محب علوی
مدیر
اگر ایک یا ایک سے زائد فنکشن کو بار بار استعمال کرنا ہو تو اسے بجائے ہر پروگرام میں دوبارہ لکھنے کے ایک علیحدہ ماڈیول (module) میں لکھ کر محفوظ کر لیتے ہیں اور پھر اس ماڈیول (module) کے ڈیٹا اور فنکشن کو استعمال کیا جا سکتا ہے دوسرے پروگرام میں۔
عمومی طور پر یہ وہ طریقہ کار ہوتا ہے جس میں مہارتوں کو چھوٹی چھوٹی اکائیوں میں تبدیل کر کے محفوظ کر لیا جاتا ہے اور پھر انہیں حسب ضرورت استعمال کر لیا جاتا ہے۔ پروگرامنگ میں خصوصا یہ طریقہ کار اور ڈیٹا اسٹرکچر (Data structure ) کا ایک مجموعہ ہوتا ہے جو ایک خاص فعل سر انجام دیتا ہے یا کوئی خاص تجریدی (abstract) ڈیٹا ٹائپ (data type) کو لاگو کرتا ہے۔
جو کوڈ منطقی اعتبار سے ایک جگہ رکھنے کی ضرورت ہو اسے ماڈیول میں لکھ کر محفوظ کر لیا جاتا ہے تاکہ کوڈ سمجھنے اور استعمال کرنے میں آسانی ہو۔سادہ زبان میں ماڈیول ایک فائل ہوتی ہے جو پائتھون کوڈ پر مشتمل ہوتی ہے۔ ایک ماڈیول میں کئی فنکشن ، کلاس اور متغیر ہو سکتے ہیں۔
چند مشہور اور کارآمد ماڈیول
Date and Time
OS Module