پیرو کے پہاڑ، کھنڈر، دریا اور جنگل

زیک

مسافر
کئی سال سے بیگم کا کہنا تھا کہ ماچو پچو جانا ہے۔ آخر پچھلے سال ہم نے فیصلہ کیا کہ اگلا سفر پیرو کا کریں گے۔

جب تحقیق کرنی شروع کی تو خیال آیا کہ ٹرین پر ماچو پچو جانے سے بہتر ہے کہ تین چار دن کی ہائکنگ کی جائے کہ قدرتی خوبصورتی اور مزید انکا (Inca) کھنڈرات بھی دیکھنے کو ملیں گے اور ہائکنگ/بیک پیکنگ کا شوق بھی پورا ہو جائے گا۔

انٹرنیٹ کے مطابق جون کا مہینہ high season ہوتا ہے اور انکا ٹریل کے پرمٹ روزانہ صرف 500 لوگوں کو ملتے ہیں جن میں سے آدھے سے زیادہ گائیڈ، پورٹر اور کک ہوتے ہیں۔ سیاح 150 سے 250 ہی روزانہ ٹریل پر ہائک کرتے ہیں۔ ظاہر ہے اس کا مطلب تھا کہ جلد از جلد بکنگ کروائی جائے۔

حکومت نے جنوری کے آغاز میں پرمٹ کھولے تو فورا ہی جون کے پرمٹ ختم ہو گئے۔ شکر ہے میں پہلے ہی بکنگ کرا چکا تھا۔

انکا ٹریل پر آپ خود سے نہیں جا سکتے۔ حکومت سے منظورشدہ کمپنیاں ہی آپ کو لے جا سکتی ہیں۔

تمام بکنگ کے بعد ایک ٹریول ڈاکٹر سے رابطہ کیا اور تمام ضروری ویکسینیشنز اور دوائیاں لے لیں۔
 

زیک

مسافر
7 جون کو پیرو کے دار الحکومت لیما کی فلائٹ پکڑی۔ چھ گھنٹے بعد لیما ائرپورٹ پر تھے۔ بیگم اور بیٹی کا یہ southern hemisphere کا پہلا سفر تھا اور ہم سب کا جنوبی امریکہ کا پہلا۔

علی الصبح لیما سے کزکو (Cusco) کی فلائٹ لی۔ کزکو انکا ایمپائر کا دار الحکومت ہوا کرتا تھا اور 3400 میٹر (11152 فٹ) کی بلندی پر واقع ہے۔

کزکو میں دو دن قیام تھا تاکہ وہاں کی اونچائی (اور کم ہوا) سے acclimatize ہو جائیں۔

کزکو میں ہمارے ہوٹل کے کمرے سے شہر کا منظر
13346543_10153445723471082_5479856912492588586_n.jpg
 

زیک

مسافر
جب آپ کی فلائٹ صبح 5 بجے پہنچے تو آپ کو ہوٹل میں کمرہ بھی نہیں ملتا۔ بہرھال ہوٹل والوں نے ہمارا سامان سنبھال لیا اور ہمیں ناشتے کے کمرے میں بٹھا دیا۔ ہم سے وہاں کچھ ریسٹ کیا اور پھر شہر کی سیر کو نکلے۔

کزکو اینڈیز (Andes) کے پہاڑی سلسلے میں ہے اور ہمارا ہوٹل پرانے شہر کے سینٹر سے اونچائی پر تھا۔ لہذا سیڑھیاں اور اترائی پر چلتے پھرتے پھراتے رہے۔

اپنی انکا ٹریل ٹوئر کمپنی کے آفس بھی گئے تاکہ ان سے معاملات طے کر لئے جائیں۔

لنچ کے وقت جی للچایا کہ الپاکا (Alpaca) کھانا چاہیئے۔ یہ رہی تصویر۔

13419091_10153446804166082_3239329079931862321_n.jpg

مزیدار گوشت تھا۔

وہاں ہر کھانے کے ساتھ سافٹ ڈرنگ پیا انکا کولا
 

زیک

مسافر
لنچ کے بعد کوریکانچا (Qurikancha) گئے جو انکا کے زمانے کے اہم ٹمپلز میں سے تھا۔ ایک sun temple۔ ظاہر ہے ہسپانیوں کی فتح کے بعد اس کے اوپر گرجا بنا دیا گیا۔

پرانے ٹمپل کی ایک دیوار اور کھڑکی
13532864_10153483229351082_5892448449166126974_n.jpg
 

زیک

مسافر
اگلے دن صبح ہائک کر کے کزکو کے ساتھ پہاڑ پر کھنڈرات دیکھنے گئے۔ انکا کھنڈرات اکثر وادی سے اوپر پہاڑ کی اونچائی پر ہوتے ہیں۔

یہ رہا ساکسیومان (Saksaywaman) سے کزکو کا منظر
13413153_10153449370131082_7639144661780306506_n.jpg
 
Top