انڈیزائن میں خودکار کرننگ کا ایک کامیاب تجربہ!

arifkarim

معطل
معروف زمانہ اڈوبی انڈیزائن سی سی پر کچھ تجربات کے بعد بالآخر انپیج جیسی خودکار کرننگ حاصل ہو گئی ہے:
b517.gif

فی الحال یہ آزمائشی نتیجہ ہے اور اسپر مزید کام کی ضرورت ہے۔ پی ڈی ایف رزلٹ یہاں ملاحظہ کیا جا سکتا ہے:
http://arifkarim.no/Public/Kerning_test.pdf
نبیل ابن سعید متلاشی شاکرالقادری نعیم سعید سعادت اسد محمد سعد اوشو
 
مدیر کی آخری تدوین:

arifkarim

معطل
موازنے کیلئے دیکھیں انپیج کی خودکار کرننگ:
b518.gif

اور اب انڈیزائن کی خودکار کرننگ:
b519.gif
 
مدیر کی آخری تدوین:

عبدالحفیظ

محفلین
خاکسار انڈیزائن کا 2014 ورژن استعمال کر رہا ہے۔ لیکن یہ کرننگ آپ نے کشش فانٹ پر لگائی ہے ریگولر فونٹ میں کیا ریزلٹ ہیں؟
 
اوشو

لائبریرین
زبردست رزلٹ ہے۔ یہ خصوصیت فانٹ میں ڈالی گئی ہے یا ایڈوبی کے ساتھ کچھ جگاڑ کیا گیا ہے :)
 
arifkarim

معطل
بہت خوب
مزید معلومات بھی فراہم کریں
مطلب کس قسم کی معلومات؟ :)

خاکسار انڈیزائن کا 2014 ورژن استعمال کر رہا ہے۔ لیکن یہ کرننگ آپ نے کشش فانٹ پر لگائی ہے ریگولر فونٹ میں کیا ریزلٹ ہیں؟
ریگولر فانٹ میں بھی یہی رزلٹ ہونا چاہئے۔ انڈیزائن سی سی کو اس بات سے غرض نہیں کہ ترسیمے کشش والے ہیں یا سادہ ہیں۔ وہ اشکال کی بناوٹ کے حساب سے خودکار کرننگ کرتا ہے۔

زبردست رزلٹ ہے۔ یہ خصوصیت فانٹ میں ڈالی گئی ہے یا ایڈوبی کے ساتھ کچھ جگاڑ کیا گیا ہے :)
جی بالکل۔ فانٹ کی پروگرامنگ کچھ اس طرح کی گئی ہے کہ وہ دو حروف، ترسیموں یا الفاظ کے مابین اسپیسنگ کو اگنور کر دیتا ہے۔ جسکے بعد بہت اعلیٰ قسم کی خودکار کرننگ حاصل ہو جاتی ہے۔ ذیل میں سورہ الفاتحہ انپیج اور انڈیزائن میں:
b522.gif

b523.gif
 
مدیر کی آخری تدوین:

شاکرالقادری

لائبریرین
آپ نے کہا ہے کہ ایڈوبی میں خود کار کرننگ
پھر یہ بھی کہا ہے کہ یہ فیچر فونٹ کی پروگرامنگ میں شامل ہے
اگر فونٹ کی پروگرامنگ میں یہ فیچر ہے تو اسے ہر سافٹ میئر میں چلنا چاہیئے
اور اگر صرف ایڈوبی میں ہے تو یقینا ایڈوبی کا کمال ہوگا
یا دونوں چیزین مل کر کچھ کر رہی ہیں
اس کی وضاحت کردیں
 
دوست

محفلین
یہ تو آپ نے مزے دار بات بتائی ہے۔ اس سے اردو یونیکوڈ کی بنیاد پر ڈیسکٹاپ پبلشنگ کا دروازہ کھل سکتا ہے۔ لیکن مسئلہ یہ ہے کہ ہر فانٹ کے ساتھ کام کرے گا؟
 
الف نظامی

لائبریرین
بہت خوب!

کچھ ترسیموں کے درمیان سپیسنگ (فاصلہ) کو نظر انداز کرنے سے مفہوم میں فرق آجاتا ہے۔
مثلا
جو ان
 
arifkarim

معطل
آپ نے کہا ہے کہ ایڈوبی میں خود کار کرننگ
پھر یہ بھی کہا ہے کہ یہ فیچر فونٹ کی پروگرامنگ میں شامل ہے
اگر فونٹ کی پروگرامنگ میں یہ فیچر ہے تو اسے ہر سافٹ میئر میں چلنا چاہیئے
اور اگر صرف ایڈوبی میں ہے تو یقینا ایڈوبی کا کمال ہوگا
یا دونوں چیزین مل کر کچھ کر رہی ہیں
اس کی وضاحت کردیں
فونٹ کی پروگرامنگ میں کوئی کرننگ شامل نہیں کی گئی ہے۔ وہاں صرف ان ترسیموں کو اس طرح ڈیفائن کیا گیا ہے کہ یہ فانٹ کی اسپیس کو اگنور کر رہے ہیں۔ انڈیزائن بغیر اسپیس کے خودکار کرننگ تو دیتا ہی ہے البتہ اسپیس کیساتھ خودکار کرننگ دینے کیلئے ایسا کیا گیا ہے۔ انڈیزائن میں اسپیس والے ترسیموں کو اگنور کرنے کا آپشن بھی شامل کر دیا ہے اگر ضرورت ہو ۔ ذیل کی مثال دیکھیں:
اسپیس کرننگ آن:
b524.gif

اسپیس کرننگ آف:
b525.gif

خودکار کرننگ مکمل آف:
b526.gif
آپ دیکھ سکتے ہیں کہ اسپیس کرننگ کو آف کرنے سے الفاظ کے درمیان خودکار کرننگ پر کوئی فرق نہیں پڑتا۔ اور جب آپ خودکار کرننگ بند کرتے ہیں تو یہ اپنی اصل پروگرامڈ شکل میں آجاتا :)

یہ تو آپ نے مزے دار بات بتائی ہے۔ اس سے اردو یونیکوڈ کی بنیاد پر ڈیسکٹاپ پبلشنگ کا دروازہ کھل سکتا ہے۔ لیکن مسئلہ یہ ہے کہ ہر فانٹ کے ساتھ کام کرے گا؟
جی یہ طریقہ ہر ترسیمہ جات پر مبنی فانٹس پر کام کریگا ۔
 
مدیر کی آخری تدوین:

دوست

محفلین
عارف کریم والا ورژن 2014 سی سی ہے شاید۔ میں بھی اسے ڈاؤنلوڈ کر رہا ہوں۔ چونکہ ان پیج سے جان چھوٹنے کا تصور ہی بڑا جانفزا ہے۔ ایکسائٹڈ :p
 
arifkarim

معطل
نیا ورژن کب تک ریلیز ہوگا؟
تاکہ پبلشنگ کے لیے انپیج کو ہمیشہ کے لیے جلد الوداع کہا جا سکے
ہم دراصل کرننگ ٹیبلز فانٹ کے اندر بھی شامل کرنا چاہتے ہیں تاکہ محض انڈیزائن تک ایسی شاندار خودکار ننگ محدود نہ ہو جائے۔ اسکے لئے ہمیں تمام ترسیمہ جات کی اونچائی معلوم کرنی ہوگی جو کہ فی الحال مہیا نہیں ہے البتہ اسپر کام ہو رہا ہے۔

عارف کریم والا ورژن 2014 سی سی ہے شاید۔ میں بھی اسے ڈاؤنلوڈ کر رہا ہوں۔ چونکہ ان پیج سے جان چھوٹنے کا تصور ہی بڑا جانفزا ہے۔ ایکسائٹڈ :p
لگتا ہے آپکو بھی یہ انپیج منحوس ہی لگتا ہے :)

اب مجھے ان ڈیزائن سیکھنا پڑے گا کیا؟
نہیں۔ خالی انپیج سیکھ لیں۔ اگلی صدی تک کافی ہوگا۔
 
Top