اس طرح کے سوال حل کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ فارمولہ کے جنجھٹ سے بچا جائے اور گراف کے ذریعے اس کو حل کیا جائے۔
y = 2x + 3 کو میں نے سرخ رنگ میں پلاٹ کیا ہے۔
اس کو پلاٹ کرنے کا آسان طریقہ یہ ہے کہ ایک لکیر کے دو پوائنٹ نکالے جائیں اور ان کے درمیان سیدھی لکیر بنائی جائے۔ پہلے x=0 سے مجھے سرخ اکویشن سے y=3 ملا۔ اسی طرح y= 0 سے مجھے x = -3/2 ملا۔ دو نقطے ہوئے۔ (0،3) اور (3/2,0-)
اب اس لکیر پر perpendicular لکیر بنانی ہے جو (4،3) سے گزرے۔ تو یہ میں نے سبز لکیر سے ظاہر کی ہے۔ اب ہمیں معلوم کرنا ہے کہ اس لکیر پر دوسرا نقطہ جس کہ x-coordinate ہیں 2۔ اس کے y-coordinate کیا ہو گا؟
ہم x-axis پر ایک perpendicular لکیر بنائیں گے جو سبز لکیر سے جا کر ملے۔ اس کو نیلی لکیر سے ظاہر کیا ہے۔ اور نقطے کو (a،2) سے ظا؎ہر کیا ہے۔ a کی قیمت نکالنے کے لئے اسی نقطے سے y-axis پر perpendicular کھینچے گیں (نیلی لکیر) یہ جہاں پر لگے وہی ہماری required value ہے۔