مسلمانوں کو کرسمس منانا چاہئے

یوسف-2

محفلین
1834.gif

بلا تبصرہ :)
20_08.jpg

لنک
 
وجی

لائبریرین
حقیقت یہی ہے بھائی۔
حالاں کہ میں سخت ترین مخالف ہوں ویلنٹائن کا۔
بھائی میں مخالفت کی نہیں کر رہا
میں تو منانے کی بات کررہا ہو۔
اگر ہمارا میڈیا اور کچھ ہوٹل اسکو مناتے ہیں تو کیا سارا پاکستان مناتا ہے اسکو ۔
حقیقت تو یہ بھی پھر میرے بھائی کہ ویلنٹائن کی کیوں ہمارے یہاں تو ہر رات ویلنٹائن ہوتی ہے
یہاں کے موبائل سروس راتوں کو تقریبا مفت کال سروس مہیا کر رہی ہو ۔
 
شمشاد

لائبریرین
ایک حدیث ہے جس کا مفہوم کچھ اسطرح کہ جو کوئی مسلمان کسی دوسرے مذہب کو اختیار کرے گا، وہ انہی کی طرح ہو جائے گا۔

کرسمس منانے کا مطلب ہے کہ آپ عیسائیت کی تبلیغ سے متفق ہیں اور ان کے عقیدے کو مانتے ہیں جو کہ صریحً شرک ہے۔
 
میں سمجھتا ہوں کہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام کو اللہ کا برگزیدہ پیغمبر سمجھتے ہوئے انکی ولادت کی خوشیوں میں شریک ہوجانے میں کوئی حرج نہیں۔۔۔واللہ اعلم بالصواب
 
میں سمجھتا ہوں کہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام کو اللہ کا برگزیدہ پیغمبر سمجھتے ہوئے انکی ولادت کی خوشیوں میں شریک ہوجانے میں کوئی حرج نہیں۔۔۔ واللہ اعلم بالصواب
آپ کی بات درست ہے، لیکن میں نے سنا ہے "میری کرسمس" کا مطلب ہے "خدا نے بیٹا جنا" نعوذباللہ۔
 
فاتح

لائبریرین
آپ کی بات درست ہے، لیکن میں نے سنا ہے "میری کرسمس" کا مطلب ہے "خدا نے بیٹا جنا" نعوذباللہ۔
انجیل میں صرف دو مقامات (متی کی انجیل اور لوقا کی انجیل) پر حضرت عیسیٰ کی پیدائش کا ذکر ہے اور لطف کی بات یہ ہے کہ دونوں مقامات پر ہی انھیں حضرت یوسف کا بیٹا کہا گیا ہے۔ یہ خدا کے بیٹے کا ڈراما تو کہیں بعد میں بنا۔ علاوہ ازیں نہ تو انجیل اور نہ ہی کسی اور تاریخی شواہد سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ حضرت عیسیٰ 25 دسمبر کو پیدا ہوئے۔۔۔ کئی سو سال تک عیسائییت میں حضرت عیسیٰ کی پیدائش کے حوالے سے کوئی مخصوص دن رائج نہ تھا۔ بعد ازاں 20 مئی، 18 اور 19 اپریل، 25 مارچ، 2 جنوری 17 اور 20 نومبر وغیرہ کی تاریخیں تجویز کی گئیں۔
بہرکیف یہ سمجھ نہیں آتی کہ کسی کی خوشیوں میں اسے مبارک باد کہہ دینے سے کون سا مذہب خراب ہوتا ہے۔
 
نایاب

لائبریرین
اک سوال ؛؛؛؛؛؛؛؛
اگر کوئی عیسائی یا یہہودی یا ہندو معاشرتی طور پر حق ہمسائیگی نبھانے کے لیئے اپنے عقیدے پر مکمل یقین رکھتے ہوئے
مسلمانوں کے ساتھ مل کر خاص مسلم تہوار جیسے عید کی خوشیاں منائے اپنے مسلم دوستوں کی دعوت کرے ۔ یا ان کے ہاں دعوت کھائے ۔
کیا اس کا عقیدہ اس صورت میں بدل جائے گا ۔ اور وہ نصرانی یہودی ہندو کے بجائے مسلمان کہلائے گا ۔۔۔۔۔؟
 
فاتح

لائبریرین
اک سوال ؛؛؛؛؛؛؛؛
اگر کوئی عیسائی یا یہہودی یا ہندو معاشرتی طور پر حق ہمسائیگی نبھانے کے لیئے اپنے عقیدے پر مکمل یقین رکھتے ہوئے
مسلمانوں کے ساتھ مل کر خاص مسلم تہوار جیسے عید کی خوشیاں منائے اپنے مسلم دوستوں کی دعوت کرے ۔ یا ان کے ہاں دعوت کھائے ۔
کیا اس کا عقیدہ اس صورت میں بدل جائے گا ۔ اور وہ نصرانی یہودی ہندو کے بجائے مسلمان کہلائے گا ۔۔۔ ۔۔؟
سندھ میں ہمارے تمام ہندو کلاس فیلو ہمارے ساتھ عیدین کے تہوار مناتے تھے مگر افسوس کسی نے بھی اسلام قبول نہیں کیا۔ :laughing:
اسی طرح ہم سب ان کے ساتھ ہولی دیوالی بھی مناتے تھے۔
 
بہت سے مسلمان چرچ جاکر بھی کرسمس مناتے ہیں کہ کرسچن خواتین سے راہ و رسم بڑھتی ہے
یہ تو مسلمان کے ایمان پر ہے کہ وہ کیا مناتا ہے
کرسمس مناو، قبروں کی پرستش کرو، مزاروں پر دھمال ڈالو، بھنگ پیو۔ سب جائز ہے بس ذرا لبرل مسلمان ہونا پڑے گا
 
قیصرانی

لائبریرین
سندھ میں ہمارے تمام ہندو کلاس فیلو ہمارے ساتھ عیدین کے تہوار مناتے تھے مگر افسوس کسی نے بھی اسلام قبول نہیں کیا۔ :laughing:
اسی طرح ہم سب ان کے ساتھ ہولی دیوالی بھی مناتے تھے۔
تو آپ نے کون سا ہندو مت اختیار کر لیا؟ ادلے کا بدلہ ہوا نا :)
 
Top