باربی کیو مچھلی

فرحت کیانی

لائبریرین
انیس الرحمن
بار بی کیو مچھلی:

بار بی کیو مچھلی کے لئے جو چیزیں چاہئیے ہوں گی۔
نمک۔ دو چائے کے چمچے (سمندری نمک مل جائے تو بہت اچھا ورنہ یہی چلے گا۔ لیکن یہ سمندری نمک سمندر کے پانی سے نہیں بلکہ دکان سے لینا بہتر رہے گا :openmouthed: )
کالی مرچ۔ دو چائے کے چمچے یا حسبِ ذائقہ (سچ کہوں تو میں چمچوں کے حساب سے نہیں اندازے سے مقدار ڈالتی ہوں)
لیموں کا رس۔ ایک سے دو لیموں کے برابر
ہرا دھنیہ یا پارسلے۔ ایک گٹھی ۔باریک کٹا ہوا
زیتون یا کھانے کا کوئی تیل۔ ایک تہائی کپ
سوئے سوس۔ ایک چوتھائی کپ
لہسن پیسٹ۔ ایک چمچ
سفید سرکہ۔ دو چمچ
سوکھا دھنیہ۔ ایک چائے کا چمچ

ترکیب:
  • پہلے تو نمک اور کالی مرچ کو مکس کر لیں اورصاف شدہ مچھلی پر اچھی طرح لگا دیں۔
  • پھر اگر دیسی انداز سے بنانی ہے تو بقیہ اجزا کو مکس کر لیں اور مچھلی کو اس میں میرینیٹ ہونے کے لئے رکھ دیں۔ جتنی زیادہ دیر رکھیں گے اتنا ذائقہ اچھا آئے گا۔ لیکن جلدی ہو تو پھر بھی کم از کم آدھا گھنٹہ تو ضرور رکھیں۔ (بعض لوگ نمک اور کالی مرچ کو مچھلی پر الگ سے لگانے کے بجائے اسی مکسچر میں ڈال لیتے ہیں)
  • اگر ولائتی ذائقے میں بنانی ہو تو میرینیڈ کے طور پر لیموں کا رس اور ہرا دھنیہ (پارسلے)مکس کر لیں اور مچھلی کو اس میں ڈبو کر رکھ دیں۔
  • کوئلے گرم کریں۔ بار بی کیو کی جالی پر برش کے ساتھ ہلکا سا تیل لگائیں۔ میرینیڈ (مکسچر) میں سے مچھلی (یا مچھلی کے ٹکڑے) نکالیں اور گرل یا جالی پر رکھ دیں۔ ڈھکن ہے تو کور کر لیں۔ ورنہ ایسے ہی چھوڑ دیں۔ چھ سے سات منٹ کے بعد ان کو پلٹیں۔ اچھی طرح میرینیٹ ہونے کی صورت میں پندرہ بیس منٹ میں مچھلی 'قابلِ کھا' ہو جانی چاہئیے۔ آپ مچھلی کے پکنے کا اندازہ لگانے کے لئے اس کو چھری سے چیک کر سکتے ہیں۔ اپنی مرضی کے مطابق نرم پا کر ڈش میں نکالیں۔ لیموں کی قاشیں کاٹ کر ساتھ رکھیں اور کھائیں۔ :)۔ اہتمام سے بنا رہے ہوں تو گرلڈ مچھلی ابلے یا گرلڈ آلو کے ساتھ بھی اچھی لگتی ہے۔
کچھ تخریب کارانہ تجاویز:
  • ایک پیالی میں دو چمچ زیتون کا تیل، تین سے چار چمچ شہد اور چوتھائی چمچ پسا ہوا خشک دھنیہ (خشک دھنیہ اگر نہ بھی ڈالنا چاہیں تو ٹھیک ہے)ڈال کر مکس کر لیں۔ جب آپ کو لگے کہ مچھلی بار بی کیو ہو چکی ہے تو اسے اتارنے سے پہلے برش کی مدد سے یہ مکسچر مچھلی کی دونوں اطراف لگا دیں۔ بہت مزے کا ذائقہ آئے گا۔
  • ادرک کا ذائقہ پسند ہے تو میرینیڈ میں اسے بھی شامل کر لیں۔
  • جلدی میں ہوں تو جب مچھلی کو میرینیشن کے رکھا ہو، اسے ایک دو بار الٹ پلٹ دیں۔ جلدی اور اچھی میرینیشن ہو جائے گی۔
  • مچھلی بار بی کیو کرتے ہوئے اگر لگے کہ مچھلی اتنی جُوسی نہیں لگ رہی یا خشک ہو گئی ہے تو جس میرینیڈ سے مچھلی نکالی تھی ،تھوڑا سا برش کی مدد سے اس پر لگا دیں۔
 
Top