پیمرا کی جانب سے جیو کے لائسنس معطل اور دفاتر سیل کرنے کا حکم!

arifkarim

معطل
پاکستان الیکٹرانک میڈیا اتھارٹی یعنی پیمرا نے جیو ٹی وی چینل کے لائسنس معطل کرنے اور اس کے دفتر فوری طور پر سیل کرنے کا اعلان کیا ہے۔
پیمرا کے رکن اسرار عباسی نے اعلان کیا کہ جیو نیوز، جیو تیز اور جیو انٹرٹینمنٹ کے لائسنس معطل کر دیے گئے ہیں اور ان کے دفاتر فوری طور پر سیل کر دینے کا حکم دیا گیا ہے۔
پیمراکے رکن اسرار عباسی نے پیمرا کے اجلاس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا 28 مئی کو دوبارہ اجلاس ہو گا جس میں جیو کے لائسنس منسوخ کرنے کے حوالے سے فیصلہ کیا جائے گا۔
اسرار عباسی نے بتایا کہ پیمرا کے ڈی جی آپریشنز کو احکامات جاری کردیے گئے ہیں کہ جیو نیوز، جیو تیز اور جیو انٹرٹینمنٹ کے دفاتر سیل کر دیے جائیں۔
انھوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جیو نیوز کی نشریات آج یعنی منگل کی رات بارہ بجے بند کردی جائے گی۔
اسرار عباسی نے مزید بتایا کہ پیمرا کے اجلاس میں ایک تہائی ممبران موجود تھے جبکہ حکومتی اراکین نے اجلاس میں شرکت نہیں کی۔
اسرار عباسی نے کہا کہ جیو کے چار لائسنسوں کو وزارت داخلہ سکیورٹی کلیئرنس کے لیے بھحجے گئے ہیں۔
اس سلسلے میں جب جیو نیٹ ورک کے صدر عمران اسلم سے بات کی گئی تو انہوں نے کہا کہ ابھی صورتحال واضح نہیں ہے اور وہ ابھی اس پر بیاں دینے سے گریز کریں گے۔
یاد رہے کہ وزارت دفاع نے وزیر دفاع خواجہ آصف کی جانب سے پیمرا آرڈیننس 2002 سیکشن 33 اور 36 کے تحت پیمرا حکام کو درخواست دی گئی تھی کہ جیو کی ادارتی ٹیم اور انتظامیہ کے خلاف مقدمے کا آغاز کیا جائے۔
وزارت دفاع کی طرف سے پیمرا کو جیو نیوز کے خلاف درخواست میں خبروں اور حالات حاضرہ کے اس نجی ٹی چینل کی نشریات کو فوری طور پر معطل کرنے اور حقائق کا جائزہ لینے کے بعد اس کا لائسنس منسوخ کرنے کی استدعا کی گئی تھی۔
وزارت دفاع نے موقف اختیار کیا تھا کہ ریاست کے ایک ادارے کے خلاف توہین آمیز مواد چلایا گیا ہے جو کہ نہیں چلایا جانا چاہیے تھا۔
http://www.bbc.co.uk/urdu/pakistan/2014/05/140520_geo_licence_suspended_rh.shtml
 

arifkarim

معطل
اس خوش خبری پر پاکستانی آئی ایس آئی کے بیرو چیف حامد میر کا 6 گولیاں کھانے کے بعد پہلا پیغام:)
تازہ اطلاعات کے مطابق حامد میر جیو کو چھوڑ کر آئی ایس آئی میں دوبارہ بھرتی ہونے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں کیونکہ انکو جیو سے زیادہ پاکستانی آئی ایس آئی کے اندرونی معاملات کی زیادہ خبر اور سوجھ بوجھ ہے جیسے امریکیوں سے پہلے اسامہ بن لادن تک لیجانے والے صراط مستقیم کا پتا لگانا وغیرہ :)
آئی ایس آئی کا خفیہ ایجنٹ حامد میر 9،11 حملوں کے بعد اسامہ بن لادن کا پہلا انٹریو لیتے ہوئے:
laden.jpg
 
آخری تدوین:

محمد وارث

لائبریرین
پیمرا ترجمان نے کہا ہے کہ آج کا اجلاس غیر قانونی تھا اور فیصلے کی کوئی قانونی حیثیت نہیں۔
 

arifkarim

معطل
پیمرا کی صحافیوں کیساتھ پریس کانفرنس اور جیو کے رپورٹرز کی عمران خان بعد اب پیمرا ممبران کیساتھ بھی بدتمیزی:
 

arifkarim

معطل
24 گھنٹے قبل پاکستانی کیبل آپریٹرز ایسوسی ایشن نے بھی پیمرا کو جیو کی نشریات بین کرنے سے متعلق پریس کانفرنس کی تھی جہاں جیو کے ریپورٹروں نے روایتی بدتمیزی کی تھی:
 
آخری تدوین:

محمداحمد

لائبریرین
پیمرا کی زبان پہ بھروسہ نہیں آتا
لکھت پڑھت نہ رسید، نہ کھاتہ
ساری بات ہوائے رے :)

اس قسم کے اسٹنٹ دیکھ کر تو لگتا ہے کہ حکومتی ریگولیٹری ادارے کبھی ڈھنگ سے کام نہیں کریں گے۔
 
Top