arifkarim
معطل
میں نے کافی سال قبل یہاں ورڈ 2010 سے کورل x5 میں متن لیجانے کا طریقہ بیان کیا تھا جس پر محفل کے بعض صارفین نے اصرار کیا کہ یہ بہت لمبا و پیچیدہ ہے۔ اس مسئلے کا کوئی آسان حل بتایا جائے۔ جسپر خاکسار نے ان تمام "مشکل" اسٹیپس کو اڈوبی ایکروباٹ کی ایک Action فائل میں کنورٹ کر دیا ہے۔ یوں اب ہر قسم پی ڈی ایف سنگل کلک کیساتھ اعلیٰ کوالٹی کے ویکٹر فارمیٹ میں تبدیل ہو سکتی ہے اور اسکے لئے پی ڈی ایف پر باربار وہی اسٹیپس دہرانے کی ضرورت نہیں! استعمال کا طریقہ:
- سب سے پہلے درج ذیل ربط سے اڈوبی ایکروباٹ کی Action فائل اتار لیں:
http://arifkarim.no/Public/Outline.zip - اب اڈوبی ایکروباٹ کھولیں اور دائیں جانب Action Wizard مینیو میں جا کر Manage Actions پر کلک کریں۔ ایک اور ونڈو کھلے گی جس میں Import کو دبا دیں:
- یہاں مندرجہ بالا سیو شدہ Action فائل Outline.sequ کو سلیکٹ کریں اور امپورٹ کر لیں:
- درست امپورٹ پر یہ ایکشن فائل، اڈوبی ایکروباٹ کے مینیو میں ظاہر ہو جائے گی:
- اب اپنی من پسند ورڈ فائل کھولیں اور Fileمینیو سے Save as > PDF کر لیں:
- تیار شدہ پی ڈی ایف کو کھولیں اور دائیں جانب ایکشن مینیو سے Outline ایکشن کو منتخب کر کے Start بٹن کو دبادیں:
- یہ چند اسکینڈز میں پوری کی پی ڈی ایف کو خودکار طور پر آؤٹ لائنز میں کنورٹ کر دیگا ۔ اگر آپ نے سب کچھ درست کیا تو یہ نتیجہ آئے گا:
- اب اس پی ڈی ایف کو کسی اور نام سے سیو کر یں اور کورل ڈرا میں امپورٹ کر لیں۔ لیجئے اعلیٰ کوالٹی کی پی ڈی ایف کورل میں کام کیلئے تیار ہے:
- یاد رہے کہ مندرجہ بالا طریقہ ہر قسم کی پی ڈی ایف امپورٹ کیلئے مؤثر ہے۔ آپ یہی طریقہ پرنٹ پروڈکشن کیلئے بھیجی جانے والی پی ڈی ایف فائلوں پر بھی کامیابی کیساتھ آزما سکتے ہیں۔ اگر یہ پسند آئے تو دعائیں میں یاد رکھیں۔ عارف کریم
مدیر کی آخری تدوین: