فرخ منظور
لائبریرین
بہت سے لوگوں نے لتا کی آواز اور خیّام کی موسیقی میں "بازار" فلم کا یہ مشہور گانا سنا ہوگا-
"دکھائی دیے یوں کہ بیخود کیا" اصل میں یہ میر تقی میر کی غزل ہے اور خیّام نے اتنی خوبصورتی سے اسے کمپوز کیا ہے کہ گمان ہی نہیں ہوتا کہ یہ میر کی غزل ہے - میر کی یہ غزل پڑھیے اور وہ گانا یاد کیجیے-
فقیرانہ آئے صدا کرچلے
میاں خوش رہو ہم دعا کر چلے
جو تجھ بِن نہ جینے کو کہتے تھے ہم
سو اُس عہد کو اب وفا کر چلے
شفا اپنی تقدیر ہی میں نہ تھی
کہ مقدور تک تو دوا کر چلے
وہ کیا چیز ہے آہ جس کے لیے
ہر اک چیز سے دل اُٹھا کر چلے
کوئی ناامیدانہ کرتے نگاہ
سو تم ہم سے منھ بھی چُھپا کر چلے
بہت آرزو تھی گلی کی تری
سو یاں سے لہو میں نہا کر چلے
دکھائی دیے یوں کہ بے خود کیا
ہمیں آپ سے بھی جدا کر چلے
(ق)
جبیں سجدہ کرتے ہی کرتے گئی
حقِ بندگی ہم ادا کر چلے
پرستش کی یاں تک کہ اے بُت تجھے
نظر میں سبھوں کی خدا کر چلے
نہ دیکھا غمِ دوستاں شکر ہے
ہمیں داغ اپنا دکھا کر چلے
(ق)
گئی عمر در بندِ فکرِ غزل
سو اس فن کو ایسا بُرا کر چلے
کہیں کیا جو پوچھے کوئی ہم سے میر
جہاں میں تم آئے تھے کیا کر چلے!
"دکھائی دیے یوں کہ بیخود کیا" اصل میں یہ میر تقی میر کی غزل ہے اور خیّام نے اتنی خوبصورتی سے اسے کمپوز کیا ہے کہ گمان ہی نہیں ہوتا کہ یہ میر کی غزل ہے - میر کی یہ غزل پڑھیے اور وہ گانا یاد کیجیے-
فقیرانہ آئے صدا کرچلے
میاں خوش رہو ہم دعا کر چلے
جو تجھ بِن نہ جینے کو کہتے تھے ہم
سو اُس عہد کو اب وفا کر چلے
شفا اپنی تقدیر ہی میں نہ تھی
کہ مقدور تک تو دوا کر چلے
وہ کیا چیز ہے آہ جس کے لیے
ہر اک چیز سے دل اُٹھا کر چلے
کوئی ناامیدانہ کرتے نگاہ
سو تم ہم سے منھ بھی چُھپا کر چلے
بہت آرزو تھی گلی کی تری
سو یاں سے لہو میں نہا کر چلے
دکھائی دیے یوں کہ بے خود کیا
ہمیں آپ سے بھی جدا کر چلے
(ق)
جبیں سجدہ کرتے ہی کرتے گئی
حقِ بندگی ہم ادا کر چلے
پرستش کی یاں تک کہ اے بُت تجھے
نظر میں سبھوں کی خدا کر چلے
نہ دیکھا غمِ دوستاں شکر ہے
ہمیں داغ اپنا دکھا کر چلے
(ق)
گئی عمر در بندِ فکرِ غزل
سو اس فن کو ایسا بُرا کر چلے
کہیں کیا جو پوچھے کوئی ہم سے میر
جہاں میں تم آئے تھے کیا کر چلے!