چاند ستارہ - نیا ملی نغمہ!

arifkarim

معطل
جشن آزادی 2015 کے موقع پر پیپسی پاکستان کی جانب سے پیش خدمت ہے نیا قومی گیت’’چاند ستارہ‘‘:
گلوکار: سلمان احمد، علی ظفر، جنید جمشید، حدیقہ کیانی، شہزاد حسن اور دیگر
ہدایتکار: شعیب منصور
عباس اعوان نیرنگ خیال لئیق احمد تجمل حسین عثمان عزیزامین زہیر عبّاس mohdumar x boy محمد وارث زیک حسیب سعادت اسد متلاشی دوست فاتح
 
فاتح

لائبریرین
نغمہ سننے سے قبل ہی اس نغمے کی ٹیم کی تصاویر دیکھ کر ایمان تازہ کر چکا تھا۔ماشاء اللہ!
Junaid-Jamshed-Hadiqa-Kiyanis_1.jpg~original
 
آخری تدوین:

فاتح

لائبریرین
جہاں تک نغمے کی بات ہے تو نہ موسیقی اور دھن پر کشش ہے اور نہ ہی جملوں میں دم ہے۔ ۔۔ مصرعے اس لیے نہیں لکھا کہ مصرعوں کا تو ردھم ہوتا ہے، وزن ہوتا ہے۔
بس انتہائی خوبصورت نغمے "دل دل پاکستان" کا انتہائی بھونڈا ری میک ہے
 
arifkarim

معطل
جہاں تک نغمے کی بات ہے تو نہ موسیقی اور دھن پر کشش ہے اور نہ ہی جملوں میں دم ہے۔ ۔۔ مصرعے اس لیے نہیں لکھا کہ مصرعوں کا تو ردھم ہوتا ہے، وزن ہوتا ہے۔
لگتا ہے جشن آزادی والے دن یہ ملی نغمہ سن کر خاصی گرمی لگ گئی ہے۔ کُول ڈاؤن ڈاکٹر صاحب! :)
 
آخری تدوین:

فاتح

لائبریرین
لگتا ہے جشن آزادی والے دن یہ ملی نغہ سن کر خاصی گرمی لگ گئی ہے۔ کُول ڈاؤن ڈاکٹر صاحب! :)
اتنا بھونڈا شور شرابا کہ نہ جس کے جملے اچھے اور نہ موسیقی اور دھن کسی کام کی۔ اس پر آپ اگر یہ چاہیں کہ اسے پسند کیا جائے تو سوچیں کتنا تکلیف دہ ہو گا۔ :laughing:
 
arifkarim

معطل
اتنا بھونڈا شور شرابا کہ نہ جس کے جملے اچھے اور نہ موسیقی اور دھن کسی کام کی۔ اس پر آپ اگر یہ چاہیں کہ اسے پسند کیا جائے تو سوچیں کتنا تکلیف دہ ہو گا۔ :laughing:
پسند اپنی اپنی۔ میں نےتو وہ ہاتھ والی متنازع تصویر دیکھ کر تفسار فرمایا تھا :)
 
حاتم راجپوت

لائبریرین
لگتا نہیں کہ اسے شعیب منصور نے ڈائریکٹ کیا ہو گا ۔ فارغ موسیقی ہے اور ویڈیو میں ایچ ڈی اور ڈرون کے ذریعہ بنے ہونے کے علاوہ کوئی کوالٹی نہیں۔
 
arifkarim

معطل
لگتا نہیں کہ اسے شعیب منصور نے ڈائریکٹ کیا ہو گا ۔ فارغ موسیقی ہے اور ویڈیو میں ایچ ڈی اور ڈرون کے ذریعہ بنے ہونے کے علاوہ کوئی کوالٹی نہیں۔
میری سمجھ سے باہر ہے کہ جب ڈرون کیم ہی استعمال کرنا تھا تو اسٹوڈیو میں جعلی غبارے ڈالنے کی کیا ضرورت پیش آئی؟ پیپسی اور لیز کا اشتہار الگ سے چلا دیتے تو زیادہ بہترتھا :)
 
حاتم راجپوت

لائبریرین
میری سمجھ سے باہر ہے کہ جب ڈرون کیم ہی استعمال کرنا تھا تو اسٹوڈیو میں جعلی غبارے ڈالنے کی کیا ضرورت پیش آئی؟ پیپسی اور لیز کا اشتہار الگ سے چلا دیتے تو زیادہ بہترتھا :)
متفق ۔ جعلی غبارے بھی کسی "چج" سے ڈالے جائیں تو شاید برے نہ لگیں۔ اِس وڈیو کے ایفیکٹس تو خاصے امیچیور تھے۔ :)
 
Top