حکومت ہند نے اردو کے لئے نئے فونٹ اور کی بورڈ کا اجرا کیا

سعادت

تکنیکی معاون

اس ربط پر موجود خبر میں لکھا ہے:
The Union ministry of communications and information technology launched 13 Urdu fonts along with keyboard drivers on Friday. [...] Of the 13 fonts, one is for the Nastaliq script (considered to be more complex) and 12 for Naskh script, a linear, cursive script.

کیا آپ کو علم ہے کہ یہ فونٹس کہاں سے حاصل کیے جا سکتے ہیں؟
 

سعادت

تکنیکی معاون
یہ ہمارے کرنے کا کام نہیں تھا کیا؟
’’اردو ہماری قومی زبان ہے‘‘ کیا واقعی؟؟؟
سوچنے کی بات ہے، نا!

آسی صاحب،

پاکستان کا "ادارۂ فروغِ قومی زبان" (جس کا پچھلا نام "مقتدرہ قومی زبان" تھا) آج کل غیر فعال ضرور ہے، لیکن اسی ادارے کا سٹینڈرڈائیزڈ اردو کِیبورڈ وِنڈوز اور لینکس کے جدید نسخوں میں نصب شدہ آتا ہے۔ اس کے علاوہ، لاہور کے مرکزِ تحقیقاتِ اردو (کرلپ) نے (جو نیشنل یونیورسٹی آف کمپیوٹر اینڈ ایمرجنگ سائنسز کا ایک ادارہ تھا) اردو کے صوتی کِیبورڈ بھی متعارف کروائے (جو کافی مقبول بھی ہوئے)، ایک عدد نستعلیق اور کئی عدد نسخ فونٹس بھی شائع کیے، اور اردو کمپیوٹنگ پر ریسرچ کا بھی آغاز کیا۔ اب یہ ادارہ بھی بظاہر فعال نہیں رہا، لیکن اس کی تمام کاوشیں یونیورسٹی آف انجینیئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور کے مرکزِ تحقیقاتِ لسانیات کی ویب سائٹ پر موجود ہیں۔ (مرکزِ تحقیقاتِ اردو کے سربراہ، ڈاکٹر سرمد حسین، آج کل مرکزِ تحقیقاتِ لسانیات میں اپنی خدمات سر انجام دے رہے ہیں، جہاں اردو کمپیوٹنگ سے متعلق کئی ریسرچ پراجیکٹس جاری ہیں، جن میں سے اردو او سی آر کا ذکر کچھ عرصہ پہلے یہیں محفل پر بھی ہوا تھا۔) کہنے کا مقصد یہ ہے کہ جدید ٹیکنالوجی کے تناظر میں اردو کے اوپر کام اور تحقیق یہاں پاکستان میں بھی جاری ہے۔ :)
 

افضل حسین

محفلین

سعادت

تکنیکی معاون
اللہ کرے کہ ہمیں بھی کچھ سعادت نصیب ہو جائے۔
ویسے مقتدرہ قومی زبان (national language authority) تو آج کل بھی موجود ہے (صدر دفتر اسلام آباد)۔

جی، موجود تو ہے، لیکن ان کا مرکزِ فضیلت برائے اُردو اطلاعیات، جہاں اچھے وقتوں میں نستعلیق فونٹ سازی پر بھی کام ہوتا رہا تھا، آج کل چُپ سادھے بیٹھا ہے (یا شاید میں ہی ان کی سرگرمیوں سے لا علم ہوں)۔
 

جنید اختر

محفلین
بہت خوب :) میرے پاس تو فونٹس بھی انسٹال ہوگئے ہے۔۔

جن کے پاس فونٹس انسٹال نہیں ہوئے اُن کے لئے میڈیا فائر پر اپلوڈ کردیئے ہے۔۔
تحریر فونٹس
vyqk1y.jpg
 

سعادت

تکنیکی معاون
بہت خوب :) میرے پاس تو فونٹس بھی انسٹال ہوگئے ہے۔۔

جن کے پاس فونٹس انسٹال نہیں ہوئے اُن کے لئے میڈیا فائر پر اپلوڈ کردیئے ہے۔۔
[...]

خوب۔ اردو ویب فونٹ سَرور پر ایک نستعلیق فونٹ "GIST Nabeel" کے نام سے موجود ہے، "UROTNabeelNastaliq" اسی کا اگلا ورژن معلوم ہوتا ہے۔
 
Top