فیصل عظیم صاحب نے کسی زمانے میں ٹیلی پیتھی سکھانے کی کوشش کی تھی اب نا وہ ہیں نا ہم آپ ذرا ہوشیاری سے سکھائیے گا
محترم بھائی مجھے تو اس کی سمجھ نہیں ہے ۔
اگر کہیں سے مواد اکٹھا کرنا ہے تو رہنمائی کر دیں ۔
اکٹھا کر کے پوسٹ کر دوں گا ۔
سیکھنے میں مجھے دلچسپی ہے لیکن اس جملے کا کیا مطلب ہے کہ مواد کوئی اور تحریر کرے تمھارے لیے؟نایاب ، میں چاہ رہا ہوں کہ اگر تو کوئی محنت اور یہاں میرے ساتھ مواد تحریر کرنے اور شیئر کرنے کے لیے تیار ہو تو پھر تو اس سلسلہ کو جاری رکھا جا سکتا ہے ورنہ زیادہ سودمند نہ ہوگا۔
سیکھنے میں مجھے دلچسپی ہے لیکن اس جملے کا کیا مطلب ہے کہ مواد کوئی اور تحریر کرے تمھارے لیے؟
اگر تو سکھانا چاہتے ہو تو لکھو بھائی، ہم پڑھیں گے اور سوالات اٹھائیں گے لیکن اگر تم یہ چاہو کہ تمھاری ہدایات پر کوئی دوسرا لکھے تو عنوان تبدیل کر دو۔۔۔ یعنی پائتھون "سکھانے" میں کون کون دلچسپی رکھتا ہے۔
میں بھی کافی دنوں سے کسی لینگویج پر کوشش کرنے کا سوچ رہا ہوں۔ ویسے میرا پروگرامنگ کا کوئی بیک گراؤنڈ نہیں ہے، ایچ ٹی ایم ایل، سی ایس ایس اور جاوا اسکرپٹ کی معمولی شدھ بدھ ہے۔ انشاءاللہ کوشش کروں گا سیکھنے کی۔
سب سے پہلے تو پائتھون ڈاؤن لوڈ کرکے انسٹال کرنے کے لیے اس لنک پر جائیں
پائتھون ڈاؤن لوڈ
پائتھون 3.1 ونڈوز انسٹالر ڈاون لوڈ کرکے اسے انسٹال کر لیں۔
انسٹال کرنے کے لیے ویڈیو
پائتھون کے موجودہ پروڈکشن ورژن 2.7.3 اور 3.2.3 ہیں۔
اگر آپ نہیں جانتے کہ کون سا ورژن استعمال کرنا ہے تو پائتھون 2.7 سے آغاز کریں۔
The current production versions are Python 2.7.3 and Python 3.2.3.If you don't know which version to use, start with Python 2.7; more existing third party software is compatible with Python 2 than Python 3 right now.