سبق If بیان (If statement)

محمداحمد

لائبریرین
If بیان (If Statement)

پروگرامنگ میں اکثر ایسی صورتحال پیش آتی ہے جب ہمیں کچھ فیصلے کرنے پڑتے ہیں اور مختلف صورتِ حال کے لحاظ سے انٹرپریٹر کو منتخب ہدایات دی جاتی ہیں۔ ایسے میں if بیان کی ضرورت پڑتی ہے۔

if بیان کسی بھی شرط کو جانچنے کے لیے استعمال ہوتا ہے۔ اگر شرط درست ہے تو پھر بیانات کا پورا ایک بلاک چلایا جاتا ہے (if- block) دیگر ایک اور بلاک (else-block) ۔ دیگر (else) کا جزو اختیاری ہوتا ہے۔

if بیان کے ساتھ ایک چھوٹا سا فنکشن دیکھیے۔

PHP:
def hundred (x):
    if x < 100:
        print ("Below Hundred")
    elif x == 100:
        print ("Exactly Hundred")
    else:
        print ("Above Hundred")

ہماری مثال میں فنکشن x میں دیے جانے والی رقم کو 100 کے مقابلے میں جانچنے کا کام کرتا ہے۔ پہلی صورت میں if کے ذریعے یہ جاننے کی کوشش کی ہے اگر رقم 100 سے کم ہے یا نہیں اگر ہاں تو فنکشن "سو سے کم " کا میسج پرنٹ کرے۔ نہیں تو آگے بڑھ جائے۔

دوسری صورت میں elif (اور اگر) کی مدد سے یہ جانچا گیا ہے کہ x کی قیمت 100 کے برابر تو نہیں، اگر ہاں تو "100 کے برابر" پرنٹ کرے، نہیں تو آگے بڑھ جائے۔

جبکہ تیسری صورت میں else (یہ آخری "اگر" کے طور پر استعمال ہوتا ہے) کے ذریعے اس بات کو پرکھا گیا ہے کہ رقم 100 سے زیادہ تو نہیں اگر ہاں تو "100 سے زیادہ" پرنٹ کرے، نہیں تو آگے بڑھ جائے۔

چونکہ ہمارے فنکشن میں ان 3 کے علاوہ چوتھی کوئی صورت ہو ہی نہیں سکتی تو فنکشن یہاں تک ہی ہماری ضرورت کے لئے کافی رہے گا۔

یعنی مختصر الفاظ میں if else بلاک کی شکل یوں ہو گی۔

if کوئی شرط
شرط پوری ہونے پر چند ہدایات یا کچھ بھی
elif مزید شرط
شرط پوری ہونے پر چند ہدایات یا کچھ بھی
else
اگر کوئی شرط بھی پوری نہ ہو تو پھر یہاں چلا آئے گا پروگرام اور جو لکھا ہو وہ پورا ہوگا۔
 

محمداحمد

لائبریرین
Nested Conditions

if بیان میں ایک اور چیز کا اضافہ ضروری ہے کہ if بیان کی شرط میں مزید if بیانات بھی شامل کیے جا سکتے ہیں۔ مثلا

PHP:
var = 100
if var < 200:
  print ("Expression value is less than 200")
  if var == 150:
      print ("Which is 150")
  elif var == 100:
      print ("Which is 100")
  elif var == 50:
      print ("Which is 50")
elif var > 200:
  print ("Expression value is greater than 200")
else:
  print ("Could not find true expression")
 
print ("Good bye!")
 

منصور احمد

محفلین
ایسا لگ رہا ہے جیسے ایک بچے کو انگلی پکڑ کر ایک ایک قدم چلنا سیکھایا جا رہا ہے۔۔۔۔
یقین جانیئے بہت عمدہ کاوش ہے۔۔ ایک ایک لفظ وضاحت کر رہا ہے ہر چیز کی۔۔۔۔ بہت عمدہ ۔۔زبردست۔۔۔
اس سلسلے کو ایسے ہی جاری رکھیں۔۔۔۔
 
Top