے ایک مہینے 38 امریکی فوجیوں کی خود کشی

فاتح

لائبریرین
جمعرات کو پینٹا گون کی جانب سے اس ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ محض جولائی کے ہی ایک ماہ کے قلیل عرصے کے دوران 38 امریکی فوجیوں کی ایک ریکارڈ تعداد کے متعلق شبہ ہے کہ انہوں نے خود کشی کر لی۔ امریکی فوجیوں کی خود کشی کا یہ سلسلہ امریکی فوج کے سربراہان کو کئی سال سے پریشان کر رہا ہے اور ان خود کشیوں کی ماہانہ تعداد میں یہ ایک چونکا دینے والا اضافہ ہے۔
جولائی کے مہینے میں خود کشی کرنے والے ان 38 میں سے 26 فوجی حاضر سروس تھے جو چوبیس گھنٹے آرمی کے کنٹرول میں رہتے تھے جب کہ جون کے مہینے میں خود کشی کرنے والے امریکی فوجیوں میں سے 12 حاضر سروس تھے۔
ان خود کشیوں کا باعث امریکا کا گذشتہ ایک دہائی سے اپنی فوج کو مسلسل جنگ میں جھونکے رکھنا ہے۔ امریکا کے موقر ترین میگزین "ٹائم" کی گذشتہ ماہ کی اشاعت کا یہ ٹائٹل کور گذشتہ سالوں کے ریکارڈ کے مطابق "ہر روز ایک" امریکی فوجی کی خود کشی کو ظاہر کر رہا تھا لیکن جولائی کے مہینے میں تو تعداد 31 دنوں میں 38 فوجی تک پہنچ گئی اور یہ نہیں کہا جا سکتا کہ یہ سلسلہ یہیں رکنے والا ہے۔۔۔ مزید پڑھیے

us_soldier_cover_0723.jpg

امریکی فوجیوں کی ماہانہ خود کشی کی تعداد کا گراف
suicide-chart-resized-pdf.png
Fawad - آؤٹ ریچ کی بجائے اِن ریچ کرو پہلے تا کہ امریکی حکومت کو اپنی سفاکی و امریکیت (بربریت) قائم رکھنے کے لیے فوجی مین پاور بھی کہیں چائنا سے درآمد نہ کرنی پڑے۔
 
یہ بھی عین ممکن ہے کہ یہ فوجی مختلف معرکوں میں ہلاک ہوگئے ہوں اور امریکہ اپنی طاقت کے بھرم کی خاطر انکی اموات کو خودکشیوں کے کھاتے میں ڈال رہا ہو۔
 

شمشاد

لائبریرین
نئیں جی، یہ فوجییوں نے ان وجوہات کی وجہ سے تھوڑا ہی ناں خود کُشی کی ہے۔
ان کی اصل وجہ ہمارے ملک صاحب نے پہلے ہی بیان کر دی تھی اور وہ تھی ان کی گرلز فرینڈ کی بے وفائی وغیرہ۔
ہاں جی۔
 
Top